Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 45:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 آپ بنی نَوع اِنسان میں سَب سے زِیادہ شکیل ہیں آپ کے ہونٹ فضل سے بھرے ہُوئے ہیں، کیونکہ خُدا نے آپ کو ہمیشہ کے لیٔے برکت دی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 تُو بنی آدمؔ میں سب سے حسِین ہے۔ تیرے ہونٹوں میں لطافت بھری ہے اِس لِئے خُدا نے تُجھے ہمیشہ کے لِئے مُبارک کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 तू आदमियों में सबसे ख़ूबसूरत है! तेरे होंट शफ़क़त से मसह किए हुए हैं, इसलिए अल्लाह ने तुझे अबदी बरकत दी है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 تُو آدمیوں میں سب سے خوب صورت ہے! تیرے ہونٹ شفقت سے مسح کئے ہوئے ہیں، اِس لئے اللہ نے تجھے ابدی برکت دی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 45:2
19 حوالہ جات  

اَور سَب نے آپ کی تعریف کی اَور اُن پُرفضل باتوں پرجو حُضُور کے مُنہ سے نکلتی تھیں تعجُّب کرکے کہتے تھے، ”کیا یہ یُوسیفؔ کا بیٹا نہیں؟“


ہمیں اَیسے ہی اعلیٰ کاہِن کی ضروُرت تھی جو پاک، بے قُصُور، بے داغ، گُنہگاروں سے الگ اَور آسمانوں سے بھی بُلند تر کیا گیا ہو۔


سپاہیوں نے کہا، ”جَیسا کلام حُضُور المسیح کے مُنہ سے نکلتا ہے وَیسا کسی بشر کے مُنہ سے کبھی نہیں سُنا۔“


یقیناً آپ نے اُسے اَبدی برکتیں بخشی ہیں اَور اَپنی حُضُوری کی خُوشی سے اُسے شادمان کیا ہے۔


اَور کلام مُجسّم ہُوا اَور ہمارے درمیان فضل اَور سچّائی سے معموُر ہوکر خیمہ زن ہُوا، اَور ہم نے اُن کا اَیسا جلال دیکھا، جو صِرف آسمانی باپ کے اِکلوتے بیٹے کا ہوتاہے۔


جَیسا جنگلی درختوں کے درمیان ایک سیب کا درخت، وَیسا ہی تمام نوجوانوں میں میرا محبُوب ہے۔ میں اُس کے سایہ میں بیٹھ کر لُطف اُٹھاتی ہُوں، اَور اُس کا پھل مُجھے کتنا میٹھا لگتا ہے۔


جو پاک دِل ہوتاہے اَور جِس کی باتیں لُطف اَنگیز ہوتی ہیں، بادشاہ اُسے اَپنا مُصاحب عزیز بنا لیتا ہے۔


وہاں اُن کے سامنے حُضُور کی صورت بدل گئی۔ اَور حُضُور کا چہرہ سُورج کی مانِند چمکنے لگا اَور حُضُور کے کپڑے نُور کی مانِند سفید ہو گئے۔


وہ کس قدر پُر کشش اَور حسین ہوں گے! کہ نوجوان اناج کھا کر، اَور لڑکیاں نئی مَے پی کر صحت مند ہو جائیں گے۔


خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے، کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں، میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،


یَاہوِہ قادر نے مُجھے تربیّت یافتہ زبان بخشی ہے، تاکہ اُس کلام کو جانوں جو تھکے ماندوں کو سہارا دیتاہے۔ وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہے، اَور میرا کان کھولتا ہے تاکہ میں ایک شاگرد کی طرح سُنوں۔


تاکہ تُم نیکی اَور بدی میں تمیز کر سکو اَور تمہارے لب علم کی حِفاظت کر سکیں۔


تیری آنکھیں بادشاہ کو اُس کے جمال میں دیکھیں گی اَور دُور تک پھیلے ہُوئے مُلک پر نظر ڈالیں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات