Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 37:40 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

40 یَاہوِہ اُن کی مدد کرتے اَور اُنہیں رِہائی بخشتے ہیں؛ وہ اُنہیں بدکاروں سے چُھڑاتے اَور بچا لیتے ہیں، کیونکہ وہ لوگ اُن میں پناہ لیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

40 اور خُداوند اُن کی مدد کرتا اور اُن کو بچاتا ہے۔ وہ اُن کو شرِیروں سے چُھڑاتا اور بچا لیتا ہے۔ اِس لِئے کہ اُنہوں نے اُس میں پناہ لی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

40 रब ही उनकी मदद करके उन्हें छुटकारा देगा, वही उन्हें बेदीनों से बचाकर नजात देगा। क्योंकि उन्होंने उसमें पनाह ली है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

40 رب ہی اُن کی مدد کر کے اُنہیں چھٹکارا دے گا، وہی اُنہیں بےدینوں سے بچا کر نجات دے گا۔ کیونکہ اُنہوں نے اُس میں پناہ لی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 37:40
13 حوالہ جات  

منڈلاتے ہُوئے پرندوں کی طرح قادرمُطلق یَاہوِہ یروشلیمؔ کی حمایت کریں گے؛ وہ اُس کی حِفاظت کرکے اُسے چھُڑا لیں گے، وہ اُس کے ’اُوپر سے گزرتے ہُوئے‘ اُسے بچا لیں گے۔“


اَور خُدا نے ہاگریوں اَور اُن کے اِتّحادیوں کو اُن کے حوالہ کر دیا کیونکہ جنگ کے دَوران اُنہُوں نے خُدا سے دعا کی اَور خُدا نے اُن کی دعا قبُول فرمائی، اِس لیٔے کہ اُنہُوں نے اُن پر اِعتماد رکھا۔


چنانچہ بادشاہ بےحد مسرُور ہُوا اَور حُکم دیا کہ دانی ایل کو ماند سے نکالا جائے۔ اَور جَب دانی ایل ماند سے نکالا گیا تَب اُس کے جِسم پر کویٔی زخم نہ پایا گیا کیونکہ اُس نے خُدا پر توکّل کیا تھا۔


تَب نبوکدنضرؔ نے بُلند آواز میں کہا، ”شدرکؔ، میشکؔ اَور عبدنگوؔ کے خُدا کی تمجید ہو جِس نے اَپنے فرشتہ کو بھیج کر اَپنے بندوں کو چھُڑا لیا، اُنہُوں نے اُن پر اِعتقاد کیا اَور بادشاہ کے حُکم کو نہ مانا اَور اَپنی جان تک نثار کرنے کو تیّار ہُوئے تاکہ صِرف اَپنے خُدا کے علاوہ کسی اَور معبُود کی عبادت یا بندگی نہ کریں۔


دیکھ ہمارا خُدا جِس کی ہم عبادت کرتے ہیں، ہم کو آگ کی جلتی بھٹّی سے چھُڑانے کی قُدرت رکھتے ہیں، اَور اَے بادشاہ وُہی ہمیں آپ کے ہاتھ سے چھُڑائیں گے۔


تمہاری ضعیفی میں اَور تمہارے بال سفید ہونے تک مَیں ہی ہُوں جو تُمہیں سنبھالے رہُوں گا۔ مَیں نے ہی تُمہیں خلق کیا ہے اَور تُمہیں لیٔے پھرتا رہُوں گا؛ مَیں تُمہیں سنبھالوں گا اَور تُمہیں رِہائی دُوں گا۔


ہم جانتے ہیں کہ جو کویٔی خُدا سے پیدا ہُواہے وہ گُناہ کرتے نہیں رہتا؛ کیونکہ خُدا کا بیٹا اُس کی حِفاظت کرتا ہے اَور اِبلیس اُسے نُقصان نہیں پہُنچا سَکتا۔


جَب بدکار مُجھے کھا ڈالنے کے لیٔے مُجھ پر چڑھ آئیں گے، جَب میرے دُشمن اَور میرے مُخالف مُجھ پر حملہ کریں گے، تو وہ خُود ہی ٹھوکر کھا کر گِر پڑیں گے۔


اُٹھیں، اَے یَاہوِہ، اُن کا سامنا کریں اَور اُنہیں گرا دیں؛ اَپنی تلوار سے میری جان کو بدکار لوگوں سے بچائیں۔


وہ اُس کی ساری ہڈّیوں کو محفوظ رکھتے ہیں، اُن میں سے ایک بھی توڑی نہ جائے گی۔


تُم یہ نہ کہنا، ”میں بدی کا بدلہ لُوں گا!“ یَاہوِہ کی آس رکھو اَور وہ تُمہیں رِہائی بخشیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات