Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 37:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 بدکار راستبازوں کی تاک میں رہتے ہیں، اَور اُن کی جان کے درپے ہوتے ہیں؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 شرِیر صادِق کی تاک میں رہتا ہے اور اُسے قتل کرنا چاہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 बेदीन रास्तबाज़ की ताक में बैठकर उसे मार डालने का मौक़ा ढूँडता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 بےدین راست باز کی تاک میں بیٹھ کر اُسے مار ڈالنے کا موقع ڈھونڈتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 37:32
18 حوالہ جات  

وہ دِن رات شہر کے دروازوں پر لگے رہتے تھے تاکہ ساؤلؔ کو مار ڈالیں لیکن ساؤلؔ کو اُن کی سازش کا علم ہو گیا۔


چنانچہ وہ یِسوعؔ کو پکڑنے کی تاک میں لگے رہے اَور اُنہُوں نے دیانت داروں کی شکل میں جاسُوسوں کو آپ کے پاس بھیجا تاکہ آپ کی کویٔی بات پکڑ سکیں اَور آپ کو حاکم کے قبضہ اِختیار میں دے دیں۔


ایک دفعہ سَبت کے دِن، یِسوعؔ کسی فرِیسی رہنما کے گھر کھانا کھانے گیٔے تو کیٔی فریسیوں کی نظر اُن پر تھی۔


تاکہ اُنہیں اُن کے مُنہ سے نکلی ہویٔی کسی بات میں پکڑ لیں۔


شَریعت کے عالِم اَور فرِیسی یِسوعؔ کی تاک میں تھے اِس لیٔے حُضُور کو قریب سے دیکھنے لگے کہ اگر حُضُور سَبت کے دِن اُس آدمی کو شفا بخشیں تو فرِیسی حُضُور پر اِلزام لگاسکیں۔


کیونکہ مَیں نے بہُتوں کی تہمت سُنی ہے، ”اَور چاروں طرف دہشت ہی دہشت ہے! اُس کی مذمّت کرو، آؤ، ہم اُس کی مذمّت کریں!“ میرے تمام دوست، میرے ٹھوکر کھانے کے منتظر ہیں اَور کہتے ہیں، ”شاید وہ فریب کھائے؛ تَب ہم اُس پر غالب آئیں گے اَور اُس سے اَپنا اِنتقام لیں گے۔“


بدکار لوگ راستبازوں کے خِلاف سازش کرتے ہیں اَور اُن پر دانت پیستے ہیں؛


اَور وہ یُوسیفؔ کا پیراہن اُس کے آقا کے گھر آنے تک اَپنے پاس رکھے رہی۔


شاؤل نے اَپنے نیزے کے ساتھ اُنہیں دیوار کے ساتھ چھید دینے کی کوشش کی۔ لیکن جَب شاؤل نے اَپنا بھالا دیوار کی طرف پھینکا تو داویؔد کسی طرح اُس کے وار سے بچ گئے اَور اُس رات داویؔد نے بھاگ کر اَپنی جان بچائی۔


اَور داویؔد نے بیابان کے قلعوں میں اَور زِیفؔ کے بیابان کی پہاڑیوں میں قِیام کیا۔ شاؤل مُتواتر داویؔد کی تلاش میں رہا لیکن خُدا نے داویؔد کو شاؤل کے ہاتھ نہ آنے دیا۔


تَب بادشاہ نے حُکم دیا، ”جاؤ اَور مَعلُوم کرو کہ وہ نبی کہاں ہے تاکہ میں اَپنی فَوج بھیج کر اُسے گِرفتار کر سکوں۔“ لیکن خبر مِلی کہ، ”وہ دُتانؔ میں ہے۔“


اُن کی بدکاری سے اُنہیں ہرگز بچ کر نکلنے نہ دینا؛ اَے خُدا، اَپنے قہر میں اُمّتوں کو زوال سے دوچار کریں۔


اَے بدکار! تُو راستباز کے گھر کی گھات میں نہ بیٹھنا، اَور اُن کی قِیام گاہ کو مت ڈھانا؛


کیونکہ مَیں اُس معصُوم برّے کی مانند تھا جسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیں۔ مُجھے بالکُل احساس نہ تھا کہ اُنہُوں نے میرے خِلاف یہ کہتے ہُوئے منصُوبہ باندھا ہے، ”آؤ ہم درخت اَور اُس کے پھل کو تباہ کر دیں؛ آؤ ہم اُسے زندوں کی زمین میں سے کاٹ ڈالیں، تاکہ اُس کے نام کا ذِکر تک باقی نہ رہے۔“


لیکن اَے یَاہوِہ، آپ اُن کی تمام سازشوں کو جانتے ہیں، جو اُنہُوں نے مُجھے قتل کرنے کے لیٔے کی ہیں۔ اِس لئے اُن کی بدکاری کو مُعاف نہ کرنا، نہ اُن کے گُناہ کو اَپنی نظروں سے مٹا۔ بَلکہ وہ آپ کے سامنے ہی پست ہو جائیں؛ اَور اَپنے قہر میں آکر اُن کے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کریں۔


بلآخر اُن لوگوں نے کہا، ”ہم اِس شخص دانی ایل کے خِلاف کبھی کویٔی قُصُور نہ پا سکیں گے جَب تک کہ اُس کا تعلّق اُس کے خُدا کی شَریعت سے نہ ہو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات