Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 4:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 آپ نے میرے دِل میں اِس سے کہیں زِیادہ خُوشی بخشی ہے، جو اُنہیں اناج، اَور نئے انگوری شِیرے کی فراوانی سے حاصل ہوتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 تُو نے میرے دِل کو اُس سے زِیادہ خُوشی بخشی ہے جو اُن کو غلّہ اور مَے کی فراوانی سے ہوتی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 तूने मेरे दिल को ख़ुशी से भर दिया है, ऐसी ख़ुशी से जो उनके पास भी नहीं होती जिनके पास कसरत का अनाज और अंगूर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 تُو نے میرے دل کو خوشی سے بھر دیا ہے، ایسی خوشی سے جو اُن کے پاس بھی نہیں ہوتی جن کے پاس کثرت کا اناج اور انگور ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 4:7
14 حوالہ جات  

آپ نے قوم کو بڑھایا اَور اُن کی خُوشی میں اِضافہ کر دیا؛ وہ تیرے سامنے خُوشی مناتے ہیں ٹھیک اُسی طرح جَیسے فصل کاٹتے وقت یا مالِ غنیمت تقسیم کرتے وقت لوگ خُوشی مناتے ہیں۔


یَاہوِہ میں مسرُور رہ اَور وہ تمہاری دِلی مُرادیں پُوری کریں گے۔


تَب میں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤں گا، اَور خُدا کے پاس جو میری خُوشی اَور میری شادمانی ہیں۔ اَے خُدا، میرے خُدا! میں بربط پر آپ کی سِتائش کروں گا۔


تو بھی اُس نے اَپنے آپ کو بے گواہ نہیں چھوڑا: اُس نے اَپنی شفقت کو ظاہر کرنے کے لیٔے آسمان سے بارش برسائی اَور فصلوں کے لیٔے موسم عطا کیٔے؛ تُمہیں کثرت سے خُوراک بخشی اَور تمہارے دِلوں کو خُوشی سے بھر دیا۔“


مُجھے اَپنے ساتھ لے چلو۔ آؤ ہم کہیں دُور چلیں! کاش! بادشاہ مُجھے اَپنی خواب گاہ میں لے جائے۔ ہم تُم میں شادمان اَور مسرُور ہوں گے؛ ہم مَے سے زِیادہ تمہاری مَحَبّت کی تعریف کریں گے۔ تمہاری تعریف وہ بالکُل مُناسب ہی کرتی ہیں!


کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ اَپنے کارناموں سے مُجھے خُوش کرتے ہیں؛ اَور آپ کے ہاتھوں کی کاریگری کے باعث میں خُوشی سے گاتا ہُوں۔


مُوآب کے باغات اَور کھیتوں سے خُوشی اَور شادمانی غائب ہو چُکی ہے۔ حوض میں سے مَے کا بہاؤ بندہو گیا ہے؛ اَب کویٔی خُوشی سے للکارتے ہُوئے انگور نہیں روندتا۔ حالانکہ للکاریں سُنایٔی دیتی ہیں، لیکن وہ خُوشی کی نہیں ہیں۔


پھر وہ کھیتوں میں گیٔے اَور انگور جمع کرکے اُن کا رس نکالا۔ اُس کے بعد وہ اَپنے معبُود کے معبد میں جا کر جَشن منانے لگے۔ اَور جَب وہ کھا پی رہے تھے تو اَبی ملیخ پر لعنت بھیجنے لگے۔


اگرچہ تُم نے یِسوعؔ کو نہیں دیکھا، مگر پھر بھی اُن سے مَحَبّت کرتے ہو؛ حالانکہ تُم ابھی بھی حُضُور کو اَپنے نظروں کے سامنے نہیں پاتے ہو، پھر بھی اُن پر ایمان رکھتے ہو اَور اَیسی خُوشی مناتے ہو جو بَیان سے باہر اَور جلال سے معموُر ہے،


یَاہوِہ اَپنا چہرہ تُجھ پر جلوہ گِر فرمائیں اَور تُجھ پر مہربان ہُوں؛


یَاہوِہ! مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں، کیونکہ مَیں نے آپ کو پُکارا ہے؛ بدکار لوگ شرمندہ ہُوں اَور پاتال میں خاموشی سے پڑے رہیں۔


تاکہ آپ کی راہیں زمین پر، اَور آپ کی نَجات تمام قوموں پر ظاہر ہو جائے۔


اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا، اَپنے لوگوں کی دعاؤں کے خِلاف خُدا کا قہر کب تک بھڑکتا رہے گا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات