Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 45:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 آپ کے ہر لباس سے مُر، عُود اَور تج کی خُوشبو آتی ہے؛ ہاتھی دانت سے سجے ہُوئے محلوں میں سے آتی ہُوئی تاردار سازوں کی موسیقی آپ کو خُوش کرتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 تیرے ہر لِباس سے مُر اور عُود اور تج کی خُوشبُو آتی ہے۔ ہاتھی دانت کے محلّوں میں سے تاردار سازوں نے تُجھے خُوش کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 मुर, ऊद और अमलतास की बेशक़ीमत ख़ुशबू तेरे तमाम कपड़ों से फैलती है। हाथीदाँत के महलों में तारदार मौसीक़ी तेरा दिल बहलाती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 مُر، عود اور املتاس کی بیش قیمت خوشبو تیرے تمام کپڑوں سے پھیلتی ہے۔ ہاتھی دانت کے محلوں میں تاردار موسیقی تیرا دل بہلاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 45:8
20 حوالہ جات  

تمہارے عِطر کی خُوشبو لطیف ہے؛ تمہارا نام عِطرِ ریختہ کی مانند ہے۔ اِس لیٔے کوئی تعجُّب نہیں کہ نوجوان خواتین تُم پر فدا ہیں۔


نِیکُودِیمُسؔ بھی آیا، جِس نے کُچھ عرصہ پہلے یِسوعؔ سے رات میں مُلاقات کی تھی۔ نِیکُودِیمُسؔ اَپنے ساتھ مُر اَور عُود اَیسی چیزوں سے بنا ہُوا خُوشبودار مَسالہ لایاتھا جو وزن میں تقریباً چونتیس کِلو کے برابر تھا۔


جَب تک کہ صُبح نہ ہو جائے اَور اَندھیرا غائب نہ ہو جایٔے، میں مُر کے پہاڑ اَور لوبان کے پہاڑی پر چڑھوں گا۔


تَب وہ اُس گھر میں داخل ہُوئے اَور بچّے کو اُس کی ماں حضرت مریمؔ کے پاس جا کر اُن کے آگے جھک کر سَجدہ کیا اَور اَپنے ڈِبّے کھول کر سونا، لوبان اَور مُر اُس کو نذر کیا۔


اَے میری بہن، اَے میری دُلہن، اَب مَیں اَپنے باغ میں داخل ہو گیا ہُوں؛ مَیں نے اَپنا مُر اَپنے بلسان سمیت جمع کر لیا ہے۔ مَیں نے اَپنا شہد سمیت چھتّہ بھی کھا لیا ہے؛ مَیں نے اَپنی مَے اَور اَپنا دُودھ پی لیا ہے۔ اَے دوستوں! کھاؤ اَور پیو؛ اَے عزیزوں! مَحَبّت کے نشے میں چور ہو جاؤ۔


آپ نے مُجھے زندگی کی راہ دِکھائی، آپ اَپنے دیدار کی خُوشی سے مُجھے بھر دیں گے، اَور اَپنے داہنے ہاتھ کی طرف دائمی فرحت بخشیں گے۔


اَور ایمان کے بانی اَور کامِل کرنے والے یِسوعؔ پر اَپنی نظریں جمائے رکھیں جِس نے اُس خُوشی کے لیٔے جو اُن کی نظروں کے سامنے تھی، شرمندگی کی پروا نہ کرتے ہویٔے صلیبی موت کا دُکھ سہا اَور خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہیں۔


میرے باپ کے یہاں بہت سے رِہائشی مقام ہیں؛ اگر نہ ہوتے، تو مَیں تُمہیں بتا دیتا مَیں تمہارے لیٔے جگہ تیّار کرنے وہاں جا رہا ہُوں۔


یَاہوِہ اعلان فرماتے ہیں، مَیں سردیوں اَور گرمیوں کے رِہائشی گھروں کو نِیست و نابود کر دُوں گا؛ اَور ہاتھی دانت سے سجائے ہُوئے گھر ویران کر دئیے جایٔیں گے، اَور محلوں کو گرا دیا جائے گا۔


اُس کے رُخسار بلسان کی کیاریاں ہیں جو نہایت ہی خُوشبودار ہیں۔ اُس کے ہونٹ شُوشنؔ کے پھُولوں کی مانند ہیں جِن سے مُر ٹپکتا ہے۔


میں اُٹھی کہ اَپنے محبُوب کے لیٔے دروازہ کھولوں، اَور میرے ہاتھوں سے مُر ٹپک رہاتھا، اَور میری اُنگلیوں سے ٹپکتا ہُوا قُفل کے دستوں پر جا گرا


یہ کون ہے جو بیابان سے دھوئیں کے سُتون کی مانند سوداگروں کے تمام عِطر، مُر اَور لوبان سے مُعطّر ہوکر چلا آ رہاہے؟


میرا محبُوب میرے لیٔے مُر کی ڈبیا کی مانند ہے، جو رات بھر میری چھاتِیوں کے درمیان پڑی رہتی ہے۔


دف اَور رقص کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، تاردار سازوں اَور بانسری کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،


کیا احابؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور وہ سارے کام جو اُس نے کئے اَور ہاتھی دانت کی کاریگری والا وہ محل اَورجو شہر اُس نے قلعہ بند کئے، اُن کے حالات اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


خُوشی اَور مسرّت اُن کے ہمراہ ہے؛ اَور وہ بادشاہ کے محل میں داخل ہُوئی ہیں۔


کیونکہ یَاہوِہ راستباز ہیں؛ وہ عدل پسند کرتے ہیں؛ راستباز اُن کا دیدار حاصل کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات