Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 5:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 مغروُر آپ کی حُضُوری میں کھڑے نہیں رہ سکتے؛ آپ سَب بدکرداروں سے نفرت کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 گُھمنڈی تیرے حضُور کھڑے نہ ہوں گے۔ تُجھے سب بدکرداروں سے نفرت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 मग़रूर तेरे हुज़ूर खड़े नहीं हो सकते, बदकार से तू नफ़रत करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 مغرور تیرے حضور کھڑے نہیں ہو سکتے، بدکار سے تُو نفرت کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 5:5
21 حوالہ جات  

یَاہوِہ راستباز اَور بدکار دونوں کو پرکھتے ہیں، یَاہوِہ کی رُوح تشدّد پسندوں سے نفرت کرتی ہے۔


گِلگالؔ میں اُن کی تمام شرارت کی وجہ سے، مَیں نے اُن سے وہاں نفرت کی۔ اُن کے گُناہ آلُودہ اعمال کی وجہ سے، مَیں اُنہیں اَپنے گھر سے نکال دُوں گا۔ مَیں اَب اَور اُن سے مَحَبّت نہ رکھوں گا؛ اُن کے تمام اُمرا باغی ہیں۔


اِسی لیٔے بدکار لوگ عدالت میں قائِم نہ رہ سکیں گے، اَور نہ گُنہگار صادقوں کی جماعت میں ٹھہر پائیں گے۔


”تَب وہ اَپنی بائیں طرف والوں سے کہے گا، ’اَے لعنتی لوگوں! میرے سامنے سے دُورہو جاؤ اَور اُس اَبدی آگ میں چلے جاؤ جو اِبلیس اَور اُس کے فرشتوں کے لیٔے تیّار کی گئی ہے۔


اَور تُم اُن قوموں کے رسم و رِواج پر عَمل نہ کرنا جنہیں تمہارے سامنے بے دخل کرنے جا رہا ہُوں۔ کیونکہ اُنہیں نے اِسی طرح کے مکرُوہ کام کیٔے ہیں۔ چنانچہ مُجھے اُن سے نفرت ہو گئی ہے۔


یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے لیکن احمق حِکمت اَور تربّیت کو حقیر جانتے ہیں۔


تیری آنکھیں اَیسی پاک ہیں کہ بدی کو نہیں دیکھ سکتیں؛ تُو بدی کو سَہہ نہیں سَکتا۔ تو پھر تُو دغابازوں کو کیوں برداشت کرتا ہے؟ جَب بدکار اَپنے سے زِیادہ راستبازوں کو نگل جاتے ہیں تو تُو کیوں خاموش رہتاہے؟


تُم جو سادہ دِل ہو، ہوشیاری سیکھو؛ تُم جو احمق ہو، دانائی حاصل کرو۔


اُس وقت میں اُن سے صَاف صَاف کہہ دُوں گا، ’میں تُم سے کبھی واقف نہ تھا۔ اَے بدکاروں! میرے سامنے سے دُورہو جاؤ۔‘


اُس کے بعد ایک ماہ کے اَندر ہی مَیں نے تین چرواہوں کو کام سے ہٹا دیا۔ لیکن میری جان اُن سے بیزار تھی اَور ریوڑ کے جھُنڈ مُجھ سے بےحد نفرت کرنے لگے۔


جَب تُم خُدا کے حُضُور مَنّت مانو تو اُسے پُورا کرنے میں دیر نہ کرو۔ کیونکہ وہ احمقوں سے خُوش نہیں ہوتا۔ چنانچہ تُم اَپنی مَنّت کو پُوری کرو۔


”اَے نادانو! تُم کب تک اَپنی نادانی کو عزیز رکھوگے؟ ٹھٹّھےباز کب تک ٹھٹّھےبازی سے خُوش ہوں گے اَور احمق علم سے عداوت رکھیں گے؟


مغروُروں سے کہتا ہُوں، ’اَب اَور شیخی نہ بگھارو،‘ اَور بدکار لوگوں سے کہتا ہُوں، ’اَپنے سینگ اُونچے نہ کرو۔


اگر آپ اَے یَاہوِہ، گُناہوں کو حِساب میں لائیں، تو اَے خُداوؔند، کون کھڑا رہ سکےگا؟


اَے قوم کے نادانوں! غور کرو؛ اَے احمقو! تُمہیں کب عقل آئے گی؟


بے حس اِنسان نہیں جانتے، اَور احمق یہ نہیں سمجھتے،


احمق اَپنے دِل میں کہتاہے، ”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“ وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛ اُن میں کویٔی نہیں، جو نیکی کرتا ہو۔


کیونکہ جَب مَیں بدکار لوگوں کی خُوشحالی دیکھتا تھا تو مُجھے مغروُروں پر رشک آتا تھا۔


بدکار اَپنی نَفسانی خواہشوں پر فخر کرتا ہے؛ اَور حریص کو برکت دیتاہے اَور یَاہوِہ کی تحقیر کرتا ہے۔


یَاہوِہ کو بدکار کی روِش سے نفرت ہے لیکن وہ راستبازی کی پیروی کرنے والوں سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات