Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 45:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 صُورؔ شہر کی شہزادی تحفہ لے کر آئے گی، اُمرا آپ کی نظرِکرم کے مُحتاج ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور صُور کی بیٹی ہدیہ لے کر حاضر ہو گی۔ قَوم کے دَولت مند تیری رضا جوئی کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 सूर की बेटी तोह्फ़ा लेकर आएगी, क़ौम के अमीर तेरी नज़रे-करम हासिल करने की कोशिश करेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 صور کی بیٹی تحفہ لے کر آئے گی، قوم کے امیر تیری نظرِ کرم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 45:12
12 حوالہ جات  

دُنیا کے تمام اَمیر عید منائیں گے اَور عبادت کریں گے؛ وہ سَب جو خاک میں مِل جاتے ہیں اُن کے آگے گھُٹنے ٹیکیں گے، اَورجو اَپنی جان کو نہیں بچا سکتے۔


بادشاہ تیرے بچّوں کو پدرانہ شفقت سے پالیں گے، اَور اُن کی رانیاں دایہ گیری کریں گی۔ وہ تیرے سامنے مُنہ کے بَل زمین پر سَجدہ کریں گے؛ اَور تیرے پاؤں کی دُھول چاٹیں گے۔ تَب تُو جانے گی کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں؛ جو مُجھ سے اُمّید لگائے ہوں گے وہ مایوس نہ ہوں گے۔“


قومیں تیری رَوشنی کی طرف آئیں گی، اَور بادشاہ تیری صُبح کی تجلّی میں چلیں گے۔


ترشیشؔ اَور دُور دراز کے جزیروں کے بادشاہ اُسے نذرانے پیش کریں گے؛ شیبا اَور سیبا کے بادشاہ اُس کے لیٔے عطیات لائیں گے۔


تَب وہ اُس گھر میں داخل ہُوئے اَور بچّے کو اُس کی ماں حضرت مریمؔ کے پاس جا کر اُن کے آگے جھک کر سَجدہ کیا اَور اَپنے ڈِبّے کھول کر سونا، لوبان اَور مُر اُس کو نذر کیا۔


آپ کے یروشلیمؔ کے ہیکل کے سبب سے بادشاہ آپ کی لیٔے عطیات لائیں گے۔


اَے میری کبُوتری، تُم چٹّانوں کی دراڑوں میں چھُپی نہ رہو، اَور پہاڑی پتّھروں کی آڑ میں پوشیدہ نہ رہو بَلکہ مُجھے اَپنی صورت دِکھاؤ، اَور مُجھے اَپنی آواز سُننے دو؛ کیونکہ تمہاری آواز شیریں ہے، اَور تمہارا چہرہ حسین ہے۔


اَے میرے محبُوب! آؤ کہ ہم شہر سے باہر نکل چلیں، اَور گاؤں میں رات گُزاریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات