Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 55:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اُس کی تقریر مکھّن کی مانند چکنی ہے، تو بھی اُس کے دِل میں جنگ ہے؛ اُس کی باتیں تیل سے زِیادہ تسکین بخش ہیں، مگر وہ ننگی تلواریں ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اُس کا مُنہ مکھّن کی مانِند چِکنا تھا پر اُس کے دِل میں جنگ تھی۔ اُس کی باتیں تیل سے زِیادہ مُلائِم پر ننگی تلواریں تِھیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 उस की ज़बान पर मक्खन की-सी चिकनी-चुपड़ी बातें और दिल में जंग है। उसके तेल से ज़्यादा नरम अलफ़ाज़ हक़ीक़त में खींची हुई तलवारें हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 اُس کی زبان پر مکھن کی سی چِکنی چپڑی باتیں اور دل میں جنگ ہے۔ اُس کے تیل سے زیادہ نرم الفاظ حقیقت میں کھینچی ہوئی تلواریں ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 55:21
16 حوالہ جات  

میں شیر ببروں کے درمیان ہُوں، میں بھُوکے درندوں کے درمیان پڑا ہُوا ہُوں۔ یعنی اَیسے اِنسانوں کے درمیان جِن کے دانت گویا نیزے اَور تیر ہیں، اَور جِن کی زبانیں تیز تلواروں کی مانند ہیں۔


مُجھے اُن بدکار لوگوں کے عذاب میں شامل نہ کریں، جو بدکاری کرتے رہتے ہیں، جو اَپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیں لیکن اَپنے دِلوں میں عداوت رکھتے ہیں۔


جھُوٹی زبان اَپنے زخمیوں سے نفرت کرتی ہے، اَور خُوشامدی مُنہ بربادی لاتا ہے۔


وہ اَپنی زبانوں کو تلوار کی مانند تیز کرتے ہیں اَور اَپنی باتوں کے مہلک تیر چلاتے ہیں۔


ہر شخص اَپنے ہمسایہ سے جھُوٹ بولتا ہے؛ اُن کے خُوشامدی لب ایک دُوسرے سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔


تَب یہُوداہؔ جو اُسے پکڑوانے کو تھا، بول اُٹھا، ”ربّی! کیا وہ میں تو نہیں؟“ یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”تُونے خُود ہی کہہ دیا ہے۔“


بےہوُدہ باتیں تلوار کی مانند چھیدتی ہیں، لیکن دانشمند کی زبان شفا بخشتی ہے۔


وہ تو اُسے اُس کے اُونچے مرتبہ سے گرانے کا مصمّم اِرادہ کر چُکے ہیں؛ وہ جھُوٹ سے خُوش ہوتے ہیں، وہ اَپنے مُنہ سے تو برکت دیتے ہیں، لیکن دِل میں لعنت کرتے ہیں۔


وہ لوگ شام کا کھانا کھا رہے تھے، اَور شیطان نے پہلے ہی شمعُونؔ کے بیٹے یہُوداہؔ اِسکریوتی کے دِل میں، یِسوعؔ کے پکڑوا دینے کا خیال، ڈال دیا تھا۔


دیکھو، وہ اَپنے مُنہ سے کیا اُگلتے ہیں، اُن کے لبوں سے تلواریں نکلتی ہیں، وہ اَپنے آپ سے کہتے ہیں، ”اَب کویٔی سُننے والا نہیں؟“


تَب شاؤل نے اَپنے مُلازمین کو حُکم دیا: ”علیحدگی میں داویؔد سے کہو، ’دیکھو! بادشاہ تُم کو پسند کرتے ہیں اَور اُن کے مُلازمین بھی تُم سے خُوش ہیں۔ لہٰذا اَب بادشاہ کا داماد بَن جاؤ۔‘ “


علاوہ اِس کے میں کس کی خدمت کروں؟ کیا مُجھے اُس کے بیٹے کی خدمت نہیں کرنا چاہئے؟ جَیسے مَیں نے تیرے باپ کی خدمت کی وَیسے ہی آپ کی خدمت کروں گا۔“


کیا وہ تمہاری مَنّت سماجت کرتا رہے گا؟ یا وہ تُم سے میٹھی میٹھی باتیں کرےگا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات