Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 46:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 خُدا نے فرمایا، ”خاموش ہو جاؤ اَور جان لو کہ میں خُدا ہُوں؛ میں قوموں کے درمیان سرفراز ہوں گا، میں زمین پر سرفراز ہوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔ مَیں قَوموں کے درمیان سربُلند ہُوں گا۔ مَیں ساری زمِین پر سربُلند ہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 वह फ़रमाता है, “अपनी हरकतों से बाज़ आओ! जान लो कि मैं ख़ुदा हूँ। मैं अक़वाम में सरबुलंद और दुनिया में सरफ़राज़ हूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 وہ فرماتا ہے، ”اپنی حرکتوں سے باز آؤ! جان لو کہ مَیں خدا ہوں۔ مَیں اقوام میں سربلند اور دنیا میں سرفراز ہوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




زبور 46:10
26 حوالہ جات  

جان لو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔ اُن ہی نے ہمیں بنایا اَور ہم اُن ہی کے ہیں؛ ہم اُن کی اُمّت اَور اُن کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔


مگر یَاہوِہ اَپنی مُقدّس میں ہے؛ تمام زمین اُس کے سامنے خاموش رہے۔


اُس طرح سے میں اَپنی عظمت اَور تقدُّس کا اِظہار کروں گا اَور بہت سِی قوموں کے سامنے اَپنے آپ کو ظاہر کروں گا۔ تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘


اَے بنی آدمؔ یَاہوِہ کے حُضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اَپنے مُقدّس قِیام سے کچھ خاص کام کرنے کو فوراً اُٹھے ہیں۔“


تاکہ وہ جان لیں کہ آپ جِس کا نام یَاہوِہ ہے۔ آپ ساری زمین پر سَب سے اعلیٰ خُدا ہیں۔


اِنسان کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا اَور لوگوں کا غُرور پست کیا جائے گا؛ اَور اُس دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوں گے۔


اَے خُدا آپ آسمان کے اُوپر سرفراز ہوں؛ آپ کا جلال ساری زمین پر ہو۔


اَے یَاہوِہ، عظمت، قُدرت، جلال، شان و شوکت، یعنی آسمان اَور زمین کی ہر چیز آپ ہی کا ہے۔ اَے یَاہوِہ بادشاہی بھی آپ ہی کی ہے؛ اَور بطور حاکم آپ ہی سَب پر سرفراز ہیں۔


اَے یَاہوِہ، اَپنی قُوّت میں سرفراز ہو؛ ہم آپ کی قُدرت کی تعریف میں نغمہ گائیں گے۔


لیکن قادرمُطلق یَاہوِہ اَپنے اِنصاف کی بنا پر سرفراز ہوگا، اَور خُدائے قُدُّوس اَپنے راستی کے کاموں سے اَپنا تقدُّس ظاہر کریں گے۔


اَب مَیں جان گیا کہ یَاہوِہ سَب معبُودوں سے بڑے ہیں کیونکہ اُنہُوں نے یہ اُن کے ساتھ کیا جنہوں نے بنی اِسرائیل پر ظُلم ڈھائے تھے۔“


مغروُر اِنسان کی نگاہیں نیچی کی جایٔیں گی اَور بنی آدمؔ کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا؛ اَور اُن کا دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوگا۔


اَور قُربانی کے وقت ایلیّاہ نبی نے مذبح کے پاس آکر یہ فریاد کی: ”اَے یَاہوِہ، اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور اِسرائیل کے خُدا، آج یہ سَب کو مَعلُوم ہو جائے کہ بنی اِسرائیل میں صِرف آپ ہی خُدا ہیں اَور یہ بھی کہ میں آپ کا خادِم ہُوں اَور مَیں نے یہ سَب آپ کے ہی حُکم سے کیا ہے۔


آج کے دِن یَاہوِہ تُجھے میرے حوالہ کر دے گا اَور مَیں تُجھے مار گراؤں گا اَور تیرا سَر کاٹ ڈالوں گا۔ آج مَیں فلسطینی لشکر کی لاشیں ہَوا کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کو دُوں گا اَور تمام دُنیا جان لے گی کہ اِسرائیل میں ایک خُدا ہے۔


گُوزانؔ، حارانؔ اَور رصفؔ میں رہنے والی جِن قوموں کو اَور تِلاسارؔ میں رہنے والے بنی عدنؔ کو میرے آباؤاَجداد نے ہلاک کیا۔ کیا اُن کے معبُودوں نے اُنہیں بچا سکے تھے؟


یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”اُن سے نہ ڈر کیونکہ کل اِسی وقت مَیں اُن سَب کو ہلاک کرکے اِسرائیل کے حوالہ کر دُوں گا۔ تُم اُن کے گھوڑوں کی کونچیں کاٹ ڈالنا اَور اُن کے رتھ جَلا دینا۔“


یہوشُعؔ نے یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق اُن کے ساتھ سلُوک کیا یعنی اُن کے گھوڑوں کی کونچیں کاٹ ڈالیں اَور اُن کے رتھ جَلا دئیے۔


”سُورماؤں کی کمانیں توڑ دی جاتی ہیں، لیکن لڑکھڑانے والے قُوّت سے کمربستہ ہو جاتے ہیں۔


لہٰذا شاہِ اِسرائیل نے اُن کے لیٔے ایک بڑی ضیافت کی اَور جَب وہ کھا پی چُکے تو اُس نے اُنہیں رخصت کیا اَور وہ اَپنے آقا کے پاس لَوٹ گیٔے۔ اِس واقعہ کے بعد ارامی حملہ آوروں نے اِسرائیلی علاقہ پر اَپنے حملے بند کر دئیے۔


لیکن اُن کی تلواریں اُن ہی کے دِلوں کو چھیدیں گی، اَور اُن کی کمانیں توڑ دی جایٔیں گی۔


وہ بہت سِی اُمّتوں کے درمیان عدالت کریں گے اَور دُور دُور کی زورآور قوموں کے جھگڑوں کو مٹائیں گے۔ وہ اَپنی تلواریں پیٹ کر پھالیں، اَور بھالوں کو ہنسوے بنائیں گے۔ ایک قوم دُوسری قوم پر تلوار نہ اُٹھائے گی، اَور نہ جنگ کرنے کی تربّیت دے گی۔


قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں عیلامؔ کی کمان توڑ ڈالُوں گا، جِس پر اُس کی قُوّت کا دارومدار ہے۔


جَب مَیں مِصر میں آگ لگا دُوں گا اَور اُس کے سَب مددگار ہلاک کئے جایٔیں گے، تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


پھر مَیں تیری کمان تیرے بائیں ہاتھ سے چھُڑا لُوں گا اَور تیرے تیروں کو تیرے داہنے ہاتھ سے گرا دوں گا۔


وہ بہت سِی اُمّتوں کے درمیان عدالت کریں گے اَور دُور دُور کی زورآور قوموں کے جھگڑوں کو مٹائیں گے۔ وہ اَپنی تلواریں پیٹ کر پھالیں، اَور بھالوں کو ہنسوے بنائیں گے۔ ایک قوم دُوسری قوم پر تلوار نہ اُٹھائے گی، اَور نہ جنگ کرنے کی تربّیت دے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات