Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 56:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُن کی بدکاری سے اُنہیں ہرگز بچ کر نکلنے نہ دینا؛ اَے خُدا، اَپنے قہر میں اُمّتوں کو زوال سے دوچار کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 کیا وہ بدکاری کر کے بچ جائیں گے؟ اَے خُدا قہر میں اُمّتوں کو گِرا دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जो ऐसी शरीर हरकतें करते हैं, क्या उन्हें बचना चाहिए? हरगिज़ नहीं! ऐ अल्लाह, अक़वाम को ग़ुस्से में ख़ाक में मिला दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جو ایسی شریر حرکتیں کرتے ہیں، کیا اُنہیں بچنا چاہئے؟ ہرگز نہیں! اے اللہ، اقوام کو غصے میں خاک میں ملا دے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 56:7
14 حوالہ جات  

لیکن اَے خُدا آپ، بدکاروں کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتاریں گے؛ خُونخوار اَور دغاباز لوگ اَپنی آدھی عمر بھی جی نہ پائیں گے۔ پر میں تو آپ ہی پر بھروسا رکھوں گا۔


تیری آنکھیں اَیسی پاک ہیں کہ بدی کو نہیں دیکھ سکتیں؛ تُو بدی کو سَہہ نہیں سَکتا۔ تو پھر تُو دغابازوں کو کیوں برداشت کرتا ہے؟ جَب بدکار اَپنے سے زِیادہ راستبازوں کو نگل جاتے ہیں تو تُو کیوں خاموش رہتاہے؟


اَپنا غضب اُن قوموں پر اُنڈیل دیں جو آپ کو نہیں مانتے، اَور اُن لوگوں پرجو آپ کا نام نہیں لیتے۔ کیونکہ اُنہُوں نے یعقوب کو نگل لیا ہے؛ اَور اُسے مُکمّل طور پر نگل لیا ہے، اَور اُس کے مَسکن کو اُجاڑ دیا ہے۔


اَور پھر آکر اِس گھر میں جو میرے نام سے کہلاتا ہے، میرے حُضُور میں کھڑے ہوکر یہ کہو، ”اَب ہم محفوظ ہیں،“ کیا یہ سَب مکرُوہ کام کرنے کے لیٔے تُم محفوظ ہو؟


تُم کہتے ہو، ”ہم نے موت سے عہد باندھا ہے، اَور پاتال سے عہد کر لیا ہے۔ اِس لیٔے جَب سزا کا زبردست سیلاب آئے گا، تو وہ ہم تک نہ پہُنچے گا، کیونکہ ہم نے جھُوٹ کو اَپنی جائے پناہ بنا لیا ہے اَور ہم دروغ گوئی کی آڑ میں جا چھُپے ہیں۔“


کسی آدمی کو اِختیار نہیں ہے کہ اَپنی رُوح کو روک لے، لہٰذا اَپنی موت کے دِن پر کسی آدمی کا اِختیار نہیں ہے۔ جَیسے جنگ کے وقت کسی کو چھُٹّی نہیں دی جاتی، وَیسے ہی بدکاری، بدکاروں کو نہیں چھوڑے گی۔


میرے دُشمنوں کو موت اَچانک آ دبائے؛ اَور وہ جیتے جی ہی پاتال میں اُتار دئیے جایٔیں، کیونکہ بدی اُن کے اَندر سکونت پذیر ہے۔


اَے خُداوؔند، بدکار لوگوں کو دَرہم برہم کر دیں اَور اُن کی زبان میں اِختلاف ڈال دیں، کیونکہ مَیں شہر میں ظُلم و فساد ہوتا دیکھ رہا ہُوں۔


دیکھو، بدکار کیسے گِر پڑے۔ یُوں نیچے پھینکے گیٔے کہ اَب اُٹھ بھی نہیں پاتے۔


بدکار راستبازوں کی تاک میں رہتے ہیں، اَور اُن کی جان کے درپے ہوتے ہیں؛


جِن کا بھروسا اَپنی دولت پر ہے اَورجو اَپنے مال و زَر کی کثرت پر فخر کرتے ہیں؟


مَیں نے کویٔی قُصُور نہیں کیا تو بھی وہ مُجھ پر حملہ کرنے کے لیٔے تیّار بیٹھے ہیں۔ میری مدد کے لیٔے اُٹھیں، میری حالت دیکھیں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات