Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 42:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 میرے دُشمنوں کی طَعنہ زنی سے میری ہڈّیاں چُورچُور ہونے لگتی ہیں، جو دِن بھر مُجھ سے کہتے رہتے ہیں، ”آپ کا خُدا کہاں ہے؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 میرے مُخالِفوں کی ملامت گویا میری ہڈِّیوں میں تلوار ہے کیونکہ وہ مُجھ سے برابر کہتے ہیں تیرا خُدا کہاں ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 मेरे दुश्मनों की लान-तान से मेरी हड्डियाँ टूट रही हैं, क्योंकि पूरा दिन वह कहते हैं, “तेरा ख़ुदा कहाँ है?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 میرے دشمنوں کی لعن طعن سے میری ہڈیاں ٹوٹ رہی ہیں، کیونکہ پورا دن وہ کہتے ہیں، ”تیرا خدا کہاں ہے؟“

باب دیکھیں کاپی




زبور 42:10
8 حوالہ جات  

دِن اَور رات میرے آنسُو میری خُوراک ہیں، جَب کہ میرے دشمن دِن بھر مُجھ سے پُوچھتے ہیں، آپ کا خُدا کہاں ہے؟


یَاہوِہ کے خدمت گزار کاہِنؔ، بیت المُقدّس کی دیوڑھی اَور قُربان گاہ کے درمیان رو رو کر کہیں۔ اَے یَاہوِہ، ”اَپنے لوگوں پر رحم کیجئے۔ اَپنی مِیراث کی توہین نہ ہونے دیں، اَور نہ ہی اُنہیں غَیر قوموں میں ضرب المثل بننے دیں۔ وہ لوگوں کے درمیان یہ کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟“


تاکہ بہت سے دِلوں کے اَندیشے ظاہر ہو جایٔیں اَور غم کی تلوار تیری جان کو بھی چھید ڈالے گی۔“


تَب میرا دُشمن اُس کو دیکھے گا، اَور شرمندہ ہوگا، وہ جِس نے مُجھ سے کہاتھا، کہ یَاہوِہ تیرا خُدا کہاں ہے؟ میری آنکھیں اُس کا زوال دیکھیں گی؛ اَب بھی وہ پیروں کے نیچے کُچلی جائے گی، جِس طرح گلیوں میں کیچڑ روندی جاتی ہے۔


بےہوُدہ باتیں تلوار کی مانند چھیدتی ہیں، لیکن دانشمند کی زبان شفا بخشتی ہے۔


آپ ہی خُدا میرے محکم قلعہ ہیں، آپ نے کیوں مُجھے ترک کر دیا؟ میں دُشمن کے ظُلم کے باعث، کیوں ماتم کرتا پھروں؟


میرا دِل اَندر ہی اَندر بیتاب ہے؛ اَور موت کی ہیبت مُجھ پر طاری ہے۔


آپ نے ہمیں ہمیشہ کے لیٔے کیوں فراموش کر دیا؟ آپ نے ہمیں اِتنے عرصہ تک کیوں بھُلائے رکھا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات