Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 40:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 آپ قُربانیاں اَور نذریں نہیں چاہتے، لیکن آپ نے میرے کان کھول دئیے ہیں۔ سوختنی نذروں اَور خطا کی قُربانیوں کی آپ کو حاجت نہ تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 قُربانی اور نذر کو تُو پسند نہیں کرتا۔ تُو نے میرے کان کھول دِیئے ہیں۔ سوختنی قُربانی اور خطا کی قُربانی تُو نے طلب نہیں کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 तू क़ुरबानियाँ और नज़रें नहीं चाहता था, लेकिन तूने मेरे कानों को खोल दिया। तूने भस्म होनेवाली क़ुरबानियों और गुनाह की क़ुरबानियों का तक़ाज़ा न किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 تُو قربانیاں اور نذریں نہیں چاہتا تھا، لیکن تُو نے میرے کانوں کو کھول دیا۔ تُو نے بھسم ہونے والی قربانیوں اور گناہ کی قربانیوں کا تقاضا نہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 40:6
19 حوالہ جات  

”تمہاری کثیرُالتعداد قُربانیاں میرے کس کام کی ہیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں: مینڈھوں کی سوختنی نذروں سے، اَور فربہ جانوروں کی چربی سے میرا جی بھر چُکاہے؛ بَیلوں، برّوں اَور بکروں کا خُون میری خُوشی کا باعث نہیں۔


مگر شموایلؔ نے جَواب دیا: ”کیا یَاہوِہ سوختنی نذروں اَور ذبیحوں سے اِتنا ہی خُوش ہوتے ہیں جِتنا اُس بات سے کہ یَاہوِہ کا حُکم مانا جائے؟ دیکھ حُکم ماَننا، قُربانی چڑھانے سے، اَور کہنے کے مُطابق عَمل کرنا مینڈھوں کی چربی سے بہتر ہے۔


قُربانی سے آپ خُوش نہیں ہوتے، ورنہ میں اُسے پیش کرتا، اَور سوختنی نذروں میں بھی آپ کی خُوشی نہیں ہوتی۔


کیونکہ مَیں قُربانی سے زِیادہ رحم دِلی کو پسند کرتا ہُوں، اَور سوختنی نذروں سے بڑھ کر خُدا شناسی چاہتا ہُوں۔


اگر تُم اِن آیات کا معنی جانتے، ’میں قُربانی سے زِیادہ رحم دِلی کو پسند کرتا ہُوں،‘ تو تُم بے قُصُوروں کو قُصُوروار نہ ٹھہراتے۔


اگرچہ تُم میرے لیٔے سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں گزرانتے ہو، لیکن مَیں اُنہیں قبُول نہیں کروں گا۔ اگر تُم بہترین سلامتی کی نذر کی قُربانیاں گزرانو، تو بھی مَیں اُن کا کویٔی لحاظ نہ کروں گا۔


مگر تُم جا کر اِس بات کا مطلب دریافت کرو: ’میں قُربانی سے زِیادہ رحم دِلی کو پسند کرتا ہُوں۔‘ کیونکہ مَیں راستبازوں کو نہیں، لیکن گُنہگاروں کو اَپنا پیروکار ہونے کے واسطے بُلانے آیا ہُوں۔“


جو بَیل ذبح کرتا ہے وہ آدمی کو مار ڈالنے والے کی مانند ہے، اَورجو برّہ کو قُربان کرتا ہے، وہ گویا کُتّے کی گردن توڑتا ہے؛ اَورجو اناج کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرتا ہے وہ اُس شخص کی مانند ہے جو سُؤر کا لہُو گزرانتا ہے، اَورجو لوبان جَلاتا ہے، وہ بُت پرست کی مانند ہے۔ اُنہُوں نے اَپنی اَپنی راہیں اِختیار کرلی ہیں، اَور اُن کے دِل اُن کی اَپنی مکرُوہات سے خُوش ہوتے ہیں؛


یا تو وہ اُن کے کانوں میں کچھ کہتے ہیں اَور تنبیہ سے اُنہیں ڈراتے ہیں،


میں تُمہیں تمہاری قُربانیوں کے سبب سے تنبیہ نہیں کر رہا نہ ہی تمہاری سوختنی نذروں کے باعث جو ہمیشہ میرے سامنے رہتی ہیں۔


تو اُس کا آقا اُسے قاضیوں کے پاس لے جائے اَور اُسے دروازہ پر یا دروازہ کی چوکھٹ پر لاکر سُوئے سے اُس کا کان چھید دے۔ تَب وہ عمر بھر اُس کی خدمت کرتا رہے گا۔


خُدا اِس قدر حیرت اَنگیز کام کرتے ہیں جو سمجھ سے باہر ہیں، اَور اِتنے معجزے کرتے ہیں جنہیں گِنا نہیں جا سَکتا۔


میرا مُنہ آپ کی راستی، اَور نَجات کا تذکرہ دِن بھر کرتا رہے گا، لیکن کس حَد تک اُس کا مُجھے اَندازہ نہیں ہے۔


اَے خُدا، آپ کے خیالات میرے لیٔے کس قدر بیش قیمتی ہیں! اُن کا مجموعہ کتنا بڑا ہے!


اگر مَیں اُنہیں شُمار میں لاؤں، تو وہ ریت کے ذرّوں سے بھی زِیادہ ہیں۔ جَب مَیں جاگتا ہُوں، تو آپ کو اَپنے نزدیک پاتا ہُوں۔


اَے یَاہوِہ، آپ میرے خُدا ہیں؛ مَیں آپ کی تمجید کروں گا اَور آپ کے نام کی سِتائش کروں گا، کیونکہ آپ نے پُوری وفا شعاری سے اَیسے عجِیب و غریب کام کئے ہیں، جِن منصُوبوں کو آپ نے اِبتدا ہی سے کرنے کا اِرادہ کر لیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات