Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 40:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَے خُداوؔند، میں تو مسکین اَور مُحتاج ہُوں؛ اِس لئے مُجھ پر نظرِکرم کریں۔ آپ ہی میرے مددگار اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ ”آپ میرے خُدا ہیں!“ اَب دیر نہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 پر مَیں مِسکِین اور مُحتاج ہُوں۔ خُداوند میری فِکر کرتا ہے۔ میرا مددگار اور چُھڑانے والا تُو ہی ہے۔ اَے میرے خُدا! دیر نہ کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 मैं नाचार और ज़रूरतमंद हूँ, लेकिन रब मेरा ख़याल रखता है। तू ही मेरा सहारा और मेरा नजातदहिंदा है। ऐ मेरे ख़ुदा, देर न कर!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 مَیں ناچار اور ضرورت مند ہوں، لیکن رب میرا خیال رکھتا ہے۔ تُو ہی میرا سہارا اور میرا نجات دہندہ ہے۔ اے میرے خدا، دیر نہ کر!

باب دیکھیں کاپی




زبور 40:17
20 حوالہ جات  

لیکن مَیں تو مسکین اَور مُحتاج ہُوں؛ اَے خُدا میرے پاس جلد آئیں، آپ ہی میرے مددگار اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ اَے یَاہوِہ، اَب دیر نہ کریں۔


”مسکین اَور مُحتاج پانی کی کھوج میں ہیں، پر وہ ملتا نہیں؛ اُن کی زبانیں پیاس سے خشک ہو چُکی ہیں۔ لیکن مَیں یَاہوِہ اُن کی سُنوں گا؛ میں اِسرائیل کا خُدا اُنہیں ترک نہ کروں گا۔


اِس لیٔے ہم پُورے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں، ”خُداوؔند میرا مددگار ہے؛ اِس لیٔے میں خوف نہ کروں گا۔ اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے۔“


اِس غریب نے پُکارا اَور یَاہوِہ نے اُس کی سُنی؛ اَور اُنہُوں نے اُسے اُس کی ساری پریشانیوں سے بچا لیا۔


اَپنی ساری فکریں اُس خُدا پر ڈال دو کیونکہ وہ تمہاری فکر کرتا ہے۔


یقیناً خُدا ہی میرے مددگار ہیں؛ خُداوؔند ہی ہیں جو میری جان کو سنبھالتے ہیں۔


اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! آپ نے کیٔی عجِیب کارنامے کئے ہیں۔ جو تدبیریں آپ نے ہمارے لیٔے کی ہیں اُنہیں کویٔی شُمار نہیں کر سَکتا؛ اگر مَیں اُن کا ذِکر کروں یا اُنہیں بَیان کرنا چاہُوں، تو وہ اِس قدر زِیادہ ہیں کہ بَیان سے بھی باہر ہیں۔


اَے میرے پیارے بھائیوں اَور بہنوں، سُنو! کیا خُدا نے دُنیا کی نظر میں جو غریب ہیں اُنہیں نہیں چُنا تاکہ وہ ایمان میں دولتمند اَور اُس بادشاہی کے وارِث ہو جایٔیں جِس کا اُس نے اَپنے مَحَبّت رکھنے والوں سے وعدہ کیا ہے؟


اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں اَور مُجھے جَواب دیں، کیونکہ مَیں مسکین اَور مُحتاج ہُوں۔


یَاہوِہ ضروُرت مندوں کی دعا کو سُنتے ہیں، اَور اَپنے اسیروں کی حقارت نہیں کرتے۔


جو اِن سَب باتوں کی تصدیق کرنے والے ہیں، فرماتے ہیں، ”بے شک میں جلد آنے والا ہُوں۔“ آمین۔ اَے خُداوؔند یِسوعؔ، آئیے۔


جَب لوگوں نے اُنہیں گَالِیاں دیں تو حُضُور نے جَواب میں کبھی گَالی نہ دی، اَور نہ دُکھ پا کر کبھی کسی کو دھمکی دی، بَلکہ اَپنے آپ کو سچّے اِنصاف کرنے والے خُدا کے حوالہ کرتے تھے۔


کیونکہ تُم تو ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے فضل کو جانتے ہو۔ وہ دولتمند تھے، پھر بھی تمہاری خاطِر غریب بَن گیٔے، تاکہ تُم المسیح کے غریب ہو جانے سے دولتمند ہو جاؤ۔


یِسوعؔ نے سے جَواب دیا، ”لومڑیوں کے بھی بھٹ اَور ہَوا کے پرندوں کے گھونسلے ہوتے ہیں، لیکن اِبن آدمؔ کے لیٔے کویٔی جگہ نہیں جہاں وہ اَپنا سَر بھی رکھ سکے۔“


کیونکہ مَیں غریب اَور مُحتاج ہُوں، اَور میرا دِل میرے پہلو میں زخمی ہو چُکاہے۔


میں یَاہوِہ کا طالب ہُوا اَور اُنہُوں نے مُجھے جَواب دیا؛ اَور اُنہُوں نے مُجھے سارے خوف سے آزاد کر دیا۔


جو میرے بَری ہو جانے کے حق میں ہیں وہ خُوشی اَور شادمانی سے للکاریں؛ اَور وہ ہمیشہ یہ کہیں، ”کہ یَاہوِہ کی تمجید ہو، جو اَپنے خادِم کی سلامتی پر خُوش ہوتاہے۔“


اُس وقت یہ کہا جائے گا: ”دیکھو ہمارا خُدا یہی ہے؛ ہم نے اُن پر بھروسا کیا تھا اَور اُنہُوں نے ہمیں نَجات بخشی۔ یہی وہ یَاہوِہ ہے جِس پر ہمارا اِعتقاد تھا؛ آؤ، خُوشیاں منائیں اَور اُس کی نَجات سے شادمان ہوں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات