Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 45:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 بادشاہ تمہارے حُسن کا گرویدہ ہیں؛ کیونکہ وہ آپ کے خُداوؔند ہیں تُم اُن کو سَجدہ کرو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور بادشاہ تیرے حسُن کا مُشتاق ہو گا۔ کیونکہ وہ تیرا خُداوند ہے تُو اُسے سِجدہ کر

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 बादशाह तेरे हुस्न का आरज़ूमंद है, क्योंकि वह तेरा आक़ा है। चुनाँचे झुककर उसका एहतराम कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 بادشاہ تیرے حُسن کا آرزومند ہے، کیونکہ وہ تیرا آقا ہے۔ چنانچہ جھک کر اُس کا احترام کر۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 45:11
25 حوالہ جات  

آؤ ہم اُس کی عبادت کریں اَور اُسے سَجدہ کریں، اَور یَاہوِہ اَپنے خالق کے سامنے گھُٹنے ٹیکیں؛


کیونکہ تمہارا خالق ہی تمہارا خَاوند ہے جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے تمہارا نَجات دِہندہ اِسرائیل کا قُدُّوس ہے؛ جو سارے جہان کا خُدا کہلاتا ہے۔


یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے، وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔ وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے، اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے، وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔


شاگردوں نے حُضُور کو سَجدہ کیا اَور پھر بڑی خُوشی کے ساتھ یروشلیمؔ لَوٹ گیٔے۔


اَے عورتوں میں حسین ترین، اگر تُم نہیں جانتی ہو، تو بھیڑوں کے نقش قدم پر چلی جاؤ اَور اَپنے بُزغالوں کو چرواہوں کے خیموں کے پاس چراؤ۔


بَلکہ میں اَپنے خُداوؔند المسیح یِسوعؔ کی پہچان کو اَپنی بڑی خُوبی سمجھتا ہُوں، جِن کی خاطِر مَیں نے دُوسری تمام چیزوں کا نُقصان اُٹھایا۔ اَور اُن چیزوں کو کُوڑا سمجھتا ہُوں، تاکہ المسیح کو حاصل کرلُوں


اَے خُدا، آپ کا تخت ابدُالآباد تک قائِم رہے گا؛ آپ کی بادشاہی کا عصا اِنصاف کا عصا ہوگا۔


کیونکہ المسیح اِسی لیٔے مَرے اَور زندہ ہُوئے کہ مُردوں اَور زندوں دونوں کا خُداوؔند ہوں۔


تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند نے بنی اِسرائیلؔ کے پاس اَپنا سلامتی کا کلام بھیجا، جِس نے یِسوعؔ المسیح کی مَعرفت صُلح کی خُوشخبری سُنایٔی، جو سَب کا خُداوؔند ہے۔


توماؔ نے آپ سے کہا، ”اَے میرے خُداوؔند اَور اَے میرے خُدا!“


اَے میری محبُوبہ، تُم تِرضاؔہ شہر کی مانند خُوبصورت ہو، تُم یروشلیمؔ کی مانند دلکش ہو، تُم پرچم اُٹھائے ہویٔے فَوجی دستوں کی مانند رُعب دار ہو۔


اَے میری محبُوبہ، تُم سَب سے حسین ہو؛ تُم میں کویٔی نُقص نہیں ہے۔


جَیسے کانٹے دار جھاڑیوں کے درمیان شُوشنؔ ہے، وَیسے ہی نوجوان خواتین کے درمیان میری محبُوبہ ہے۔


اُن کے بیٹے کو چُومو۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ خفا ہو جایئں اَور تُم اَپنی راہ ہی میں فنا ہو جاؤ، کیونکہ خُدا کا غضب پل بھر میں بھڑک سَکتا ہے۔ مُبارک ہیں وہ سَب جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔


اَے میری کبُوتری، تُم چٹّانوں کی دراڑوں میں چھُپی نہ رہو، اَور پہاڑی پتّھروں کی آڑ میں پوشیدہ نہ رہو بَلکہ مُجھے اَپنی صورت دِکھاؤ، اَور مُجھے اَپنی آواز سُننے دو؛ کیونکہ تمہاری آواز شیریں ہے، اَور تمہارا چہرہ حسین ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات