Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 4:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جان رکھو کہ یَاہوِہ نے صادقوں کو اَپنے لیٔے الگ کر رکھا ہے؛ جَب مَیں یَاہوِہ کو پُکاروں گا تو وہ سُن لیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 جان رکھّو کہ خُداوند نے دِین دار کو اپنے لِئے الگ کر رکھّا ہے۔ جب مَیں خُداوند کو پکارُوں گا تو وہ سُن لے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जान लो कि रब ने ईमानदार को अपने लिए अलग कर रखा है। रब मेरी सुनेगा जब मैं उसे पुकारूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جان لو کہ رب نے ایمان دار کو اپنے لئے الگ کر رکھا ہے۔ رب میری سنے گا جب مَیں اُسے پکاروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 4:3
17 حوالہ جات  

تُم نے مُجھے نہیں چُنا، بَلکہ مَیں نے تُمہیں چُنا اَور مُقرّر کیا ہے تاکہ تُم جا کر پھل لاؤ اَیسا پھل جو قائِم رہے تاکہ جو کُچھ تُم میرا نام لے کر باپ سے مانگوگے وہ تُمہیں عطا کرےگا۔


یَاہوِہ کی آنکھیں راستبازوں پر لگی رہتی ہیں اَور اُن کے کان اُن کی دعاؤں پر لگے رہتے ہیں؛


تو یہ ظاہر ہے کہ خُداوؔند راستبازوں کو آزمائشوں سے بچانا جانتا ہے اَور بدکاروں کو روزِ عدالت تک سزا میں گِرفتار رکھنا بھی جانتا ہے۔


تو بھی خُدا کی مضبُوط بُنیاد قائِم رہتی ہے اَور اُس پر اِن الفاظ کی مُہر لگی ہُوئی ہے: ”خُداوؔند اَپنوں کو پہچانتے ہیں،“ اَور ”جو کویٔی خُداوؔند کا نام لیتا ہے وہ ناراستی سے بعض رہے۔“


جنہوں نے اَپنے آپ کو ہماری خاطِر قُربان کر دیا تاکہ ہمارا فدیہ ہوکر ہمیں ہر طرح کی بے دینی سے چھُڑا لیں اَور ہمیں پاک کرکے اَپنی خاص مِلکیّت کے لیٔے ایک اَیسی اُمّت بنا لیں جو نیک کام کرنے میں سرگرم ہو۔


لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔


کیسے مَعلُوم ہوگا کہ آپ مُجھ سے اَور اَپنے لوگوں سے راضی ہیں جَب تک کہ آپ ہمارے ساتھ نہ جائیں؟ اِسی سے تو ظاہر ہوگا کہ میں اَور آپ کے لوگ رُوئے زمین کی ساری قوموں میں اِمتیازی حیثیّت رکھتے ہیں۔“


اَے بدکردارو، تُم سَب میرے پاس سے دُورہو جاؤ، کیونکہ یَاہوِہ نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہے۔


کیونکہ ہم خُدا کی کاریگری ہیں اَور ہمیں المسیح یِسوعؔ میں نیک کام کرنے کے لیٔے پیدا کیا گیا ہے، جنہیں خُدا نے پہلے ہی سے ہمارے کرنے کے لیٔے تیّار کر رکھا تھا۔


اُنہُوں نے فرمایا، ”میرے مُقدّسین کو میرے سامنے جمع کرو، جنہوں نے قُربانی کے ذریعہ میرے ساتھ عہد باندھا ہے۔“


یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھو، اَے اُن کے سَب وفادار مُقدّسین! یَاہوِہ سچّے مُومِنین کو سلامت رکھتے ہیں، لیکن مغروُروں کو خُوب بدلہ دیتے ہیں۔


جَب مَیں مدد کے لیٔے آپ کو پُکاروں گا تو میرے دُشمن پسپا ہو جایٔیں گے۔ تَب میں جان لُوں گا کہ خُدا میری طرف ہیں۔


میرے مُنہ سے حِکمت کا کلام نکلے گا؛ اَور میرے دِل کا اِظہار خِرد کا سرچشمہ ہوگا۔


ظُلم پر توکّل نہ کرو اَور لُوٹے ہُوئے مال پر مت پھُولو؛ خواہ تمہاری دولت بڑھ بھی جائے، اُس پر اَپنا دِل نہ لگاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات