Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 55:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 میرا ساتھی ہی اَپنے دوستوں پر حملہ کرتا ہے؛ اَور اَپنے عہد سے دست بردار بھی ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اُس شخص نے اَیسوں پر ہاتھ بڑھایا ہے جو اُس سے صُلح رکھتے تھے۔ اُس نے اپنے عہد کو توڑ دِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 उस शख़्स ने अपना हाथ अपने दोस्तों के ख़िलाफ़ उठाया, उसने अपना अहद तोड़ लिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اُس شخص نے اپنا ہاتھ اپنے دوستوں کے خلاف اُٹھایا، اُس نے اپنا عہد توڑ لیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 55:20
20 حوالہ جات  

اُن ہی دِنوں ہیرودیسؔ بادشاہ نے جماعت کے، کچھ افراد کو گِرفتار کر لیا تاکہ اُنہیں اَذیّت پہُنچائے۔


میں اَپنا عہد نہ توڑوں گا اَور نہ اَپنے لبوں سے نکلے ہُوئے کلام کو بدلوں گا۔


اگر مَیں نے اَپنے رفیق کے ساتھ بُرائی کی ہے، یا بلاوجہ اَپنے حریف کو لُوٹا ہے،


اُنہُوں نے بھلائی کے عوض مُجھ سے بُرائی کی، اَور میری مَحَبّت کا جَواب دُشمنی سے دیا۔


میں کہتا ہُوں کہ بادشاہ کے فرمان کو مانو کیونکہ تُم نے خُدا کے سامنے قَسم کھائی تھی۔


لیکن آپ نے تو ترک کر دیا اَور ٹھکرا دیا، اَور آپ اَپنے ممسوح سے بہت ناراض ہو گئے۔


میں اُس کے لیٔے اَپنی شفقت و مَحَبّت اَبد تک قائِم رکھوں گا، اَور اُس کے ساتھ میرا عہد ہمیشہ اُستوار رہے گا۔


لیکن اُس نے یُوآبؔ کو جَواب دیا، ”خواہ مُجھے ایک ہزار ثاقل چاندی بھی تول کر دے دی جاتی تَب بھی بادشاہ کے بیٹے پر ہاتھ نہ اُٹھاتا۔ کیونکہ ہم سُن رہے تھے جَب بادشاہ نے آپ کو ابیشائی اَور اِتّی کو تاکید کی تھی کہ جَوان اَبشالومؔ پر میری خاطِر آنچ نہ آنے پایٔے۔


جَب اِسرائیل کے سَب بُزرگ حِبرونؔ میں داویؔد بادشاہ کے پاس آئے تو بادشاہ نے اُن کے ساتھ حِبرونؔ میں یَاہوِہ کے حُضُور عہد کیا اَور اُنہُوں نے داویؔد کو مَسح کرکے اِسرائیل کا بادشاہ بنایا۔


تَب بنی یہُوداہؔ کے لوگ آئے اَور وہاں اُنہُوں نے داویؔد کو مَسح کرکے یہُوداہؔ کے قبیلہ کا بادشاہ بنا دیا۔ جَب داویؔد کو بتایا گیا کہ یہ یبیسؔ گِلعادؔ کے لوگ تھے جنہوں نے شاؤل کو دفن کیا تھا


اِس دِن آپ نے خُود اَپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح یَاہوِہ نے غار میں آپ کو میرے ہاتھوں میں کر دیا اَور بعض نے مُجھے ترغِیب بھی دی کہ مَیں آپ کو قتل کر دُوں لیکن مَیں نے آپ کو قتل نہیں کیا، کیونکہ مَیں نے اَپنے دِل میں اِرادہ کر لیا تھا، ’میں اَپنا ہاتھ اَپنے آقا کے خِلاف ہرگز نہیں اُٹھاؤں گا کیونکہ میرے آقا یَاہوِہ کا ممسوح ہیں۔‘


بادشاہ نے اَپنے مُحافظ دستے کے سپاہیوں کو جو پاس ہی کھڑے تھے حُکم دیا: ”جاؤ اَور یَاہوِہ کے کاہِنوں کو مار ڈالو کیونکہ اُنہُوں نے بھی داویؔد کی حمایت کی ہے۔ اُنہیں مَعلُوم تھا کہ وہ مفرور ہے پھر بھی اُنہُوں نے مُجھے نہیں بتایا۔“ لیکن بادشاہ کے اہلکار یَاہوِہ کے کاہِنوں پر ہاتھ اُٹھانے اَور اُنہیں مار ڈالنے پر رضامند نہ تھے۔


آج کے دِن تک وہ اَپنے پہلے دستور پر قائِم ہیں۔ نہ تو وہ یَاہوِہ کی پرستش کرتے ہیں اَور نہ ہی اُن کے قوانین اَور ضوابط، آئین اَور اَحکام کو مانتے ہیں، جِن پر عَمل کرنے کا حُکم یَاہوِہ نے یعقوب کی نَسل کو دیا تھا، جنہیں وہ بنی اِسرائیل کے نام سے بُلاتے تھے۔


میرے سارے دُشمن شرمندہ اَور دہشت زدہ ہوں گے؛ وہ ناگہاں رُسوا ہوکر لَوٹ جایٔیں گے۔


آپ کا تخت قدیم سے قائِم ہے؛ آپ اَزل سے ہیں۔


اَے یَاہوِہ، کیا آپ کی نظر سچّائی کی اُمّید نہیں رکھتی؟ آپ نے اُن کو سزا دی لیکن اُنہُوں ن کوئی درد محسُوس نہیں کیا؛ آپ نے اُن کو کُچلا لیکن وہ تربّیت پذیر نہ ہُوئے۔ اُنہُوں نے اَپنے چہرے پتّھر سے بھی زِیادہ سخت کر لیٔے اَور تَوبہ کرنے سے اِنکار کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات