Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 47:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 خُدا قوموں پر حُکمرانی کرتا ہے؛ خُدا اَپنے مُقدّس تخت پر بیٹھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 خُدا قَوموں پر سلطنت کرتا ہے۔ خُدا اپنے مُقدّس تخت پر بَیٹھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 अल्लाह क़ौमों पर हुकूमत करता है, अल्लाह अपने मुक़द्दस तख़्त पर बैठा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اللہ قوموں پر حکومت کرتا ہے، اللہ اپنے مُقدّس تخت پر بیٹھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 47:8
18 حوالہ جات  

افلاک خُوش ہوں، اَور زمین شادمان ہو؛ وہ قوموں میں اعلان کریں کہ، ”یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں!“


پھر مَیں نے ایک اَیسی بڑی ہُجوم کی آواز سُنی جو کسی بڑے آبشار کے شور اَور بجلی کے کڑکنے کی زوردار آواز کی مانند تھی۔ وہ کہہ رہی تھی: ”ہللّویاہ! کیونکہ خُداوؔند ہمارا خُدا قادرمُطلق بادشاہی کرتا ہے۔“


لہٰذا آؤ ہم خُدا کے فضل کے تخت کے پاس دِلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رحم ہو، اَور وہ فضل حاصل کریں جو ضروُرت کے وقت ہماری مدد کرے۔


یَاہوِہ بادشاہی کرتے ہیں، وہ عظمت و جلال سے مُلبّس ہیں؛ یَاہوِہ عظمت و جلال سے کمربستہ ہیں اَور طاقت سے مُسلّح ہیں۔ دُنیا اَپنی جگہ پر مضبُوطی سے قائِم ہے؛ اُسے اُس کے مقام سے ہٹایا نہیں جا سَکتا۔


راستبازی اَور اِنصاف آپ کے تخت کی بُنیاد ہیں؛ شفقت و مَحَبّت اَور وفاداری آپ کے آگے آگے چلتی ہیں۔


کیونکہ آپ نے میرے حق کی اَور میرے مُقدّمہ کی تائید کی ہے؛ اَور اَپنے تخت پر جلوہ افروز ہوکر راستی سے میری عدالت کی ہے۔


تَب مَیں نے ایک بڑا سفید تختِ الٰہی دیکھا اَور اُسے جو اُس پر تخت نشین تھا۔ زمین اَور آسمان اُس کی حُضُوری سے بھاگ کر غائب ہو گیٔے اَور اُنہیں کہیں ٹھکانا نہ مِلا۔


وہ قوموں کا اِنصاف کریں گے اَور لاشوں کے ڈھیر لگا دیں گے، اَور تمام رُوئے زمین کے حُکمرانوں کو کُچل ڈالیں گے۔


یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں، قومیں کانپنے لگیں؛ وہ کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں، زمین لرز جائے۔


یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں۔ زمین شادمان ہو؛ تمام جزیرے خُوشی منائیں۔


قوموں میں اعلانیہ کہو، ”یَاہوِہ ہی سلطنت کرتے ہیں،“ دُنیا مضبُوطی سے قائِم ہے، اُسے سرکایا نہیں جا سَکتا؛ وہ اُمّتوں کا اِنصاف راستی سے کریں گے۔


کیا جِس تخت پر ظالِم حُکمراں مُسلّط ہو اَورجو قوانین کی آڑ لے کر بُرائی کا باعث بَن جائے، آپ سے رابطہ رکھ سَکتا ہے؟


ہمارے خُدا کے شہر میں یعنی اُس کے مُقدّس پہاڑ پر، یَاہوِہ عظیم اَور بےحد قابل سِتائش ہے۔


یَاہوِہ صِیّونؔ میں عظیم ہیں؛ اَور وہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں۔


اَور یَاہوِہ ہی ساری دُنیا کے بادشاہ ہوں گے۔ اُس روز ایک ہی یَاہوِہ ہوں گے اَور صِرف اُنہیں کے نام کی عبادت ہوگی۔


”لعنت ہے اُس دغاباز پر جِس کے ریوڑ میں قابل قبُول نر جانور مَوجُود ہے اَور وہ اُسے دینے کے لیٔے قَسم کھاتا ہے مگر خُداوؔند کو عیب دار جانور نذر کرتا ہے۔ کیونکہ مَیں شاہِ عظیم ہُوں،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، اِس لئے تمام قوموں میں لوگوں کے درمیان میرے نام کا خوف مانا جانا چاہئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات