Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 50:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 خُدا اَپنی اُمّت کا اِنصاف کرنے کے لیٔے، اُوپر سے آسمان کو اَور زمین کو بُلاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اپنی اُمّت کی عدالت کرنے کے لئے وہ آسمان و زمِین کو طلب کرے گا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 वह आसमानो-ज़मीन को आवाज़ देता है, “अब मैं अपनी क़ौम की अदालत करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 وہ آسمان و زمین کو آواز دیتا ہے، ”اب مَیں اپنی قوم کی عدالت کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 50:4
13 حوالہ جات  

سُنو، اَے آسمانوں! اَور کان لگاؤ، اَے زمین! کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”مَیں نے بچّوں کو پالا پوسا اَور بڑا کیا، لیکن اُنہُوں نے میرے خِلاف بغاوت کی۔


اَے آسمانوں، کان لگاؤ کہ میں بولُوں؛ اَور اَے زمین! میرے مُنہ کی باتیں سُن۔


اَپنے قبیلوں کے سَب بُزرگوں اَور اَپنے سَب منصبداروں کو میرے سامنے حاضِر کرو تاکہ میں یہ باتیں اُنہیں سُناؤں اَور آسمان اَور زمین کو اُن کے برخلاف گواہ بناؤں۔


تو میں آج کے دِن آسمان اَور زمین کو تمہارے خِلاف گواہ ٹھہرا کر کہتا ہُوں کہ تُم بہت جلد اُس مُلک سے مِٹ جاؤگے جسے تُم یردنؔ پار کرکے حاصل کرنے والے ہو۔ تُم وہاں بہت دِن رہنے نہ پاؤگے بَلکہ یقیناً نِیست و نابود کر دئیے جاؤگے۔


آج کے دِن میں آسمان اَور زمین کو تمہارے برخلاف گواہ ٹھہراتا ہُوں کہ مَیں نے زندگی اَور موت، برکتوں اَور لعنتوں کو تمہارے سامنے رکھّا ہے۔ پس تُم زندگی کا اِنتخاب کرو تاکہ تُم اَور تمہاری اَولاد دونوں زندہ رہو،


وہ سَب یَاہوِہ کی حُضُوری میں گائیں، کیونکہ یَاہوِہ زمین کی عدالت کرنے آ رہے ہیں۔ اُن کا اِنصاف راستبازی سے پُورا ہوگا؛ اَور اِنسانوں کی عدالت اَپنی صداقت کے مُطابق کریں گے۔


وہ یَاہوِہ، کے سامنے گائیں گے کیونکہ وہ آ رہے ہیں، وہ جہان کی عدالت کرنے آ رہے ہیں۔ وہ راستی سے دُنیا کی اَور اَپنی سچّائی سے قوموں کی عدالت کریں گے۔


اَور آسمان اُن کی راستبازی کا اعلان کریں گے، کیونکہ خُود خُدا ہی مُنصِف ہیں۔


اُنہُوں نے آسمان میں سے اَپنی آواز تُمہیں سُنایٔی تاکہ تُمہیں تربّیت دیں اَور زمین پر اُنہُوں نے تُمہیں اَپنی بڑی آگ دِکھائی اَور تُم نے اُن کا کلام اُس آگ میں سے سُنا۔


”مَیں پھر سے تمہارے خِلاف اِلزامات لگاتا ہوں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”اَور مَیں تمہارے بیٹوں اَور پوتوں کے خِلاف اِلزامات لگاؤں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات