Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 54:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے میری تمام مُصیبتوں سے چھُڑایا ہے، اَور میری آنکھوں نے میرے دُشمنوں کی شِکست دیکھ لی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 کیونکہ اُس نے مُجھے سب مُصِیبتوں سے چُھڑایا ہے اور میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 क्योंकि उसने मुझे सारी मुसीबत से रिहाई दी, और अब मैं अपने दुश्मनों की शिकस्त देखकर ख़ुश हूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 کیونکہ اُس نے مجھے ساری مصیبت سے رِہائی دی، اور اب مَیں اپنے دشمنوں کی شکست دیکھ کر خوش ہوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 54:7
14 حوالہ جات  

میرے خُدا، میرے حبیب۔ خُدا میرے آگے آگے چلیں گے، اَور مُجھ پر بہتان باندھنے والوں پر مُجھے خُوش ہونے کا موقع دیں گے۔


اُس کا دِل مُستحکم ہے، اُسے کویٔی خوف نہ ہوگا؛ آخِر میں وہ اَپنے مُخالفوں پر فاتحانہ نگاہ ڈالے گا۔


میری آنکھوں نے میرے دُشمنوں کی شِکست دیکھی ہے؛ اَور میرے کانوں نے میرے بدکار مُخالفوں کی پسپائی سُن لی ہے۔


یَاہوِہ میرے ساتھ ہیں، وہ میرے مددگار ہیں۔ اِس لیٔے میں فتح پاؤں گا اَور اَپنے دُشمنوں کا زوال دیکھوں گا۔


اَور خُداوؔند مُجھے ہر بدی کے حملہ سے بچائے گا اَور سلامتی کے ساتھ اَپنی آسمانی بادشاہی میں پہُنچائے گا۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔


تُم محض اَپنی آنکھوں سے اُنہیں دیکھوگے اَور بدکار لوگوں کا اَنجام تمہارے سامنے ہوگا۔


یَاہوِہ کی آس رکھو اَور اُس کی راہ پر چلتے رہو۔ وہ تُمہیں سرفراز کریں گے تاکہ تُم زمین کا وارِث بنو؛ جَب بدکار کاٹ ڈالے جایٔیں گے تو تُم اَپنی آنکھوں سے دیکھوگے۔


خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں، تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛


اِس غریب نے پُکارا اَور یَاہوِہ نے اُس کی سُنی؛ اَور اُنہُوں نے اُسے اُس کی ساری پریشانیوں سے بچا لیا۔


مُجھے پُوری اُمّید ہے کہ جِس طرح مَیں نے آج آپ کی زندگی کی قدر کی ہے، اُسی طرح یَاہوِہ میری زندگی کی قدر کریں اَور مُجھے تمام تکلیفوں سے نَجات بخشیں۔“


اَور وہ فرشتہ جِس نے مُجھے ساری بَلاؤں سے بچایا، اِن لڑکوں کو برکت دیں، اَور وہ میرے، اَور میرے آباؤاَجداد اَبراہامؔ اَور اِصحاقؔ کے نام سے منسوب ہُوں، اَور وہ زمین پر کثرت سے بڑھیں۔“


داویؔد نے ریخابؔ اَور اُس کے بھایٔی بعناہ کو جو رِمّونؔ بیروتی کے بیٹے تھے جَواب دیا، ”کہ یَاہوِہ کی حیات کی قَسم جِس نے مُجھے ہر مُصیبت سے رِہائی دی ہے۔


اَپنی لافانی مَحَبّت کے مُطابق میرے دُشمنوں کو نابود کر دیں؛ میرے تمام مُخالفوں کو تباہ کر دیں، کیونکہ مَیں آپ کا خادِم ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات