Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 42:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟ اَور میرے اَندر اِس قدر بےچینی کیوں ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھو، کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی، سِتائش کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اَے میری جان! تُو کیوں گِری جاتی ہے؟ تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ کیونکہ اُس کے نجات بخش دِیدار کی خاطِر مَیں پِھر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 ऐ मेरी जान, तू ग़म क्यों खा रही है, बेचैनी से क्यों तड़प रही है? अल्लाह के इंतज़ार में रह, क्योंकि मैं दुबारा उस की सताइश करूँगा जो मेरा ख़ुदा है और मेरे देखते देखते मुझे नजात देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اے میری جان، تُو غم کیوں کھا رہی ہے، بےچینی سے کیوں تڑپ رہی ہے؟ اللہ کے انتظار میں رہ، کیونکہ مَیں دوبارہ اُس کی ستائش کروں گا جو میرا خدا ہے اور میرے دیکھتے دیکھتے مجھے نجات دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 42:5
28 حوالہ جات  

یَاہوِہ کے سامنے خاموشی سے کھڑے رہو اَور صبر سے اُن کی آس رکھیں؛ جَب لوگ اَپنی روِشوں میں کامیاب ہُوں، اَور اَپنے بُرے منصُوبے پایۂ تکمیل تک پہُنچائیں، تَب آپ پریشان نہ ہوں۔


میرا دِل اَفسُردہ ہوتا جاتا ہے، میں دُنیا کی اِنتہا سے آپ کو پُکارتا ہُوں؛ مُجھے اُس چٹّان پر لےچلیں جو مُجھ سے اُونچی ہے۔


”ایک کنواری حاملہ ہوگی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور اُس کا نام عِمّانُوایلؔ رکھا جایٔےگا،“ جِس کا ترجُمہ ہے ”خُدا ہمارے ساتھ۔“


جَب مُجھ پر دہشت طاری ہوگی، تو مَیں آپ پر توکّل کروں گا۔


اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟ اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ، کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی سِتائش کروں گا۔


اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟ اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟ خُدا سے اُمّید رکھ، کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی سِتائش کروں گا۔


داویؔد بڑا پریشان تھا کیونکہ وہ لوگ اُسے سنگسار کرنے کی باتیں کرنے لگے تھے۔ اِس لیٔے کہ ہر ایک کا دِل اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کے لیٔے بڑا رنجیدہ تھا لیکن داویؔد نے یَاہوِہ اَپنے خُدا میں قُوّت پائی۔


یَاہوِہ اَپنا چہرہ اُٹھائیں اَور تمہاری طرف متوجّہ ہُوں اَور تُمہیں سلامتی بخشیں۔‘ “


خواہ خُدا میرے قتل کا حُکم دے، پھر بھی میں اُن سے اُمّید رکھوں گا؛ اَور اُن کے رُوبرو حُجّت کرتا رہُوں گا۔


لیکن مَیں ہمیشہ اُمّید رکھوں گا؛ اَور آپ کی سِتائش زِیادہ سے زِیادہ کروں گا۔


اِسی خُدا پر میرا توکّل ہے اِس لیٔے میں نہ ڈروں گا، اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟


تُم میں کون یَاہوِہ کا خوف رکھتا ہے اَور اُن کے خادِم کی باتیں سُنتا ہے؟ جو تاریکی میں چلتا ہے، اَور رَوشنی سے محروم ہے، وہ یَاہوِہ کے نام پر توکّل کرے اَور اَپنے خُدا پر بھروسا رکھے۔


اَے خُدا، مَیں نے آپ کو یاد کیا اَور کراہتا رہا؛ واویلا کرتے کرتے میری جان نڈھال ہو گئی ہے۔


کیونکہ آپ کے لوگ نہ تو اَپنی تلوار کے بَل پر اُس مُلک پر قابض ہُوئے، اَور نہ اُن کے بازو کی طاقت ہی نے اُنہیں فتح بخشی؛ بَلکہ وہ آپ کے داہنے ہاتھ، آپ کے بازو کی طاقت، اَور آپ کے چہرہ کے نُور سے فتحیاب ہُوئے، کیونکہ آپ کو اُن سے مَحَبّت تھی۔


اَور اُنہیں اُن سبھی باتوں پر عَمل کرنے کی تعلیم دو جِن کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور دیکھو! بے شک میں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہُوں۔“


تو میں ماتم کرنے لگا گویا اَپنے دوست یا بھایٔی کے لیٔے ہی کر رہا ہُوں۔ اَور غم کے مارے میرا سَر جھُک گیا گویا میں اَپنی ماں کے لیٔے رو رہا ہُوں۔


اَور اُن سے فرمایا، ”غم کی شِدّت سے میری جان نکلی جا رہی ہے۔ تُم یہاں ٹھہرو اَور میرے ساتھ جاگتے رہو۔“


میں کُبڑا ہوکر زمین سے جا لگا ہُوں؛ میں دِن بھر ماتم کرتا رہتا ہُوں۔


اَور تُم اُس رات کی طرح گاؤگے جَب کویٔی مُقدّس عید مناتے ہو؛ جِس طرح لوگ بانسریوں کی دھُن سے مست ہوکر یَاہوِہ کے پہاڑ یعنی اِسرائیل کی چٹّان پر جاتے ہیں، اُسی طرح تمہارے دِل بھی شادمان ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات