Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 48:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 آپ کے فیصلوں کے باعث کوہِ صِیّونؔ مسرُور ہے، اَور یہُوداہؔ کے دیہات خُوش ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 تیرے احکام کے سبب سے کوہِ صِیُّون شادمان ہو یہُوداؔہ کی بیٹیاں خُوشی منائیں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 कोहे-सिय्यून शादमान हो, यहूदाह की बेटियाँ तेरे मुंसिफ़ाना फ़ैसलों के बाइस ख़ुशी मनाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 کوہِ صیون شادمان ہو، یہوداہ کی بیٹیاں تیرے منصفانہ فیصلوں کے باعث خوشی منائیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 48:11
17 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، صِیّونؔ سُن کر خُوش ہوتاہے، اَور یہُوداہؔ کے دیہات آپ کے اِنصاف کے باعث شادمان ہیں۔


”اَے آسمانوں اُس پر خُوشی مناؤ! اَے مُقدّسین! اُس پر خُوشی مناؤ! اَے رسولوں اَور نبیوں! اُس کی تباہی پر خُوشی مناؤ! کیونکہ خُدا نے اُسے تمہارے ساتھ، کی ہوئی بدسلُوکی کی سزا اُسے دے دی ہے۔“


اَے خُداوؔند! کون آپ کا خوف نہ مانے گا، اَور کون آپ کے نام کی تمجید نہ کرےگا؟ کیونکہ صِرف تُو ہی قُدُّوس ہے۔ دُنیا کی سَب قومیں آکر تیرے سامنے سَجدہ کریں گی، کیونکہ تیرے راستبازی کے کام ظاہر ہو گئے ہیں۔“


یِسوعؔ نے مُڑ کر اُن سے کہا، ”اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں! میرے لیٔے مت روؤ؛ بَلکہ اَپنے لیٔے اَور اَپنے بچّوں کے لیٔے روؤ۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، نہایت خُوش ہو! اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، فتح کا نعرہ لگاؤ! دیکھو، تمہارا بادشاہ تمہارے پاس آ رہاہے، وہ صادق اَور فتح مند ہے، وہ حلیم ہے اَور گدھے پر، بَلکہ گدھی کے بچّے پر سوار ہے۔


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا: ”اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی تُجھے حقیر جان کر تیرا مذاق اُڑاتی ہے۔ یروشلیمؔ کی بیٹی، تیرے شِکست کھا کر فرار ہوتے پیٹھ دیکھ کر اَپنا سَر ہلاتی ہے۔


اُس کی باتیں میٹھی ہیں؛ غرض وہ ہر لحاظ سے لطیف ہے۔ اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں، یہ ہے میرا محبُوب، میرا رفیق۔


اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں، میں تُمہیں غزالوں اَور میدان کی ہِرنیوں کی قَسم دیتی ہُوں، جَب تک مَحَبّت صحیح وقت پر خُود نہ جاگے، تُم اُسے نہ جگاؤ گی۔


اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں، میں تُمہیں غزالوں اَور میدان کی ہِرنیوں کی قَسم دیتی ہُوں، جَب تک مَحَبّت صحیح وقت پر خُود نہ جاگے، تُم اُسے نہ جگاؤ گی۔


اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں، میں اگرچہ سیاہ فام ہُوں لیکن پھر بھی خُوبصورت ہُوں، قیدارؔ کے خیموں کی مانند سیاہ فام، اَور شُلومونؔ کے خیموں کے پردوں کی مانند خُوبصورت ہُوں۔


راستباز اِس اِنتقام سے خُوش ہوں گے، اَور اَپنے پاؤں بدکاروں کے خُون میں دھولیں گے۔


”اَے یَاہوِہ، آپ کے سَب دُشمن اِسی طرح پسپا ہُوں! لیکن آپ سے مَحَبّت رکھنے والے اُس آفتاب کی مانند ہُوں، جو اَپنی آب و تاب کے ساتھ طُلوع ہوتاہے۔“ تَب مُلک میں چالیس بَرس تک اَمن رہا۔


کیونکہ آفتاب کے طُلوع سے غروب تک قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی۔ اَور میرے نام کی خاطِر ہر جگہ بخُور جَلایا جائے گا اَور پاک عطیات لایٔے جایٔیں گے کیونکہ قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات