Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 39:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 آپ نے میری عمر بالشت بھر کی رکھی ہے؛ میری زندگی کی میعاد آپ کے سامنے ہیچ ہے۔ ہر آدمی کی زندگی محض دَم بھر کی ہے، خواہ وہ کتنا طاقتور ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 دیکھ! تُو نے میری عُمر بالِشت بھر کی رکھّی ہے اور میری زِندگی تیرے حضُور بے حقِیقت ہے۔ یقِیناً ہر اِنسان بہترین حالت میں بھی بِالکُل بے ثبات ہے (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 देख, मेरी ज़िंदगी का दौरानिया तेरे सामने लमहा-भर का है। मेरी पूरी उम्र तेरे नज़दीक कुछ भी नहीं है। हर इनसान दम-भर का ही है, ख़ाह वह कितनी ही मज़बूती से खड़ा क्यों न हो। (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 دیکھ، میری زندگی کا دورانیہ تیرے سامنے لمحہ بھر کا ہے۔ میری پوری عمر تیرے نزدیک کچھ بھی نہیں ہے۔ ہر انسان دم بھر کا ہی ہے، خواہ وہ کتنی ہی مضبوطی سے کھڑا کیوں نہ ہو۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 39:5
17 حوالہ جات  

اِنسان سانس کی طرح ہے؛ اُس کے ایّام ڈھلتے ہُوئے سایہ کی مانند ہیں۔


یاد کریں کہ میری زندگی کس قدر تیزرَو ہے، آپ نے سَب بنی آدمؔ کو فُضول ہی پیدا کیا!


ادنیٰ اِنسان دَم بھرکے لیٔے ہیں، اَور اعلیٰ اِنسان جھُوٹے ہیں؛ اگر وہ تمام لوگ ترازو میں تو لے جایٔیں، تو ہلکے پایٔے جاتے ہیں؛ وہ سَب محض سانس کی مانند ہیں۔


تاہم جَب مَیں نے اَپنے ہاتھوں کے تمام کاموں کا جائزہ لیا، اُس محنت و مشقّت کا جنہیں مَیں نے کیا تھا تو نتیجہ یہی نِکلا کہ سَب باطِل ہے اَور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے؛ اَور دُنیا میں اِس کا کویٔی دائمی فائدہ نہیں۔


جَب کہ سچ تو یہ کہ تُم یہ بھی نہیں جانتے کہ کل کیا ہوگا؟ ذرا سُنو تو؛ تمہاری زندگی ہے ہی کیا؟ وہ صِرف دُھواں کی مانند ہے جو تھوڑی دیر کے لیٔے نظر آتی اَور پھر غائب ہو جاتی ہے۔


آپ لوگوں کو اُن کے گُناہوں کے باعث تنبیہ کرتے اَور سزا دیتے ہیں؛ اَور آپ اُن کی مرغوب اَشیا کو کیڑے کی مانند تلف کر دیتے ہیں۔ اِنسان کی ہستی محض دَم بھر کی ہے۔


”میرے دِن جُلاہے کی ڈھرکی سے بھی زِیادہ تیز رفتار ہیں، جِن کی کوئی اُمّید باقی نہیں رہتی۔


تمام قومیں اُس کے سامنے ہیچ ہیں؛ وہ اُنہیں ناقص اَور ناچیز سے بھی کمتر قرار دیتاہے۔


”واعظ فرماتا ہے باطِل ہی باطِل! بالکُل باطِل ہے! سَب کچھ باطِل ہے۔“


یعقوب نے فَرعوہؔ سے کہا، ”میری زندگی کے سفر کے ایک سَو تیس بَرس پُورے ہو چُکے ہیں۔ میری زندگی کے ایّام نہایت مُختصر اَور بےحد دُکھ بھرے ہیں۔ میں ابھی اَپنے آباؤاَجداد کی عمر کو نہیں پہُنچا۔“


لیکن اَے عزیزوں! اِس بات کو کبھی نہ بھُولو کہ خُداوؔند کے یہاں ایک دِن ہزار بَرس اَور ہزار بَرس ایک دِن کے برابر ہیں۔


لیکن برزِلّئیؔ نے بادشاہ کو جَواب دیا، ”میری زندگی کے چند سال باقی ہیں، میں یروشلیمؔ جا کر کیا کروں گا؟


ہمیں صحیح طور سے اَپنی زندگی کے دِن گننا سکھائیں، تاکہ ہمارے دِل کو دانائی حاصل ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات