Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 41:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 یَاہوِہ اُس کی حِفاظت کریں گے اَور اُسے زندہ رکھیں گے؛ اَور اُسے زمین پر برکت دیں گے اَور اُسے اُس کے حریفوں کی مرضی پر نہ چھوڑیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 خُداوند اُسے محفُوظ اور جِیتا رکھّے گا اور وہ زمِین پر مُبارک ہو گا۔ تُو اُسے اُس کے دُشمنوں کی مرضی پر نہ چھوڑ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 रब उस की हिफ़ाज़त करके उस की ज़िंदगी को महफ़ूज़ रखेगा, वह मुल्क में उसे बरकत देकर उसे उसके दुश्मनों के लालच के हवाले नहीं करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 رب اُس کی حفاظت کر کے اُس کی زندگی کو محفوظ رکھے گا، وہ ملک میں اُسے برکت دے کر اُسے اُس کے دشمنوں کے لالچ کے حوالے نہیں کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 41:2
16 حوالہ جات  

مُجھے میرے مُخالفوں کی مرضی پر نہ چھوڑیں، کیونکہ جھُوٹے گواہ اَور تشدّد بھڑکانے والے، میرے خِلاف اُٹھے ہیں۔


کیونکہ جِسمانی مشقّت سے تھوڑا فائدہ تو ہوتاہے لیکن خُدا پرستی سَب چیزوں کے لیٔے فائدہ مند ہوتی ہے کیونکہ اِس میں نہ صِرف مَوجُودہ زندگی کا بَلکہ مُستقبِل زندگی کا وعدہ بھی مَوجُود ہے۔


جنہیں یَاہوِہ برکت دیں گے وہ مُلک کے وارِث ہوں گے، لیکن جِن پر وہ لعنت کریں گے وہ ہلاک کر دیئے جایٔیں گے۔


تاکہ وہ اُنہیں موت سے چھُڑائے اَور قحط کے وقت صحیح و سالِم رکھے۔


تَب لیوی (جِن کا تمہارے درمیان اَپنا کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں ہے)، اَور پردیسی، یتیم اَور بیوائیں جو تمہارے ہی شہروں میں رہتی ہیں آئیں گے اَور اِس میں سے اَپنے کھانے کے لیٔے لے جا سکیں گے اَور کھا کر مطمئن ہو جایٔیں گے تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ہاتھ کے سَب کاموں میں تُمہیں برکت بخشیں گے۔


اُس کی ساس نے اُس سے پُوچھا: ”آج تُم نے کہاں بالیں چُنیں اَور کہاں کام کیا؟ مُبارک ہے وہ آدمی جِس نے تُجھ پر مہربانی کی!“ تَب رُوتؔ نے اَپنی ساس کو اُس شخص کے متعلّق بتایا جِس کے ہاں اُس نے کام کیا تھا۔ اُس نے کہا، ”جِس آدمی کے ہاں آج مَیں نے کام کیا اُس کا نام بُوعزؔ ہے۔“


رحم دِل اِنسان اَپنی جان کے ساتھ نیکی کرتا ہے، لیکن بےرحم اَپنے جِسم کو دُکھ دیتاہے۔


جو اَپنے ہمسایہ کو حقیر جانتا ہے، گُناہ کرتا ہے، لیکن مُبارک ہے وہ جو مُحتاج پر رحم کرتا ہے۔


جو مسکینوں پر رحم کرتا ہے، یَاہوِہ کو قرض دیتاہے، اَور وہ اُسے اُس کے کئے کا اجر دے گا۔


وہ مسکینوں کے لیٔے ہتھیلی کھولتی ہے اَور مُحتاجوں کے لیٔے اَپنے ہاتھ بڑھاتی ہے۔


لیکن اُس دِن میں تُمہیں بچا لُوں گا۔ یہ یَاہوِہ نے فرمایاہے۔ تُم اُن لوگوں کے حوالہ نہ کئے جاؤگے جِن سے تُم ڈرتے ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات