زبور 50:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ7 ”اَے میری اُمّت سُنو، میں کلام کروں گا؛ اَے اِسرائیل! مَیں تمہارے خِلاف گواہی دُوں گا: میں خُدا ہُوں، تمہارا خُدا میں ہی ہُوں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس7 اَے میری اُمّت سُن۔ مَیں کلام کرُوں گا اور اَے اِسرائیل! مَیں تُجھ پر گواہی دُوں گا۔ خُدا۔ تیرا خُدا مَیں ہی ہُوں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस7 “ऐ मेरी क़ौम, सुन! मुझे बात करने दे। ऐ इसराईल, मैं तेरे ख़िलाफ़ गवाही दूँगा। मैं अल्लाह तेरा ख़ुदा हूँ। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن7 ”اے میری قوم، سن! مجھے بات کرنے دے۔ اے اسرائیل، مَیں تیرے خلاف گواہی دوں گا۔ مَیں اللہ تیرا خدا ہوں۔ باب دیکھیں |
تَب مَیں تمہاری عدالت کے لیٔے تمہارے نزدیک آؤں گا اَور اوجھاؤں، بدکاروں اَور جھُوٹی قَسم کھانے والوں کے خِلاف اَور اُن کے خِلاف بھی جو مزدُوروں کو اُن کی مزدُوری نہیں دیتے اَور بیواؤں اَور یتیموں پر ظُلم کرتے ہیں اَور پردیسیوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہیں اَور مُجھ سے نہیں ڈرتے ہیں، مَیں اُن سَب کے خِلاف فوراً گواہی دُوں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
پھر بھی یَاہوِہ بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کو اَپنے نبیوں اَور رَوشن ضمیروں کی مَعرفت سے آگاہ کرتے رہے: ”تُم اَپنی بُری روِشوں سے باز آؤ اَور اُن سَب اَحکام اَور قوانین کے مُطابق جِس کو ماننے کا حُکم مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو دیا تھا اَور جسے مَیں نے اَپنے خادِموں نبیوں کی مَعرفت تُمہیں دیا ہے، میرے اَحکام اَور فرمانوں کو مانو۔“