Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 49:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میں تمثیل کی طرف اَپنا کان لگاؤں گا؛ اَور اَپنا مُعمّہ بربط پر بَیان کروں گا:

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 مَیں تمثِیل کی طرف کان لگاؤُں گا۔ مَیں اپنا مُعمّا سِتار پر بیان کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मैं अपना कान एक कहावत की तरफ़ झुकाऊँगा, सरोद बजाकर अपनी पहेली का हल बताऊँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مَیں اپنا کان ایک کہاوت کی طرف جھکاؤں گا، سرود بجا کر اپنی پہیلی کا حل بتاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 49:4
10 حوالہ جات  

میں تمثیلوں کے لیٔے اَپنا مُنہ کھولوں گا، میں قدیم زمانہ کی پوشیدہ باتیں بتاؤں گا۔


تاکہ جو بات نبی کی مَعرفت کہی گئی تھی وہ پُوری ہو جائے: ”میں تمثیلوں کے لیٔے اَپنا مُنہ کھولوں گا، اَور وہ باتیں بتاؤں گا جو بِنائے عالَم کے وقت سے پوشیدہ رہی ہیں۔“


اَور تمثیلوں، اُن کے معنوں، اَور دانشمندوں کے اقوال اَور مُعمّوں کو سمجھ سکیں۔


تَب بِلعاؔم نے اَپنا پیغام بَیان کیا: ”بلقؔ نے مُجھے ارام سے، یعنی شاہِ مُوآب نے، مُجھے مشرقی پہاڑوں سے بُلوایا۔ اَور فرمایا، ’آ جاؤ اَور میری طرف سے یعقوب پر لعنت بھیجو؛ آ جاؤ اَور اِسرائیل کو دھمکاؤ۔‘


اُس سے میں مُعمّوں میں نہیں بَلکہ کھُلے طور پر اَور رُوبرو باتیں کرتا ہُوں، اُسے یَاہوِہ کا دیدار بھی نصیب ہوتاہے۔ پھر تُمہیں میرے خادِم مَوشہ کی بُرائی کرتے ہویٔے خوف کیوں نہ آیا؟“


لہٰذا اِس اُمّید کی وجہ سے ہم بڑے بے خوف ہوکر بولتے ہیں۔


اِس لیٔے جو باتیں تُم نے اَندھیرے میں کہی ہیں وہ رَوشنی میں سُنی جایٔیں گی اَورجو کُچھ تُم نے کوٹھریوں میں کسی کے کان میں کہا ہے، اُس کا اعلان چھتوں پر سے کیا جائے گا۔


”اَور اُن کی سلطنت کے آخِری دِنوں میں جَب خطاکار لوگ اِنتہائی بدکاری پر اُتر آئیں گے تَب ایک سخت اَور بےرحم بادشاہ برپا ہوگا۔


تَب مَیں نے کہا، ”آہ، اَے یَاہوِہ قادر! لوگ میرے متعلّق کہہ رہے ہیں، ’کیا وہ محض تمثیلیں ہی نہیں کہتاہے؟‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات