Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 47:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اُنہُوں نے قوموں کو ہمارے قدموں میں کر دیا، اَور مُختلف اُمّتوں کو ہمارے قدموں کے نیچے ڈال دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 وہ اُمّتوں کو ہمارے سامنے زیر کرے گا اور قَومیں ہمارے قدموں تلے ہو جائیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 उसने क़ौमों को हमारे तहत कर दिया, उम्मतों को हमारे पाँवों तले रख दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اُس نے قوموں کو ہمارے تحت کر دیا، اُمّتوں کو ہمارے پاؤں تلے رکھ دیا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 47:3
14 حوالہ جات  

کیونکہ اَپنے سارے دُشمنوں کو اَپنے قدموں کے نیچے نہ لے آنے تک المسیح کا سلطنت کرنا لازِم ہے۔


وُہی خُدا ہیں جو میرا اِنتقام لیتے ہیں، اَور قوموں کو میرے سامنے جھُکاتے ہیں،


یَاہوِہ نے میرے خُداوؔند سے فرمایا: ”میری داہنی طرف بیٹھو جَب تک کہ مَیں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے پاؤں کے نیچے نہ کر دُوں۔“


تو میں فوراً اُن کے دُشمنوں کو مغلُوب کر دیتا اَور اُن کے مُخالفوں پر اَپنا ہاتھ چلاتا!


المسیح اَپنی قُوّت سے ساری چیزوں کو اَپنے تابع کر سکتے ہیں، اِسی قُوّت کی تاثیر سے وہ ہمارے فانی بَدن کی شکل بدل کر اَپنے جلالی بَدن کی مانند بنا دیں گے۔


اَے اِسرائیل! تُو مُبارک ہے تمہاری مانند کون ہے، ایک اَیسی قوم جسے یَاہوِہ نے چھُڑایا ہے، یَاہوِہ ہی تمہاری سِپر اَور مددگار اَور تمہاری جلالی تلوار ہے۔ تمہارے دُشمن تمہارے سامنے جھُکیں گے، اَور تُم اُن کے اُونچے مقامات کو روند ڈالوگے۔“


اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اُس قَسم کے مُطابق جو اُنہُوں نے اُن کے آباؤاَجداد سے کھائی تھی چاروں طرف سے آرام دیا اَور اُن کے دُشمنوں میں سے کویٔی بھی اُن کے سامنے ٹِک نہ سَکا؛ یَاہوِہ نے اُن کے سَب دُشمنوں کو اُن کے حوالہ کر دیا۔


آؤ اَور دیکھو کہ خُدا نے کیا کچھ کیا ہے، بنی آدمؔ کی خاطِر اُن کے کارنامے کس قدر مُہیب ہیں!


کیونکہ یَاہوِہ خُدائے عظیم ہیں، اَور سارے معبُودوں میں بادشاہ وُہی ہیں۔


یَاہوِہ صِیّونؔ میں عظیم ہیں؛ اَور وہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں۔


اَے سَب قوموں کے بادشاہ، کون ہے جو آپ کی تعظیم نہیں کرےگا؟ یہ سارے لقب تو آپ ہی کے لئے ہیں۔ کیونکہ مُختلف قوموں کے تمام دانشمند لوگوں میں اَور دُنیا کی تمام مملکتوں میں، آپ کی مانند کویٔی نہیں،


اَور یَاہوِہ ہی ساری دُنیا کے بادشاہ ہوں گے۔ اُس روز ایک ہی یَاہوِہ ہوں گے اَور صِرف اُنہیں کے نام کی عبادت ہوگی۔


”لعنت ہے اُس دغاباز پر جِس کے ریوڑ میں قابل قبُول نر جانور مَوجُود ہے اَور وہ اُسے دینے کے لیٔے قَسم کھاتا ہے مگر خُداوؔند کو عیب دار جانور نذر کرتا ہے۔ کیونکہ مَیں شاہِ عظیم ہُوں،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، اِس لئے تمام قوموں میں لوگوں کے درمیان میرے نام کا خوف مانا جانا چاہئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات