Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 5:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 یقیناً، اَے یَاہوِہ، آپ راستبازوں کو برکت بخشتے ہیں؛ اَور اَپنی نظر کرم سے اُنہیں سِپر کی مانند ڈھانپے رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 کیونکہ تُو صادِق کو برکت بخشے گا۔ اَے خُداوند! تُو اُسے کرم سے سِپر کی طرح ڈھانک لے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 क्योंकि तू ऐ रब, रास्तबाज़ को बरकत देता है, तू अपनी मेहरबानी की ढाल से उस की चारों तरफ़ हिफ़ाज़त करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 کیونکہ تُو اے رب، راست باز کو برکت دیتا ہے، تُو اپنی مہربانی کی ڈھال سے اُس کی چاروں طرف حفاظت کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 5:12
12 حوالہ جات  

کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛ یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛ اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔


بدکار لوگوں پر کافی مُصیبتیں آئیں گی، لیکن یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت اُن پر توکّل کرنے والے کو گھیرے رہتی ہے۔


کیا چُھوٹے، کیا بڑے، جو یَاہوِہ کا خوف مانتے ہیں، وہ اُنہیں برکت دیں گے۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ کا خوف مانتا ہے، اَور جسے اُن کے اَحکام بہت عزیز ہیں۔


آپ میرے چھُپنے کی جگہ ہیں؛ آپ ہی مُجھے تکلیف سے بچائیں گے اَور رِہائی کے نغموں سے گھیر لیں گے۔


یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو قُوّت بخشتے ہیں؛ یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دیتے ہیں۔


لیکن، اَے یَاہوِہ، آپ چاروں طرف سے میری سِپر ہو، آپ نے مُجھے جلال بخشا ہے اَور میرا سَر اُونچا کرتے ہیں۔


نَجات یَاہوِہ کی طرف سے ہے، آپ کے لوگوں پر آپ کی رحمت ہو!


خُدا کے لیٔے نغمہ گاؤ، اُن کے نام کی مدح سرائی کرو، اُن کی تعریف کرو جو بادلوں پر سواری کرتے ہیں۔ اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔ اَور اُن کے سامنے خُوشی مناؤ۔


راستبازوں کے خیموں میں خُوشی اَور فتح کی للکاریں گونج رہی ہیں: ”یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ نے زبردست کام کئے ہیں!


میری طرف پھریں اَور مُجھ پر رحم فرمائیں۔ جَیسے آپ اَپنے نام سے مَحَبّت رکھنے والوں پر ہمیشہ کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات