Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 49:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جِن کا بھروسا اَپنی دولت پر ہے اَورجو اَپنے مال و زَر کی کثرت پر فخر کرتے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 جو اپنی دَولت پر بھروسا رکھتے اور اپنے مال کی کثرت پر فخر کرتے ہیں

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 ऐसे लोग अपनी मिलकियत पर एतमाद और अपनी बड़ी दौलत पर फ़ख़र करते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 ایسے لوگ اپنی ملکیت پر اعتماد اور اپنی بڑی دولت پر فخر کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 49:6
17 حوالہ جات  

اِس مَوجُودہ جہان کے دولتمندوں کو حُکم دے کہ وہ مغروُر نہ ہوں، اَور ناپائیدار دولت پر نہیں بَلکہ خُدا پر اُمّید رکھیں، جو ہمیں سَب چیزیں فیّاضی سے مُہیّا کرتا ہے تاکہ ہم مزہ سے زندگی گُزاریں۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”نہ تو دانشمند اَپنی دانائی پر اَور نہ طاقتور اَپنی طاقت پر اَور نہ اَمیر اَپنی دولت پر فخر کرے،


”دیکھو، یہ وُہی آدمی ہے جِس نے خُدا کو اَپنی محکم قلعہ بنانے کی بجائے اَپنی دولت کی فراوانی پر بھروسا کیا اَور دُوسروں کو تباہ کرکے خُود مضبُوط بَن گیا!“


یہ سُن کر شاگرد حیران رہ گیٔے۔ لہٰذا یِسوعؔ نے پھر فرمایا، ”بچّوں، جو دولت پر توکّل کرتے ہیں اُن کا خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونا کِتنا مُشکل ہے!


پھر اَپنی جان سے کہُوں گا، ”اَے جان تیرے پاس کیٔی برسوں کے لیٔے مال جمع ہے۔ آرام سے رہ، کھا پی اَور عیش کر۔“ ‘


اِفرائیمؔ شیخی مارتا ہے کہ، مَیں بہت بڑا رئیس ہُوں مَیں دولتمند بَن گیا ہُوں۔ میری اِس قدر دولت کے باعث وہ مُجھ میں کویٔی بُرائی یا گُناہ نہ پائیں گے۔


دولت تمہارے دیکھتے دیکھتے غائب ہو جائے گی، کیونکہ اُس میں یقیناً عُقاب کی مانند پر لگ جایٔیں گے، اَور وہ آسمان کی طرف اُڑ جائے گی۔


جو اَپنے مال و زَر پر بھروسا کرتا ہے وہ گِر پڑےگا، لیکن صادق ہرے پتّوں کی مانند سرسبز رہیں گے۔


اَمیروں کی دولت اُن کا محکم شہر ہے، لیکن غریبی مُفلس کی بربادی ہے۔


ظُلم پر توکّل نہ کرو اَور لُوٹے ہُوئے مال پر مت پھُولو؛ خواہ تمہاری دولت بڑھ بھی جائے، اُس پر اَپنا دِل نہ لگاؤ۔


ہامانؔ اُن کے سامنے شیخی مار کر کہنے لگاکہ میرے پاس بے اِنتہا دولت ہے، کیٔی بیٹے ہیں اَور بادشاہ نے میری اِس قدر عزّت اَفزائی کی ہے کہ مُجھے اعلیٰ مرتبہ عطا فرمایاہے اَور تمام اُمرا اَور وُزراء پر مُجھے فضیلت بخشی ہے۔


دِن بھر وہ میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں؛ وہ ہمیشہ مُجھے نُقصان پہُنچانے کے درپے رہتے ہیں۔


اُن کی بدکاری سے اُنہیں ہرگز بچ کر نکلنے نہ دینا؛ اَے خُدا، اَپنے قہر میں اُمّتوں کو زوال سے دوچار کریں۔


اُسے کسی بُری خبر کا خوف نہ ہوگا؛ اَور اُس کا دِل یَاہوِہ پر توکّل کرنے سے قائِم رہتاہے۔


اُس کا دِل مُستحکم ہے، اُسے کویٔی خوف نہ ہوگا؛ آخِر میں وہ اَپنے مُخالفوں پر فاتحانہ نگاہ ڈالے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات