Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 56:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 وہ ساز باز کرکے میری گھات میں بیٹھتے ہیں، اَور میرے ہر قدم پر نگاہ رکھتے ہیں، کیونکہ وہ میری جان کے خواہاں ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 وہ اِکٹّھے ہو کر چِھپ جاتے ہیں۔ وہ میرے نقشِ قدم کو دیکھتے بھالتے ہیں کیونکہ وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 वह हमलाआवर होकर ताक में बैठ जाते और मेरे हर क़दम पर ग़ौर करते हैं। क्योंकि वह मुझे मार डालने पर तुले हुए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 وہ حملہ آور ہو کر تاک میں بیٹھ جاتے اور میرے ہر قدم پر غور کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ مجھے مار ڈالنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 56:6
22 حوالہ جات  

کیونکہ میرے دُشمن میرے خِلاف باتیں کرتے ہیں؛ اَورجو میری جان کی گھات میں ہیں وہ مِل کر سازش کرتے ہیں۔


دیکھو، وہ کیسے مُجھے ہلاک کرنے کی تاک میں بیٹھے ہیں! اَے یَاہوِہ، مَیں نے کویٔی خطا یا گُناہ نہیں کیا تو بھی خُونخوار لوگ میرے خِلاف سازش کر رہے ہیں۔


جو اَپنے دِل میں بُرے منصُوبے باندھتے ہیں اَور ہر روز جنگ برپا کرتے ہیں۔


چنانچہ وہ یِسوعؔ کو پکڑنے کی تاک میں لگے رہے اَور اُنہُوں نے دیانت داروں کی شکل میں جاسُوسوں کو آپ کے پاس بھیجا تاکہ آپ کی کویٔی بات پکڑ سکیں اَور آپ کو حاکم کے قبضہ اِختیار میں دے دیں۔


صُبح ہوتے ہی سارے اہم کاہِنوں اَور قوم کے بُزرگوں نے آپَس میں یِسوعؔ کو قتل کرنے کا منصُوبہ بنایا کہ اُنہیں کِس طرح مار ڈالیں۔


جِن لوگوں نے یِسوعؔ کو گِرفتار کیا تھا وہ آپ کو اعلیٰ کاہِن کائِفؔا کے پاس لے گیٔے جہاں شَریعت کے عالِم اَور بُزرگ لوگ جمع تھے۔


اِس پر وُزراء اَور ناظِم، دانی ایل کے خِلاف حُکومت کی کارکردگی میں خامیاں ڈھونڈنے لگے لیکن وہ اُس میں کامیاب نہ ہُوئے۔ اُنہُوں نے اُس میں کویٔی بُرائی نہ پائی کیونکہ وہ دیانتدار تھا، اَپنے چال چلن میں لاپروا نہ تھا۔


کیونکہ مَیں نے بہُتوں کی تہمت سُنی ہے، ”اَور چاروں طرف دہشت ہی دہشت ہے! اُس کی مذمّت کرو، آؤ، ہم اُس کی مذمّت کریں!“ میرے تمام دوست، میرے ٹھوکر کھانے کے منتظر ہیں اَور کہتے ہیں، ”شاید وہ فریب کھائے؛ تَب ہم اُس پر غالب آئیں گے اَور اُس سے اَپنا اِنتقام لیں گے۔“


اگر کویٔی تُجھ پر حملہ کرتا ہے تو وہ میری جانِب سے نہ ہوگا؛ اَورجو بھی تُجھ پر حملہ آور ہوگا وُہی تیرا مطیع ہو جائے گا۔


اَے یَاہوِہ، وہ طعنے جِن کے ذریعہ آپ کے دُشمنوں نے مضحکہ اُڑایا، جِس کے ساتھ اُنہُوں نے آپ کے ممسوح کا قدم قدم پر مضحکہ اُڑایا۔


میرے دُشمنوں نے میرے پاؤں کے لیٔے جال پھیلایا ہے۔ میری کمر درد کے مارے جھُک گئی ہے۔ اُنہُوں نے میری راہ میں گڑھا کھودا تھا، لیکن وہ خُود اُس میں گِر گیٔے۔


بدکار راستبازوں کی تاک میں رہتے ہیں، اَور اُن کی جان کے درپے ہوتے ہیں؛


کیا خُدا میری راہوں کو نہیں دیکھتا اَور میرا ہر قدم شُمار نہیں کرتا؟


تَب آپ میرے قدم ضروُر گنیں گے لیکن میرے گُناہ کا حِساب نہ رکھیں گے۔


لوگ مُنہ کھول کر میرا مذاق اُڑاتے ہیں؛ حقارت سے میرے گال پر تھپّڑ مارتے ہیں اَور میرے خِلاف اِکٹھّے ہو جاتے ہیں۔


اَے بدکار! تُو راستباز کے گھر کی گھات میں نہ بیٹھنا، اَور اُن کی قِیام گاہ کو مت ڈھانا؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات