Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 56:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 دِن بھر وہ میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں؛ وہ ہمیشہ مُجھے نُقصان پہُنچانے کے درپے رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 وہ دِن بھر میری باتوں کو مروڑتے رہتے ہیں۔ اُن کے خیال سراسر یِہی ہیں کہ مُجھ سے بدی کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 दिन-भर वह मेरे अलफ़ाज़ को तोड़-मरोड़कर ग़लत मानी निकालते, अपने तमाम मनसूबों से मुझे ज़रर पहुँचाना चाहते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 دن بھر وہ میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر غلط معنی نکالتے، اپنے تمام منصوبوں سے مجھے ضرر پہنچانا چاہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 56:5
17 حوالہ جات  

تاکہ اُنہیں اُن کے مُنہ سے نکلی ہویٔی کسی بات میں پکڑ لیں۔


تَب فرِیسی وہاں سے چلے گیٔے اَور آپَس میں مشورہ کیا کہ حُضُور کو کیسے باتوں میں پھنسائیں۔


میرے سارے دُشمن میرے خِلاف سرگوشی کرتے ہیں؛ وہ میرے بارے میں اَپنے ذہن میں بُرے خیالات رکھتے ہیں


اُس نے اَپنے تمام خُطوط میں اِن باتوں کا ذِکر کیا ہے۔ اُس کے خُطوط میں بعض باتیں اَیسی بھی ہیں جِن کا سمجھنا مُشکل ہے اَور جنہیں جاہل اَور بے قِیام لوگ اُن کے معنی کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں جَیسا وہ باقی صحیفوں کے ساتھ بھی کرتے ہیں اَور اَیسا کرکے اَپنے اُوپر تباہی لاتے ہیں۔


اُس نے سوچا، ”میں اُسے داویؔد ہی کو دُوں گا تاکہ وہ اُس کے لیٔے پھندا ہو اَور فلسطینیوں کا ہاتھ اُس کے خِلاف ہو۔“ لہٰذا شاؤل نے داویؔد سے کہا، ”اَب تمہارے لیٔے میرا داماد بننے کا دُوسرا موقع ہے۔“


یِسوعؔ نے اُنہیں جَواب دیا، ”اِس بیت المُقدّس کو گرا دو، تو میں اِسے تین دِن میں پھر کھڑا کر دُوں گا۔“


اَور شاؤل نے داویؔد سے کہا، ”یہ میری بڑی بیٹی میربؔ ہے۔ مَیں اُسے تُم سے بیاہ دُوں گا۔ بس بہادری سے میری خدمات سَر اَنجام دیتے رہو اَور یَاہوِہ کی جنگیں لڑو۔“ شاؤل نے اَپنے دِل میں سوچا تھا، ”میں داویؔد کے خِلاف ہاتھ نہیں اُٹھاؤں گا بَلکہ یہ کام تو فلسطینیوں کی ذمّہ داری ہے!“


اَور گواہی دی، ”اِس شخص نے کہاتھا کہ، ’میں خُدا کے بیت المُقدّس کو ڈھا کر تین دِن میں پھر سے کھڑا کر سَکتا ہُوں۔‘ “


اُنہُوں نے آپَس میں مشورہ کیا، ”آؤ، ہم یرمیاہؔ نبی کے خِلاف منصُوبے بنائیں کیونکہ جِس طرح کاہِنؔ سے شَریعت اَور حکیِم سے مشورت دُور نہ ہوگی اُسی طرح نبیوں سے خُدا کا کلام بھی بند نہیں ہوں گے۔ چنانچہ آؤ ہم اَپنی زبان سے اُس پر حملہ کریں اَور اُس کی کسی بھی بات پر غور نہ کریں۔“


تو شاؤل داویؔد سے اَور بھی زِیادہ خوفزدہ ہو گیا اَور زندگی بھر اُس کا دُشمن بنا رہا۔


لیکن شاؤل نے اُسے مارنے کے لیٔے اَپنا بھالا پھینکا۔ تَب یُوناتانؔ جان گیا کہ اُس کا باپ داویؔد کو قتل کرنے کا اِرادہ رکھتا ہے۔


اگر وہ کہے، ’اَچھّا، ٹھیک ہے،‘ تَب تیرا خادِم محفوظ ہے لیکن اگر وہ غُصّہ سے لال پیلا ہونے لگے تو تُم یقین کرنا کہ اُس نے مُجھے نُقصان پہُنچانے کا مصمّم اِرادہ کیا ہُواہے۔


چنانچہ ایلیّاہ احابؔ سے مُلاقات کرنے کے لیٔے روانہ ہویٔے۔ اُس وقت سامریہؔ میں سخت قحط تھا۔


جِن کا بھروسا اَپنی دولت پر ہے اَورجو اَپنے مال و زَر کی کثرت پر فخر کرتے ہیں؟


یَاہوِہ میرے ساتھ ہیں، میں خوف نہ کروں گا۔ اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات