Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 45:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جَب مَیں بادشاہ کے حق میں اَپنے اشعار سُنانے لگتا ہُوں تو میرے دِل میں ایک نفیس موضوع جوش مارتا ہے؛ میری زبان ایک ماہر کاتب کا قلم بَن جاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 میرے دِل میں ایک نفِیس مضمُون جوش مار رہا ہے۔ مَیں وُہی مضامِین سناؤُں گا جو مَیں نے بادشاہ کے حق میں قلم بند کِئے ہیں۔ میری زُبان ماہِر کاتب کا قلم ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 क़ोरह की औलाद का ज़बूर। हिकमत और मुहब्बत का गीत। तर्ज़ : सोसन के फूल। मौसीक़ी के राहनुमा के लिए। मेरे दिल से ख़ूबसूरत गीत छलक रहा है, मैं उसे बादशाह को पेश करूँगा। मेरी ज़बान माहिर कातिब के क़लम की मानिंद हो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 قورح کی اولاد کا زبور۔ حکمت اور محبت کا گیت۔ طرز: سوسن کے پھول۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ میرے دل سے خوب صورت گیت چھلک رہا ہے، مَیں اُسے بادشاہ کو پیش کروں گا۔ میری زبان ماہر کاتب کے قلم کی مانند ہو!

باب دیکھیں کاپی




زبور 45:1
23 حوالہ جات  

میرے مُنہ سے حِکمت کا کلام نکلے گا؛ اَور میرے دِل کا اِظہار خِرد کا سرچشمہ ہوگا۔


میری باتیں ایک راستباز دِل سے نکل رہی ہیں؛ جو میں جانتا ہُوں اُسے میرے لب خُلوص سے بَیان کرتے ہیں۔


”یَاہوِہ کی رُوح نے میری مَعرفت کلام کیا؛ اَور اُس کا سُخن میری زبان پر تھا۔


دانشمند کا دِل اُس کے مُنہ کی تربّیت کرتا ہے، اَور اُس کے لبوں کے علم کو بڑھاتاہے۔


کیونکہ نبُوّت کی کویٔی بھی بات اِنسان کی اَپنی خواہش سے کبھی نہیں ہُوئی بَلکہ لوگ پاک رُوح کے اِلہام سے خُدا کی طرف سے بولتے تھے۔


میں اَپنے محبُوب کے لیٔے اُس کے تاکستان کا نغمہ گاؤں گی: میرے محبُوب کا تاکستان کا باغ تھا ایک زرخیز پہاڑی پر۔


اَے خُدا، مُجھے بچا لیں، کیونکہ سیلاب کا پانی میری گردن تک آ پہُنچا ہے۔


آؤ ہم خُود دیکھیں کہ سچ کیا ہے؛ آؤ ہم مِل کر سیکھیں کہ بھلائی کس میں ہے۔


یہ راز کی بات تو بڑی گہری ہے لیکن مَیں سمجھتا ہُوں کہ یہ المسیح اَور جماعت کے باہمی تعلّق کی طرف اِشارہ کرتی ہے۔


اَور اُنہُوں نے ایک تختی پر حُضُور کی سزا کا فرمان لِکھ کر آپ کے سَر کے اُوپر صلیب پر لگا دیا: یہ یہُودیوں کا بادشاہ یِسوعؔ ہے۔


جَب تک بادشاہ اَپنی کھانے کی میز پر تھے، میرے جٹاماسی کی مہک چاروں طرف اُڑتی رہی۔


”میں تو اَپنے بادشاہ کو اَپنے مُقدّس کوہِ صِیّونؔ پر بِٹھا چُکا ہُوں۔“


بابیل سے آیا۔ وہ مَوشہ کے تمام آئین کا جو یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا نے دی تھی بڑا ماہر اُستاد تھا۔ چونکہ یَاہوِہ اُس کے خُدا کا ہاتھ عزراؔ پر تھا اِس لیٔے ہر ایک شَے جِس کی اُس نے درخواست کی بادشاہ نے اُسے عطا فرمائی۔


”تَب بادشاہ اَپنی داہنی طرف کے لوگوں سے کہے گا، ’آؤ، اَے میرے باپ کے مُبارک لوگوں! اِس بادشاہی میں جو بِنائے عالَم سے تمہارے لیٔے تیّار کی گئی ہے، اِس مِیراث میں شریک ہو جاؤ۔


اَچھّا آدمی اَپنے اَندر کے اَچھّے خزانہ سے اَچھّی چیزیں باہر نکالتا ہے اَور بُرا آدمی اَپنے اَندر کے بُرے خزانہ سے بُری چیزیں باہر لاتا ہے۔


اَے اِسرائیل کے چوپان، ہماری سُنیں، خُدا جو گلّہ کی مانند یُوسیفؔ کی رہنمائی کرتے ہیں۔ خُدا جو کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں، جلوہ گِر ہوں!


جِس طرح ہِرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے، وَیسے ہی اَے میرے خُدا، میری جان آپ کے لیٔے ترستی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات