Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 44:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 لیکن آپ نے ہمیں کُچل کر گیدڑوں کا ٹھکانا بنا دیا اَور ہمیں گہری تاریکی سے ڈھانک دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 جو تُو نے ہم کو گِیدڑوں کی جگہ میں خُوب کُچلا اور مَوت کے سایہ میں ہم کو چِھپایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 ताहम तूने हमें चूर चूर करके गीदड़ों के दरमियान छोड़ दिया, तूने हमें गहरी तारीकी में डूबने दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 تاہم تُو نے ہمیں چُور چُور کر کے گیدڑوں کے درمیان چھوڑ دیا، تُو نے ہمیں گہری تاریکی میں ڈوبنے دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 44:19
19 حوالہ جات  

خواہ میں موت کی تاریک وادی میں سے ہوکر گزروں، تو بھی میں کسی بُلا سے نہ خوف کھاؤں گا، کیونکہ آپ میرے ساتھ ہیں، آپ کا عصا اَور آپ کی چھڑی، مُجھے تسلّی بخشتے ہیں۔


تاریکی اَور موت کا گہرا سایہ اُس پر قابض ہو؛ بدلی اُس پر ہمیشہ چھائی رہے؛ اَور وہ رَوشنی سے محروم ہوکر سخت دہشت زدہ ہو جائے۔


”اُن سے یُوں فرما: ” ’میری آنکھیں شب و روز، اَور بلاناغہ آنسُو بہاتی رہیں؛ کیونکہ میری قوم کی کنواری بیٹی، گہری چوٹ اَور ضرب شدید سے شکستہ ہے، اُسے نہایت شدید صدمہ پہُنچا ہے۔


مُجھے خُوشی اَور مسرّت کی خبر سُننے دیں؛ جو ہڈّیاں آپ نے کُچل دی ہیں وہ شاد ہُوں۔


پھر پانچویں فرشتہ نے اَپنا پیالہ حَیوان کے تخت پر اُنڈیل دیا جِس سے اُس حَیوان کی بادشاہی میں تاریکی چھاگئی۔ اَور لوگ درد کے مارے اَپنی زبانیں کاٹنے لگے،


اَورجو حَیوان مَیں نے دیکھا اُس کی شکل تیندوے کی مانند تھی، اَور پاؤں ریچھ کے سے اَور مُنہ شیرببر کا سا تھا۔ اَور اُس اَژدہا نے اَپنی قُدرت، اَپنا بڑا اِختیار اَور اَپنا تخت اُس حَیوان کے سُپرد کر دیا۔


تَب وہ بڑا اَژدہا یعنی وُہی پُرانا سانپ جو اِبلیس اَور شیطان کہلاتا ہے اَورجو ساری دُنیا کو گُمراہ کرتا ہے، زمین پر پھینک دیا گیا، اَور اُس کے فرشتے بھی اُس کے ساتھ زمین پر پھینک دئیے گیٔے۔


جو لوگ تاریکی میں زندگی گزار رہے تھے اُنہُوں نے ایک بڑی رَوشنی دیکھی؛ اَورجو لوگ موت کے سایہ کے مُلک میں زندگی گزار رہے تھے اُن پر ایک نُور آ چمکا۔“


اُس سے بات کر، ’اَور کہہ کہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’اَے شاہِ مِصر فَرعوہؔ، میں تیرا مُخالف ہُوں، اَے بھاری اَور موٹے گھڑیال جو اَپنی دریاؤں کے درمیان پڑا رہتاہے۔ تُو کہتاہے، ”دریائے نیل میرا ہے؛ اَور مَیں نے اُسے اَپنے لیٔے بنایا ہے۔“


جلتی ہُوئی ریت تالاب بَن جائے گی، اَور پیاسی زمین میں چشمے اُبل پڑیں گے۔ جِن ماندوں میں کبھی گیدڑ پڑے رہتے تھے، وہاں گھاس، سَرکنڈے اَور نرسل اُگیں گے۔


اُس دِن، یَاہوِہ اَپنی سخت، بڑی اَور مضبُوط تلوار سے، لِویاتان نام کے تیزرَو اَور خم دار سانپ کو سزا دے گا، ایک لِویاتان مُہیب سمُندری اَژدہا کو قتل کر دے گا۔


میری نقاہت بڑھ گئی ہے اَور مَیں نہایت کُچلا ہُوا ہُوں؛ اَور دِل کی بےچینی کے باعث کراہتا رہتا ہُوں۔


میں گیدڑوں کا بھایٔی بَن گیا ہُوں، اَور شتر مرغوں کا ساتھی۔


میرے پاؤں اُن کے نقش قدم پر چلتے رہتے ہیں؛ مَیں اُن کی راہ سے نہیں ہٹا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات