Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 41:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 مُبارک ہے وہ جو کمزور کا خیال رکھتا ہے؛ یَاہوِہ اُسے مُصیبت کے وقت بچاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 مُبارک ہے وہ جو غرِیب کا خیال رکھتا ہے۔ خُداوند مُصِیبت کے دِن اُسے چُھڑائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद का ज़बूर। मौसीक़ी के राहनुमा के लिए। मुबारक है वह जो पस्तहाल का ख़याल रखता है। मुसीबत के दिन रब उसे छुटकारा देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ مبارک ہے وہ جو پست حال کا خیال رکھتا ہے۔ مصیبت کے دن رب اُسے چھٹکارا دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 41:1
27 حوالہ جات  

جو مسکینوں پر رحم کرتا ہے، یَاہوِہ کو قرض دیتاہے، اَور وہ اُسے اُس کے کئے کا اجر دے گا۔


جو اَپنے ہمسایہ کو حقیر جانتا ہے، گُناہ کرتا ہے، لیکن مُبارک ہے وہ جو مُحتاج پر رحم کرتا ہے۔


ہم کِس طرح محنت کرکے کمزوروں کو سنبھال سکتے ہیں؟ یہ مَیں نے تُمہیں کرکے دِکھایا۔ ہم خُداوؔند یِسوعؔ کے الفاظ یاد رکھیں: ’دینا لینے سے زِیادہ مُبارک ہے۔‘ “


اِس لیٔے کہ جِس نے رحم نہیں کیا اُس کا اِنصاف بغیر رحم کے کیا جائے گا۔ رحم اِنصاف پر غالب آتا ہے۔


اِس لیٔے کہ خُدا بےاِنصاف نہیں جو تمہارے کام اَور اُس مَحَبّت کو بھُول جائے جو تُم نے اُس کی خاطِر اُس کے مُقدّسین لوگوں کی خدمت کرکے ظاہر کی اَور اَب بھی کر رہے ہو۔


وہ آفت کے وقت مُرجھائیں گے نہیں؛ وہ قحط کے دِنوں میں بھی آسُودہ رہیں گے۔


اُنہُوں نے بِکھیرا ہے، اُنہُوں نے مسکینوں کو دیا ہے، اُن کی راستبازی ہمیشہ تک قائِم رہے گی؛ اَور اُن کا سینگ باعزّت بُلند کیا جائے گا۔


غریب غُربا تو ہمیشہ تمہارے ساتھ ہیں، تُم جَب چاہو اُن کے ساتھ نیکی کر سکتے ہو۔ لیکن مَیں یہاں ہمیشہ تمہارے پاس نہ رہُوں گا۔


دیندار لوگ ہمیشہ فیّاضی سے پیش آتے ہیں اَور فراخدلی سے قرض دیتے ہیں، اَور اُن کی اَولاد برکت پایٔے گی۔


کیونکہ تُم نے اُس صبر اَور برداشت کرنے کے حُکم پرجو مَیں نے تُمہیں دیا تھا عَمل کیا ہے، اِس لیٔے میں بھی آزمائش کے اُس وقت تیری حِفاظت کروں گا، جو تمام دُنیا اَور اِس کے باشِندوں پر آنے والا ہے۔


اُنہُوں نے صِرف یہ کہا کہ غریبوں کو یاد رکھنا، اَور دراصل یہ تو میں پہلے ہی سے کرنے کو تیّار تھا۔


اَور اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ کاہل اَور بے قاعدہ چلنے والوں کو سمجھاؤ، بُزدل کو ہِمّت دو اَور کمزوروں کی مدد کرو اَور سَب کے ساتھ تحمُّل سے پیش آؤ۔


بادشاہ کا غضب موت کا قاصِد ہے، لیکن دانشمند اِنسان اُسے ٹھنڈا کرتا ہے۔


خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں، تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛


اَپنی جَوانی کے دِنوں میں اَپنے خالق کو یاد رکھو، پیشتر اِس کہ مُصیبت کے دِن آئیں اَور وہ بَرس قریب پہُنچیں جَب تُم کہو، میں اُن میں کویٔی خُوشی نہیں پاتا۔


اُس کی ساس نے اُس سے پُوچھا: ”آج تُم نے کہاں بالیں چُنیں اَور کہاں کام کیا؟ مُبارک ہے وہ آدمی جِس نے تُجھ پر مہربانی کی!“ تَب رُوتؔ نے اَپنی ساس کو اُس شخص کے متعلّق بتایا جِس کے ہاں اُس نے کام کیا تھا۔ اُس نے کہا، ”جِس آدمی کے ہاں آج مَیں نے کام کیا اُس کا نام بُوعزؔ ہے۔“


لیکن اُس دِن میں تُمہیں بچا لُوں گا۔ یہ یَاہوِہ نے فرمایاہے۔ تُم اُن لوگوں کے حوالہ نہ کئے جاؤگے جِن سے تُم ڈرتے ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات