Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 52:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَے دغاباز تمہاری زبان محض تباہی کے منصُوبے بناتی ہے، وہ ایک تیز اُسترے کی مانند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 تیری زُبان محض شرارت اِیجاد کرتی ہے۔ اَے دغاباز! وہ تیز اُسترے کی مانِند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 ऐ धोकेबाज़, तेरी ज़बान तेज़ उस्तरे की तरह चलती हुई तबाही के मनसूबे बाँधती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اے دھوکے باز، تیری زبان تیز اُسترے کی طرح چلتی ہوئی تباہی کے منصوبے باندھتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 52:2
21 حوالہ جات  

زبان کو زندگی اَور موت پر قُدرت حاصل ہے، اَورجو اُسے عزیز رکھتے ہیں، اُس کا پھل کھایٔیں گے۔


میں شیر ببروں کے درمیان ہُوں، میں بھُوکے درندوں کے درمیان پڑا ہُوا ہُوں۔ یعنی اَیسے اِنسانوں کے درمیان جِن کے دانت گویا نیزے اَور تیر ہیں، اَور جِن کی زبانیں تیز تلواروں کی مانند ہیں۔


بےہوُدہ باتیں تلوار کی مانند چھیدتی ہیں، لیکن دانشمند کی زبان شفا بخشتی ہے۔


دیکھو، وہ اَپنے مُنہ سے کیا اُگلتے ہیں، اُن کے لبوں سے تلواریں نکلتی ہیں، وہ اَپنے آپ سے کہتے ہیں، ”اَب کویٔی سُننے والا نہیں؟“


اَیسے لوگ جھُوٹے رسول ہیں اَور دغابازی سے کام لیتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ وہ بھی المسیح کے رسولوں کی طرح دِکھائی دیں۔


ہم نے شرم کی پوشیدہ باتوں کو ترک کر دیا ہے؛ ہم مکّاری کی چال نہیں چلتے، اَور نہ ہی خُدا کے کلام میں آمیزش کرتے ہیں۔ بَلکہ جو حق ہے اُسے ظاہر کرکے خُدا کے حُضُور ہر شخص کے دِل میں اَپنی نیک نیّتی بِٹھاتے ہیں۔


”ہم نے اِس شخص کو فساد برپا کرنے والا پایا ہے، یہ دُنیا کے سارے یہُودیوں میں فتنہ اَنگیزی کرتا پھرتاہے اَور ناصریوں کے بدنام فرقہ کا سرغنہ بنا ہُواہے۔


پانچویں دِن کے بعد اعلیٰ کاہِن حننیاہؔ بعض بُزرگوں اَور تِرطُلُسؔ، نامی وکیل کے ہمراہ قَیصؔریہ پہُنچا اَور صُوبہ کے حاکم کے حُضُور میں جا کر پَولُسؔ کے خِلاف اَپنے اِلزامات پیش کیٔے۔


اہم کاہِن اَور عدالتِ عالیہ کے سَب اَرکان اَیسی جھُوٹی گواہی کی تلاش میں تھے جِس کی بِنا پر اہم کاہِن یِسوعؔ کو قتل کروا سکیں۔


اُنہُوں نے آپَس میں مشورہ کیا، ”آؤ، ہم یرمیاہؔ نبی کے خِلاف منصُوبے بنائیں کیونکہ جِس طرح کاہِنؔ سے شَریعت اَور حکیِم سے مشورت دُور نہ ہوگی اُسی طرح نبیوں سے خُدا کا کلام بھی بند نہیں ہوں گے۔ چنانچہ آؤ ہم اَپنی زبان سے اُس پر حملہ کریں اَور اُس کی کسی بھی بات پر غور نہ کریں۔“


جِن کے دانت، تلواریں ہیں، اَور جبڑے، چھُریاں تاکہ زمین کے کنگالوں کو، اَور بنی آدمؔ میں سے مُحتاجوں کو کھا جایٔیں۔


اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔


کیونکہ بدکار لوگ اَور دغاباز لوگوں نے میرے خِلاف مُنہ کھولا ہے؛ اُن کی زبان سے میرے خِلاف جھُوٹی باتیں نکلی ہیں۔


تُم اَپنا مُنہ بدی کے لیٔے اَور اَپنی زبان فریب گھڑنے کے لیٔے اِستعمال کرتے ہو۔


پھر مَیں نے آسمان سے ایک بڑی آواز آتی سُنی: ”اَب نَجات، قُدرت اَور ہمارے خُدا کی بادشاہی، اَور اُس کے المسیح کا اِختیار ظاہر ہُواہے۔ کیونکہ ہمارے بھائیوں اَور بہنوں پر تہمت لگانے والا، جو دِن رات خُدا کے حُضُور اُن پر تہمت لگاتا رہتا تھا، اُسے نیچے پھینک دیا گیا ہے۔


لیکن دوئیگؔ اِدُومی نے جو شاؤل کے اہلکاروں کے ساتھ کھڑا تھا کہا، ”مَیں نے یِشائی کے بیٹے کو نوبؔ میں احِیملکؔ بَن احِیطوبؔ کاہِنؔ کے پاس آتے دیکھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات