Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 47:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے سَب قوموں تالیاں بجاؤ؛ خُوش آوازی سے خُدا کے لیٔے نعرے مارو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے سب اُمّتو! تالِیاں بجاؤ۔ خُدا کے لِئے خُوشی کی آواز سے للکارو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 क़ोरह की औलाद का ज़बूर। मौसीक़ी के राहनुमा के लिए। ऐ तमाम क़ौमो, ताली बजाओ! ख़ुशी के नारे लगाकर अल्लाह की मद्हसराई करो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 قورح کی اولاد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اے تمام قومو، تالی بجاؤ! خوشی کے نعرے لگا کر اللہ کی مدح سرائی کرو!

باب دیکھیں کاپی




زبور 47:1
18 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا! ہمیں بچا لیں، اَور ہمیں قوموں میں سے جمع کر لیں، تاکہ ہم آپ کے پاک نام کا شُکر کریں، اَور آپ کی سِتائش کرنے میں فخر محسُوس کریں۔


یَاہوِہ کے حُضُور میں سَب اہلِ زمین خُوشی سے للکارو، سازوں کے ساتھ خُوشی کا نغمہ گاؤ؛


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”یعقوب کے لیٔے خُوشی سے گاؤ؛ اَور قوموں کے سرتاج کے لیٔے للکارو؛ اُونچی آواز میں حَمد کرو اَور اعلان کرو، ’اَے یَاہوِہ اَپنی قوم کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کا یعنی بنی اِسرائیل کو نَجات بخشیں۔‘


کیونکہ تُم خُوشی سے نکلوگے اَور سلامتی کے ساتھ روانہ کئے جاؤگے؛ پہاڑ اَور ٹیلے تمہارے سامنے خُوشی کے نغمے گائیں گے، اَور میدان کے تمام درخت تالیاں بجائیں گے۔


خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں، مُصیبت میں مُستعد مددگار


خُدا نے خُوشی کے نعروں کے ہمراہ، اَور یَاہوِہ نے نرسنگوں کی آواز کے درمیان صعُود فرمایا۔


پھر یہویادعؔ کاہِنؔ بادشاہ کے بیٹے کو باہر لاکر اُس کے سَر پر تاج رکھا اَور خُدا کے عہد کی ایک نقل اُسے دی اَور اُس کا مَسح کرکے بادشاہ ہونے کا اعلان کیا۔ اَور لوگوں نے تالیاں بجائیں اَور بُلند آواز سے نعرہ لگایا، ”بادشاہ سلامت رہے!“


اِس طرح داویؔد اَور اِسرائیل کے سارے لوگ نعرے لگاتے ہُوئے اَور نرسنگے پھُونکتے ہُوئے یَاہوِہ کے صندُوق کو لے کر آئے۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، نہایت خُوش ہو! اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، فتح کا نعرہ لگاؤ! دیکھو، تمہارا بادشاہ تمہارے پاس آ رہاہے، وہ صادق اَور فتح مند ہے، وہ حلیم ہے اَور گدھے پر، بَلکہ گدھی کے بچّے پر سوار ہے۔


”اَے بڑے پہاڑ تُو کیا ہے؟ زرُبّابِیل کے سامنے تُو ہموار میدان ہو جائے گا اَور تَب وہ چوٹی کا پتّھر یہ پُکارتے ہُوئے آئے گا، ’اُس پر خُدا کی رحمت ہو، اُس پر خُدا کی رحمت ہو!‘ “


دریا تالیاں بجائیں، اَور پہاڑ مِل کر خُوشی سے گائیں؛


تَب یہُوداہؔ کے مَردوں نے جنگ کا نعرہ مارا اَور اُن کے جنگی نعرہ کی آواز پر خُدا نے ابیّاہؔ اَور یہُوداہؔ کے آگے یرُبعامؔ اَور تمام اِسرائیل کو شِکست فاش دی۔


تَب شموایلؔ نے سارے لوگوں سے کہا، ”کیا تُم اُس آدمی کو دیکھتے ہو جسے یَاہوِہ نے چُناہے؟ سارے آدمیوں میں کویٔی بھی اُس کی مانند نہیں ہے۔“ تَب لوگ نعرے مارنے لگے، ”ہمارا بادشاہ زندہ باد۔“


اَے صِیّونؔ کی بیٹی نغمہ سرائی کر؛ یروشلیمؔ، نغمہ سرائی کر؛ اِسرائیل خُوشی سے للکار! یروشلیمؔ شادمان ہو، اَور پُورے دِل سے خُوشی منا۔


جِس طرح ہِرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے، وَیسے ہی اَے میرے خُدا، میری جان آپ کے لیٔے ترستی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات