Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 45:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَے شہزادی! سُنیں، غور کریں اَور کان لگائیں: اَپنے لوگوں اَور اَپنے باپ کے گھر کو بھُول جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اَے بیٹی! سُن۔ غَور کر اور کان لگا۔ اپنی قَوم اور اپنے باپ کے گھر کو بُھول جا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 ऐ बेटी, सुन मेरी बात! ग़ौर कर और कान लगा। अपनी क़ौम और अपने बाप का घर भूल जा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اے بیٹی، سن میری بات! غور کر اور کان لگا۔ اپنی قوم اور اپنے باپ کا گھر بھول جا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 45:10
14 حوالہ جات  

یَاہوِہ نے اَبرامؔ سے فرمایا، ”تُم اَپنے وطن اَور اَپنے رشتہ داروں اَور اَپنے باپ کے گھر سے روانہ ہو، اَور اُس مُلک میں جا بسو جو مَیں تُمہیں دِکھاؤں گا۔


اَور جِس کسی نے میری خاطِر گھروں یا بھائیوں یا بہنوں یا ماں یا باپ یا بیوی یا بچّوں یا کھیتوں کو چھوڑ دیا ہے وہ اِن سے سَو گُنا پایٔےگا اَور اَبدی زندگی کا وارِث ہوگا۔


”جو کویٔی اَپنے باپ یا اَپنی ماں کو مُجھ سے زِیادہ پیار کرتا ہے وہ میرے لائق نہیں؛ اَورجو کویٔی اَپنے بیٹے یا بیٹی کو مُجھ سے زِیادہ پیار کرتا ہے وہ میرے لائق نہیں۔


لہٰذا، ”خُداوؔند خُود فرماتے ہیں۔ اُن میں سے باہر نکل آؤ، علیحدہ ہو جاؤ۔ اَورجو چیز ناپاک ہے اُسے مت چھُوؤ، تَب میں تُمہیں قبُول کروں گا۔“


اَور اسیری کے وقت جو کپڑے وہ پہنے ہویٔے تھی اُنہیں الگ کردینا۔ اَور جَب وہ تمہارے گھر میں رہ کر مُکمّل ایک ماہ تک اَپنے ماں باپ کے لیٔے ماتم کر چُکے، تَب تُم اُس کے پاس جانا اَور اُس کا خَاوند ہو جانا اَور وہ تمہاری بیوی ہوگی۔


پس اَب سے ہم کسی کو جِسمانی حیثیت سے نہیں جانیں گے۔ اگرچہ ایک وقت ہم نے المسیح کو بھی جِسمانی حیثیت سے جانا تھا، لیکن اَب ہم اُنہیں جان گئے ہیں۔


”اگر کویٔی میرے پاس آتا ہے لیکن اُس مَحَبّت کو جو وہ اَپنے والدین، بیوی بچّوں اَور بھایٔی بہنوں اَور اَپنی جان سے عزیز رکھتا ہے، اَور اُسے قُربان نہیں کر سَکتا تو وہ میرا شاگرد نہیں ہو سَکتا۔


اُس نے اَپنے والدین کے متعلّق اعلان کیا، ’میرے دِل میں اُن کے لیٔے کویٔی عِزّت نہیں۔‘ اُس نے اَپنے بھائیوں کو نہیں پہچانا اَور نہ اَپنے بچّوں کو تسلیم کیا، لیکن بنی لیوی نے آپ کے کلام کی فرمانبرداری کی اَور آپ کے عہد کی حِفاظت کی۔


اِس لیٔے مَرد اَپنے باپ اَور ماں سے جُدا ہوکر اَپنی بیوی کے ساتھ مِلا رہے گا اَور وہ دونوں ایک جِسم ہوں گے۔


اُس نے جَواب دیا، ”نہیں میں نہیں چلتا۔ میں تو اَپنے مُلک اَور اَپنے لوگوں میں لَوٹ جاؤں گا۔“


اَور وہ بحری سفر پر اوفیرؔ شہر گیٔے اَور وہاں سے تقریباً چودہ ہزار کِلو سونا لے کر لَوٹے۔ اَور اُسے شُلومونؔ بادشاہ کے سُپرد کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات