Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 57:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَے خُدا آپ آسمان کے اُوپر سرفراز ہوں؛ آپ کا جلال ساری زمین پر ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اَے خُدا تُو آسمان پر سرفراز ہو! تیرا جلال ساری زمِین پر ہو!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 ऐ अल्लाह, आसमान पर सरबुलंद हो जा! तेरा जलाल पूरी दुनिया पर छा जाए!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اے اللہ، آسمان پر سربلند ہو جا! تیرا جلال پوری دنیا پر چھا جائے!

باب دیکھیں کاپی




زبور 57:5
21 حوالہ جات  

جِس طرح سمُندر پانی سے بھرا ہُواہے اِسی طرح زمین یَاہوِہ کے جلال کے عِرفان سے معموُر ہوگی۔


اَور وہ ایک دُوسرے سے پُکار پُکار کر کہہ رہے تھے: ”قُدُّوس، قُدُّوس، قُدُّوس قادرمُطلق یَاہوِہ؛ ساری زمین اُس کے جلال سے معموُر ہے۔“


بادشاہ کا جلالی نام اَبد تک مُبارک ہو؛ اَور ساری زمین اُن کے جلال سے معموُر ہو۔ آمین ثُمّ آمین۔


البتّہ مُجھے اَپنی حیات کی قَسم کہ جَب تک یَاہوِہ کے جلال سے ساری زمین معموُر ہوتی رہے گی


اَے خُدا آپ آسمان کے اُوپر سرفراز ہوں؛ اَور آپ کا جلال ساری زمین پر ہو۔


خُدا تیمانؔ سے آیا، قُدُّوس پارانؔ پہاڑ سے۔ اُن کے جلال نے آسمان کو ڈھانپ لیا اَور زمین اُن کی تعریف سے معموُر ہو گئی۔


یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں، کیونکہ صِرف اُن ہی کا نام ممتاز ہے؛ اَور اُن کی شان و شوکت زمین اَور آسمان سے بُلند ہے۔


اَے یَاہوِہ، ہمارے خُداوؔند، آپ کا نام ساری زمین پر کیسا زبردست ہے! آپ نے آسمان پر اَپنا جلال قائِم کیا ہے۔


مغروُر اِنسان کی نگاہیں نیچی کی جایٔیں گی اَور بنی آدمؔ کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا؛ اَور اُن کا دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوگا۔


اَب اَے یَاہوِہ ہمارے خُدا! ہمیں اُس کے ہاتھ سے بچا لیجئے تاکہ رُوئے زمین کی سَب ممالک جان لیں کہ صِرف آپ ہی یَاہوِہ خُدا ہیں۔“


اُس وقت تُم کہو گے: ”یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ، اُسے اُس کے نام سے پُکارو؛ قوموں میں اُس کے کارناموں کا ذِکر کرو، اَور اُس کے نام کی بڑائی کا اعلان کرو۔


اِنسان کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا اَور لوگوں کا غُرور پست کیا جائے گا؛ اَور اُس دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوں گے۔


اَے یَاہوِہ، اَپنی قُوّت میں سرفراز ہو؛ ہم آپ کی قُدرت کی تعریف میں نغمہ گائیں گے۔


اَور داویؔد بادشاہ نے ساری جماعت سے فرمایا، ”خُدا نے فقط میرے بیٹے شُلومونؔ کو مُنتخب کیا ہے اَور وہ ابھی لڑکا ہے اَور ناتجربہ کار ہے۔ یہ کام بڑا ہے کیونکہ یہ شاندار عمارت اِنسان کے لیٔے نہیں بَلکہ یَاہوِہ خُدا کے لیٔے ہے۔


لیکن اَے یَاہوِہ، آپ اُن پر قہقہہ لگائیں؛ آپ اُن سَب قوموں کا مضحکہ اُڑائیں۔


وہ بے قُصُور اِنسان کو چھُپ کر نِشانہ بناتے ہیں؛ اَور کسی خوف کے بغیر اَچانک وار کرتے ہیں۔


بےہوُدہ باتیں تلوار کی مانند چھیدتی ہیں، لیکن دانشمند کی زبان شفا بخشتی ہے۔


جِن کے دانت، تلواریں ہیں، اَور جبڑے، چھُریاں تاکہ زمین کے کنگالوں کو، اَور بنی آدمؔ میں سے مُحتاجوں کو کھا جایٔیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات