Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 50:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اُنہُوں نے فرمایا، ”میرے مُقدّسین کو میرے سامنے جمع کرو، جنہوں نے قُربانی کے ذریعہ میرے ساتھ عہد باندھا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 کہ میرے مُقدّسوں کو میرے حضُور جمع کرو جِنہوں نے قُربانی کے ذرِیعہ سے میرے ساتھ عہد باندھا ہے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 मेरे ईमानदारों को मेरे हुज़ूर जमा करो, उन्हें जिन्होंने क़ुरबानियाँ पेश करके मेरे साथ अहद बाँधा है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 میرے ایمان داروں کو میرے حضور جمع کرو، اُنہیں جنہوں نے قربانیاں پیش کر کے میرے ساتھ عہد باندھا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




زبور 50:5
17 حوالہ جات  

اَب خُدا جو اِطمینان کا سرچشمہ ہے، جو اَبدی عہد کے خُون کے باعث، ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ اَور بھیڑوں کے عظیم چرواہے کو مُردوں میں سے زندہ کرکے اُٹھالیا،


یہ میرا عہد کا وہ خُون ہے جو بہتیروں کے گُناہوں کی مُعافی کے لیٔے بہایا جاتا ہے۔


اَور نئے عہد کے درمیانی، یِسوعؔ اَور اُس کے چھڑکے ہویٔے خُون کے پاس آ چُکے ہو، جو ہابلؔ کے خُون کی نِسبت بہتر باتیں کہتاہے۔


یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھنے والے بدی سے نفرت کریں، کیونکہ وہ اَپنے مُقدّسین کی جانوں کی حِفاظت کرتے ہیں، اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے رِہائی بخشتے ہیں۔


اَے یَاہوِہ کے مُقدّسو، اُن کی سِتائش کے نغمہ گاؤ؛ اُن کے پاک نام کی سِتائش کرو۔


کیونکہ وہ اِنصاف کے راستوں کی نگہبانی کرتے ہیں اَور اَپنے وفاداروں کی راہ کی حِفاظت کرتے ہیں۔


حضرت حنوخؔ نے بھی جو حضرت آدمؔ سے ساتویں پُشت میں تھے، اِن کے بارے میں نبُوّت کی تھی کہ، ”دیکھو، خُداوؔند اَپنے لاکھوں مُقدّسین کے ساتھ تشریف لا رہے ہیں


تاکہ وہ تمہارے دِلوں کو اَیسا مضبُوط کرے کہ جَب ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ اَپنے سَب مُقدّسین کے ساتھ دوبارہ لَوٹیں، تو تُم ہمارے خُدا باپ کے سامنے پاک اَور بے عیب ٹھہرو۔


اَور حُضُور اَپنے فرشتوں کو نرسنگے کی تیز آواز کے ساتھ بھیجیں گے اَور وہ اَپنے برگُزیدہ لوگوں کو چاروں طرف سے یعنی آسمان کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک جمع کریں گے۔


تَب تُم میرے اِس پہاڑ کی وادی سے ہوکر بھاگوگے کیونکہ یہ وادی آضیلؔ تک بڑھ جائے گی۔ تُم اَیسے بھاگوگے جَیسے تُم شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ کے دِنوں میں زلزلے کی وجہ سے بھاگے تھے۔ تَب یَاہوِہ میرا خُدا اَپنے سَب مُقدّسین کے ساتھ تشریف لائیں گے۔


مَیں نے اُن لوگوں کو حُکم دیا ہے جنہیں میں نے جنگ کے لیٔے تیّار کیا ہے؛ اَور اَپنے بہادروں کو بُلایا ہے جو میری فتحیابی پر للکارتے ہیں کہ وہ میرے قہر کو اَنجام دیں۔


اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم اَپنے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی دُوسری آمد اَور اُن کے پاس اَپنے جمع ہونے کی بابت تُم سے یہ درخواست کرتے ہیں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات