Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 44:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 آپ نے ہمیں قوموں کے درمیان ضرب المثل بنا دیا؛ مُختلف اُمّتوں کے لوگ ہمیں دیکھ کر سَر ہلاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 تُو ہم کو قَوموں کے درمیان ضربُ المثل اور اُمّتوں میں سر ہلانے کا باعِث ٹھہراتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 हम अक़वाम में इबरतअंगेज़ मिसाल बन गए हैं। लोग हमें देखकर तौबा तौबा कहते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 ہم اقوام میں عبرت انگیز مثال بن گئے ہیں۔ لوگ ہمیں دیکھ کر توبہ توبہ کہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 44:14
15 حوالہ جات  

میں اُنہیں دُنیا کی تمام مملکتوں میں مکرُوہ اَور ناگوار قرار دُوں گا اَور جہاں جہاں میں اُنہیں جَلاوطن کروں گا؛ وہاں وہ ملامت، ضرب المثل، مذاق اَور لعنت کا باعث ہوں گے۔


اگر تُم میری جگہ ہوتے تو میں بھی تمہاری طرح بولتا؛ تمہارے خِلاف باتیں گڑھتا اَور تمہارے سامنے اَپنا سَر ہلاتا۔


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا: ” ’اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی تُجھے حقیر جان کر تیرا مذاق اُڑاتی ہے۔ یروشلیمؔ کی بیٹی تیرے شِکست کھا کر فرار ہوتے پیٹھ دیکھ کر اَپنا سَر ہلاتی ہے۔


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا: ”اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی تُجھے حقیر جان کر تیرا مذاق اُڑاتی ہے۔ یروشلیمؔ کی بیٹی، تیرے شِکست کھا کر فرار ہوتے پیٹھ دیکھ کر اَپنا سَر ہلاتی ہے۔


میں اَپنے مُخالفوں کے نزدیک لعنت کا باعث ٹھہرا ہُوں؛ جَب وہ مُجھے دیکھتے ہیں تو اَپنے سَر ہلاتے ہیں۔


وہ سَب جو مُجھے دیکھتے ہیں، میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں؛ اَور اَپنے سَر ہلا ہلا کر یہ کہتے ہُوئے طَعنہ زنی کرتے ہیں،


”خُدا نے مُجھے ہر کسی کے لیٔے ضرب المثل بنا رکھا ہے، یعنی اَیسا آدمی جِس کے مُنہ پر لوگ تھُوکتے ہیں۔


تو پھر مَیں بنی اِسرائیل کو اَپنے مُلک سے جسے مَیں نے اُنہیں دیا ہے، جڑ سے اُکھاڑ پھینکوں گا اَور اِس بیت المُقدّس کو جسے مَیں نے اَپنے نام کے لیٔے مُقدّس کیا ہے اَپنے سامنے سے دُور کر دُوں گا۔ اَور اِسے قوموں میں ضرب المثل اَور ذِلّت کا نِشان بنا دُوں گا۔


تو میں بنی اِسرائیل کو اُس مُلک سے جو مَیں نے اُنہیں عطا کیا ہے بے دخل کر دُوں گا اَور اِس بیت المُقدّس کو جسے مَیں نے اَپنے نام کے لیٔے مخصُوص کیا ہے اَپنی نظروں سے دُور کر دُوں گا۔ تَب بنی اِسرائیل تمام اَقوام میں ضرب المثل اَور مذاق بَن کر رہ جایٔیں گے۔


تَب تُم اُن سَب قوموں کے درمیان جہاں یَاہوِہ تُمہیں دفع کریں گے، تُم لوگوں کے لیٔے ایک دہشت کی شَے، ضرب المثل اَور ایک مذاق کا باعث بنوگے۔


پھر مَیں نے اُنہیں کہا، ”تُم دیکھتے ہو کہ ہم کیسی مُصیبت میں ہیں یعنی یروشلیمؔ کھنڈر بَن چُکاہے اَور اُس کے پھاٹک آگ سے جَلا دئیے گیٔے ہیں۔ آؤ ہم یروشلیمؔ کی فصیل کو دوبارہ تعمیر کریں تاکہ آئندہ ذِلّت سے بچے رہیں۔“


ہم اَپنے ہمسایوں کے لیٔے ملامت کا، اَور اَپنے آس پاس کے لوگوں کے لیٔے مذاق اَور تمسخر کا باعث بَن گیٔے۔


ہم پر رحم کریں اَے یَاہوِہ، ہم پر رحم کریں، کیونکہ ہم دُوسروں سے بہت ذِلّت اُٹھا چُکے ہیں۔


تُو عُمریؔ کے قوانین، اَور احابؔ کے خاندان کے اعمال کی پیروی کرتا ہے، اَور اُن کے رِواج مانتا ہے۔ اِس لیٔے مَیں تُجھے ویران کروں گا، اَور تیرے لوگوں کو مذاق کا باعث بناؤں گا؛ وہ ساری قوموں میں تمسخر کا باعث بنیں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات