Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 46:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 خواہ اُس کا پانی شور مچائے اَور موجزن ہو جائے اَور پہاڑ اُس کے تلاطم سے لرزنے لگیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 خواہ اُس کا پانی شور مچائے اور مَوجزن ہو اور پہاڑ اُس کی طُغیانی سے ہِل جائیں۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 गो समुंदर शोर मचाकर ठाठें मारे और पहाड़ उस की दहाड़ों से काँप उठें। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 گو سمندر شور مچا کر ٹھاٹھیں مارے اور پہاڑ اُس کی دہاڑوں سے کانپ اُٹھیں۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 46:3
17 حوالہ جات  

کیا تُمہیں میرا خوف نہیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیا تُمہیں میرے حُضُور تھرتھرانا نہیں چاہئے؟ مَیں نے ریت کو سمُندر کی حد مُقرّر کیا، اَور اُسے ایک اَبدی ساحِل بنایا تاکہ وہ اُسے پار نہ کر سکے۔ چاہے لہریں اُٹھیں تَو بھی وہ غالب نہیں آ سکتیں؛ چاہے شور مچائیں تَو بھی آگے نہیں بڑھ سکتیں۔


اُن کے سامنے پہاڑ کانپتے ہیں اَور ٹیلے پگھل جاتے ہیں۔ اُن کے سامنے تمام دُنیا اَور اُن میں رہنے والے تھرتھراتے ہیں۔


پہاڑ اُس کے نیچے پگھل جاتے ہیں اَور وادیاں پھٹ جاتی ہیں، جِس طرح موم آگ سے پگھل جاتا ہے، اَور پانی ڈھلوان سے نیچے آتا ہے۔


ہر ایک جَزِیرہ اَپنی جگہ سے ٹل گیا اَور پہاڑوں کا پتا نہ چلا۔


اَور زور کی بارش آئی اَور سیلاب آیا اَور آندھیاں چلیں اُٹھا اَور اُس گھر سے ٹکرائیں مگر وہ نہ گرا کیونکہ اُس کی بُنیاد چٹّان پر ڈالی گئی تھی۔


”اَب اَے یروشلیمؔ کے باشِندو اَور یہُوداہؔ کے لوگو، میرے اَور میرے تاکستان کے بارے میں تُم ہی فیصلہ کرو۔


موت کی موجوں نے مُجھے گھیرلیا؛ اَور تباہی کے سیلابوں نے مُجھے اَپنی لپیٹ میں لے لیا۔


جَب مَیں نے سمُندر سے کہا: ’یہاں تک تُو آسکتا ہے، لیکن اُس کے آگے نہیں یہیں پر تمہاری بپھری ہُوئی موجیں رُک جایٔیں‘؟


پھر اُس فرشتہ نے مُجھ سے کہا، ”جِن دریاؤں کے کنارے پر تُونے اُس بڑی کسبی کو بیٹھی دیکھاہے وہ اُمّتیں، ہُجوم، قومیں اَور اہلِ زبان ہیں۔


مَیں نے پہاڑوں پر نظر کی، اَور دیکھا کہ وہ کانپ رہے تھے اَور سارے پہاڑ لرزہ رہے تھے۔


یَاہوِہ نے فرمایا، ”باہر نکل کر پہاڑ پر یَاہوِہ کے حُضُور کھڑے ہو جاؤ کیونکہ یَاہوِہ وہاں سے گزرنے والے ہیں۔ اَور جَب ایلیّاہ وہاں کھڑے ہویٔے۔“ تَب ایک بڑی تیز آندھی یَاہوِہ کے آگے گزری اَور پہاڑوں کو چیر کر چٹّانوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے، لیکن یَاہوِہ آندھی میں مَوجُود نہیں تھے۔ اَور آندھی کے بعد ایک زلزلہ آیا لیکن یَاہوِہ زلزلہ میں بھی نہیں تھے۔


یَاہوِہ جو تُجھ پر مہربان ہے، یُوں کہتاہے: خواہ پہاڑ ہلا دئیے جایٔیں اَور ٹیلے سَرکا دئیے جایٔیں، مگر میری لافانی مَحَبّت تُجھ پر سے کبھی نہ ہٹے گی اَور نہ ہی میرا عہدِ اَمن کبھی ٹلےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات