Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 38:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میری بدی میرے لیٔے ناقابل برداشت بوجھ بَن کر رہ گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 کیونکہ میری بدی میرے سر سے گُذر گئی اور وہ بڑے بوجھ کی مانِند میرے لِئے نِہایت بھاری ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 क्योंकि मैं अपने गुनाहों के सैलाब में डूब गया हूँ, वह नाक़ाबिले-बरदाश्त बोझ बन गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 کیونکہ مَیں اپنے گناہوں کے سیلاب میں ڈوب گیا ہوں، وہ ناقابلِ برداشت بوجھ بن گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 38:4
9 حوالہ جات  

بے شُمار مُصیبتوں نے مُجھے گھیرلیا ہے؛ میرے گُناہوں نے مُجھے آ پکڑا ہے؛ یہاں تک کہ میں دیکھ نہیں سَکتا۔ میرے گُناہ میرے سَر کے بالوں سے بھی زِیادہ ہیں، اَور میرا دِل میرے اَندر ٹوٹ چُکاہے۔


اَور دعا کی: ”اَے میرے خُدا! میں اِس قدر شرمندہ اَور ذلیل ہُوں کہ مَیں آپ کے سامنے، اَے میرے خُدا، اَپنا مُنہ اُٹھانے تک کے لائق نہیں کیونکہ ہمارے گُناہ بڑھ کر ہمارے سَروں سے بھی بُلند ہو گئے ہیں اَور ہماری خطائیں آسمانوں تک جا پہُنچی ہیں۔


”اَے محنت کشو اَور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگوں، میرے پاس آؤ اَور مَیں تُمہیں آرام بخشوں گا۔


وہ خُود ہمارے گُناہوں کو اَپنے بَدن پر لیٔے ہویٔے صلیب پر چڑھ گیا تاکہ ہم گُناہوں کے لیٔے مُردہ اَور راستبازی کے لیٔے زندہ ہو جایٔیں۔ اَور اُسی کے مار کھانے سے تُم نے شفا پائی ہے۔


”میرے گُناہ جُوئے میں باندھے گیٔے؛ جسے اُنہُوں نے اَپنے ہاتھ سے کسا ہے۔ وہ میری گردن پر آ پڑے ہیں خُداوؔند نے مُجھے ناتواں کر دیا ہے۔ اُنہُوں نے مُجھے اَیسے لوگوں کے حوالہ کیا ہے جِن کا میں مُقابلہ نہیں کر سَکتا۔“


اَپنی جان کا دُکھ اُٹھاکر، وہ زندگی کا نُور دیکھے گا اَور مطمئن ہوگا؛ اَپنے ہی عِرفان کے باعث میرا صادق خادِم بہُتوں کو راستباز ٹھہرائے گا، اَور وہ اُن کی بدکاریاں خُود اُٹھالے گا۔


اِس لیٔے اگر وہ سلامتی کی نذر کا گوشت تیسرے دِن کھاتا ہے، تو وہ قُربانی قبُول نہ ہوگی اَور نہ ہی اُسے گذراننے والے کو اُس کا کویٔی اجر ملے گا کیونکہ وہ مکرُوہ ہے۔ اَورجو اِنسان اُس میں سے کچھ کھائے، تو اُس کا گُناہ اُسی کے سَر لگے گا۔


”یا اِنسان اَپنی ہڈّیوں کے مُستقِل کرب کے ساتھ درد کے بِستر پر تنبیہ پایٔے،


بعض لوگ اَپنی باغی روِشوں کے باعث حماقت کے شِکار ہو گئے اَور اَپنی بدکاریوں کے باعث اَذیّت اُٹھانے لگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات