Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 40:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 مَیں آپ کی راستبازی اَپنے دِل میں چھُپا کر نہیں رکھتا؛ مَیں آپ کی وفاداری اَور نَجات کا اِظہار کرتا ہُوں۔ مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور آپ کی سچّائی کو بڑے اِسرائیلی مجمع میں پوشیدہ نہیں رکھتا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 مَیں نے تیری صداقت اپنے دِل میں چِھپا نہیں رکھّی۔ مَیں نے تیری وفاداری اور نجات کا اِظہار کِیا ہے۔ مَیں نے تیری شفقت اور سچّائی بڑے مجمع سے نہیں چِھپائی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 मैंने तेरी रास्ती अपने दिल में छुपाए न रखी बल्कि तेरी वफ़ादारी और नजात बयान की। मैंने बड़े इजतिमा में तेरी शफ़क़त और सदाक़त की एक बात भी पोशीदा न रखी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 مَیں نے تیری راستی اپنے دل میں چھپائے نہ رکھی بلکہ تیری وفاداری اور نجات بیان کی۔ مَیں نے بڑے اجتماع میں تیری شفقت اور صداقت کی ایک بات بھی پوشیدہ نہ رکھی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 40:10
25 حوالہ جات  

اِس غریب نے پُکارا اَور یَاہوِہ نے اُس کی سُنی؛ اَور اُنہُوں نے اُسے اُس کی ساری پریشانیوں سے بچا لیا۔


پاک رُوح اَور دُلہن کہتی ہیں، ”آ!“ اَور ہر سُننے والا بھی کہے، ”آ!“ جو پیاسا ہو وہ آئے؛ اَورجو پانے کی تمنّا رکھتا ہے وہ آبِ حیات مُفت حاصل کر لے۔


یہ بات سچ اَور پُوری طرح قبُول کرنے کے لائق ہے کہ المسیح یِسوعؔ گُنہگاروں کو نَجات دینے دُنیا میں آئے، جِن میں سَب سے بڑا گُنہگار میں ہُوں۔


خُداوؔند کا پیغام تمہارے ذریعہ نہ صِرف مَکِدُنیہؔ اَور صُوبہ اَخیہؔ میں پھیلا بَلکہ خُدا پر تمہارا ایمان چاروں طرف اَیسا مشہُور ہو گیا کہ اَب ہمیں اُس کا ذِکر کرنے کی ضروُرت نہیں ہے۔


اَور المسیح میں پایا جاؤں، لیکن اَپنی شَریعت والی راستبازی کے ساتھ نہیں، بَلکہ اُس راستبازی کے ساتھ جو المسیح پر ایمان لانے سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ راستبازی خُدا کی طرف سے ہے اَور ایمان کی بُنیاد پر مَبنی ہے۔


چونکہ وہ خُدا کی راستبازی سے واقف نہ تھے بَلکہ خُود اَپنی راستبازی کو قائِم رکھنے کی کوشش کرتے رہے، اِس لیٔے وہ خُدا کی راستبازی کے تابع نہ ہویٔے۔


اَور تمام بنی نَوع اِنسان خُدا کی نَجات دیکھیں گے۔‘ “


آپ یعقوب کے گھرانے سے وفا شعاری کرےگا، اَور اَبراہامؔ کو شفقت دِکھائے گا، جِس کی بابت آپ نے قدیم زمانوں میں، ہمارے باپ دادوں سے قَسم کھائی تھی۔


تُو میرا کلام اُن کو سُنانا خواہ وہ سُنیں یا نہ سُنیں کیونکہ وہ سرکش ہو چُکے ہیں۔


وہ فرماتے ہیں: ”یہ تیرے لیٔے مَعمولی سِی بات ہے کہ تُو یعقوب کے قبیلوں کو بحال کرے اَور اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کو واپس لانے کے لیٔے میرا خادِم بنے۔ مَیں تُجھے غَیریہُودیوں کے لیٔے نُور مُقرّر کروں گا، تاکہ تُو زمین کی اِنتہا تک میری نَجات کو پہُنچانے کا باعث بنے۔“


میں یَاہوِہ کی بڑی شفقت و مَحَبّت کے نغمہ ہمیشہ گاؤں گا؛ میں پُشت در پُشت اَپنے مُنہ سے آپ کی وفاداری کا بَیان کرتا رہُوں گا۔


جو یَاہوِہ کے عہد کی شَریعت پر عَمل کرتے ہیں، اُن کے لیٔے اُس کی سَب راہیں شفقت آمیز اَور سچّی ہوتی ہیں۔


کیونکہ شَریعت تو حضرت مَوشہ کی مَعرفت دی گئی؛ مگر فضل اَور سچّائی کی بخشش یِسوعؔ المسیح کی مَعرفت مِلی۔


غریب کھا کر سیر ہوں گے؛ وہ جو یَاہوِہ کے طالب ہیں اُن کی سِتائش کریں گے۔ تمہارے دِل اَبد تک زندہ رہیں!


میں ہمیشہ یہ اعلان کرتا رہُوں گا؛ میں یعقوب کے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات