Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 49:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اُن کی قبریں ہی اَبد تک اُن کے گھر، اَور پُشت در پُشت اُن کی قِیام گاہیں بنی رہیں گی، حالانکہ اُنہُوں نے مُلکوں کو اَپنے نام سے نامزد کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اُن کا دِلی خیال یہ ہے کہ اُن کے گھر ہمیشہ تک اور اُن کے مسکن پُشت در پُشت بنے رہیں گے۔ وہ اپنی زمِین اپنے ہی نام سے نامزد کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 उनकी क़ब्रें अबद तक उनके घर बनी रहेंगी, पुश्त-दर-पुश्त वह उनमें बसे रहेंगे, गो उन्हें ज़मीनें हासिल थीं जो उनके नाम पर थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اُن کی قبریں ابد تک اُن کے گھر بنی رہیں گی، پشت در پشت وہ اُن میں بسے رہیں گے، گو اُنہیں زمینیں حاصل تھیں جو اُن کے نام پر تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 49:11
13 حوالہ جات  

اَور قائِنؔ نے اَپنی بیوی سے ہمبستری کی اَور وہ حاملہ ہُوئی اَور اُس سے حنوخؔ پیدا ہُوا۔ تَب قائِنؔ نے ایک شہر بسایا اَور اُس کا نام اَپنے بیٹے کے نام پر حنوخؔ رکھا۔


وہ لوگ بُرائی کے منصُوبے بناتے ہیں اَور ایک دُوسرے سے کہتے ہیں، ”ہم نے کیا ہی خُوب منصُوبہ بنایا!“ یقیناً اِنسان کے دِل اَور دماغ بڑے چالاک ہوتے ہیں۔


اُن کے مُنہ سے نکلے ہُوئے کسی بھی لفظ پر یقین نہیں کیا جا سَکتا؛ اَور اُن کا دِل تباہی سے بھرا ہُواہے۔ اُن کے حلق کھُلی ہویٔی قبروں کی مانِند ہیں؛ اَور اُن کی زبانوں سے دغابازی کی باتیں نکلتی ہیں۔


” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اُس دِن تیرے دِل میں کیٔی خیالات آئیں گے اَور تُو ایک بُرا منصُوبہ تیّار کرےگا۔


وہ اَپنے دِل میں کہتاہے: ”مُجھے جنبش نہ ہوگی؛ پُشت در پُشت مُجھ پر کبھی کویٔی مُصیبت نہ آئے گی۔“


اَبشالومؔ نے اَپنے زندگی بھر ایک سُتون لے کر اُسے شاہی وادی میں اَپنی یادگار کے طور پر کھڑا کیا تھا اَور کیونکہ اِس نے سوچا، ”میرے پاس اَپنے نام کی یاد کو جاری رکھنے کے لئے کوئی بیٹا نہیں ہے۔“ وہ آج تک اَبشالومؔ کی یادگار کہلاتی ہے۔


اَپنی اِس بدنیّتی سے تَوبہ کر اَور خُداوؔند سے دعا کر کہ شاید وہ اِس دِل کی بُری نیّت کے لیٔے تُجھے مُعاف کر دے۔


اِس پر خُداوؔند نے اُس سے کہا، ”اَے فریسیوں! تُم پیالے اَور رکابی کو باہر سے تو صَاف کرتے ہو، مگر تمہارے اَندر لُوٹ اَور بدی بھری پڑی ہے۔


شموایلؔ صُبح سویرے اُٹھے اَور شاؤل کو ملنے گیا۔ لیکن اُنہیں بتایا گیا، ”شاؤل کرمِلؔ چلا گیا اَور وہاں اُس نے اَپنے اِعزاز میں ایک یادگار کھڑی کی اَور پھر مُڑ کر گِلگالؔ کو چلا گیا ہے۔“


منشّہ کے بیٹے یائیرؔ نے گیشُوریوں اَور معکاتیوں کی سرحد تک کا ارگوبؔ کا پُورا علاقہ لے لیا اَور وہ اُس کے نام سے منسوب ہُوا۔ اِس لیٔے باشانؔ آج کے دِن تک حوّوت یائیرؔ کہلاتا ہے۔)


”لیکن اَب اَے خُداوؔند، میں کس بات کے لیٔے ٹھہروں؟ میری اُمّید آپ ہی سے ہے۔


دانِشور کی آنکھیں اُس کے سَر میں ہوتی ہیں، جَب کہ احمق اَندھیرے میں چلتا ہے۔ لیکن مَیں نے مَعلُوم کیا کہ دونوں کو موت کا شِکار ہونا پڑتا ہے۔


کیونکہ خواہ کویٔی آدمی اَپنا کام حِکمت، علم اَور ہُنر سے کیوں نہ کرتا ہو، آخِرکار اُسے سَب کچھ لازماً کسی دُوسرے کے لیٔے چھوڑکر جانا پڑتا ہے جِس نے اُس کے لیٔے کچھ محنت ہی نہیں کی۔ یہ بھی باطِل اَور ایک بڑی بدقسمتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات