Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 50:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 صِیّونؔ سے جو حُسن میں کامل ہے، خُدا جلوہ گِر ہوتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 صِیُّون سے جو حُسن کا کمال ہے خُدا جلوہ گر ہُؤا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 अल्लाह का नूर सिय्यून से चमक उठा है, उस पहाड़ से जो कामिल हुस्न का इज़हार है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اللہ کا نور صیون سے چمک اُٹھا ہے، اُس پہاڑ سے جو کامل حُسن کا اظہار ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 50:2
20 حوالہ جات  

اَے اِسرائیل کے چوپان، ہماری سُنیں، خُدا جو گلّہ کی مانند یُوسیفؔ کی رہنمائی کرتے ہیں۔ خُدا جو کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں، جلوہ گِر ہوں!


ضِفونؔ کی چوٹیوں کی طرح، کوہِ صِیّونؔ، جو عظیم بادشاہ کا شہر ہے، اَپنی شان و شوکت کے لحاظ سے اعلیٰ ہے، اَور سارے جہان کے لیٔے باعثِ مسرّت ہے۔


وہ شہر، سُورج اَور چاند کی رَوشنی کا مُحتاج نہیں کیونکہ خُداوؔند کے جلال نے اُسے رَوشن کر رکھا ہے اَور برّہ اُس کا چراغ ہے۔


اُس کے داہنے ہاتھ میں سات سِتارے تھے، اَور اُس کے مُنہ سے ایک دو دھاری تیز تلوار نکلتی تھی؛ اَور اُس کا چہرہ دوپہر کے وقت چمکنے والے آفتاب کی مانند خُوب چمک رہاتھا۔


مَوشہ نے کہا: ”یَاہوِہ سِینؔائی سے تشریف لایٔے اَور سِعِیؔر سے ہم پر ظاہر ہُوئے؛ اَور کوہِ پارانؔ سے جلوہ گِر ہویٔے۔ وہ جُنوب سے اَپنی پہاڑی ڈھلانوں سے لاکھوں مُقدّس فرشتوں کے ساتھ تشریف لایٔے۔


مگر یَاہوِہ اَپنی مُقدّس میں ہے؛ تمام زمین اُس کے سامنے خاموش رہے۔


پھر جَب تک وہ اَپنے گُناہوں کا اقرار نہیں کرتے مَیں اَپنے غار کو واپس چلا جاؤں گا۔ وہ میرا چہرہ ڈھونڈیں گے؛ اَور اَپنی مُصیبت میں بڑی سرگرمی سے مُجھے ڈھونڈیں گے۔“


جو لوگ تیری راہ سے گزرتے ہیں وہ تُجھ پر تالیاں بجاتے ہیں؛ وہ یروشلیمؔ کی بیٹی پر یہ کہہ کر آوازے کستے ہیں اَور اَپنے سَر ہلاتے ہیں: ”کیا یہ وُہی شہر ہے اَور سارے جہان کے لیٔے باعثِ مسرّت ہے؟“


اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ، کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“


اُس کی باتیں میٹھی ہیں؛ غرض وہ ہر لحاظ سے لطیف ہے۔ اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں، یہ ہے میرا محبُوب، میرا رفیق۔


اَے یَاہوِہ، اَے اِنتقام لینے والے خُدا، اَے خدائے مُنتقِم! جلوہ گِر ہوں۔


وہ کس قدر پُر کشش اَور حسین ہوں گے! کہ نوجوان اناج کھا کر، اَور لڑکیاں نئی مَے پی کر صحت مند ہو جائیں گے۔


کیونکہ دیکھو، یَاہوِہ اَپنی قِیام گاہ سے باہر آ رہے ہے تاکہ دُنیا کے لوگوں کو اُن کے گُناہوں کی سزا دے۔ زمین اَپنے اُوپر بہایا ہُوا خُون ظاہر کر دے گی، اَور اَپنے مقتولوں کو اَور زِیادہ نہ چُھپائے گی۔


خُدا کا ہاتھ خُدا کی داہنی طرف کے اِنسان پر رہے، یعنی اِبن آدمؔ پر جسے خُدا نے اَپنے لیٔے برپا کیا ہے۔


اَے خُدا، آپ کا جلوس سَب کی نگاہ میں ہے، میرے خُدا اَور بادشاہ کی پاک مَقدِس میں تشریف آوری کا جلوس۔


خُدا اُس کے قلعوں میں پناہ لئے ہُوئے ہیں؛ اُنہُوں نے اَپنے آپ کو اُن کی پناہ گاہ ٹھہرایا ہے۔


اِفرائیمؔ، بِنیامین اَور منشّہ کے سامنے اَپنی قُدرت کو بیدار کریں؛ اَور آکر ہمیں بچائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات