Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 37:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 راستباز مُلک کے وارِث ہوں گے اَور اُس میں ہمیشہ بسے رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 صادِق زمِین کے وارِث ہوں گے اور اُس میں ہمیشہ بسے رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 रास्तबाज़ मुल्क को मीरास में पाकर उसमें हमेशा बसेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 راست باز ملک کو میراث میں پا کر اُس میں ہمیشہ بسیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 37:29
13 حوالہ جات  

کیونکہ راستباز مُلک میں آباد رہیں گے، اَور کامل اُس میں بسے رہیں گے؛


بدکردار تو کاٹ ڈالے جایٔیں گے، لیکن جِن کا توکّل یَاہوِہ پر ہے وہ زمین کے وارِث ہوں گے۔


لیکن ہم خُدا کے وعدوں کے مُوافق نئے آسمان اَور نئی زمین کے اِنتظار میں ہیں جِس میں راستبازی سکونت کرتی ہے۔


جو غالب آئے گا وہ اِن سَب چیزوں کا وارِث ہوگا۔ اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اَور وہ میرے فرزند ہوں گے۔


یَاہوِہ کامل لوگوں کی زندگی کے ایّام کو جانتے ہیں، اُن کی مِیراث ہمیشہ تک قائِم رہے گی۔


لیکن حلیم مُلک کے وارِث ہوں گے اَور خُوب خُوشحالی اَور اِطمینان سے رہیں گے۔


اَور تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھّو، اُن کی آواز سُنو اَور اُن سے لپٹے رہو۔ کیونکہ یَاہوِہ ہی تمہاری زندگی ہیں اَور وہ تُمہیں اُس مُلک میں عمر درازی بخشیں جِس کو دینے کا وعدہ یَاہوِہ نے قَسم کھا کر تمہارے آباؤاَجداد اَبراہامؔ اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کیا تھا۔


بدی سے باز رہو اَور نیکی کرو؛ تَب تُم مُلک میں ہمیشہ آباد رہوگے۔


تُم اُن سَب باتوں کے مُطابق چلو جِس کا حُکم یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا ہے تاکہ تُم زندہ رہو اَور تمہاری خیر ہو، اَور تمہاری عمر اُس مُلک میں جِس پر تُم قابض ہوگے وہاں دراز ہو۔


وہ اَپنے دِن خُوشحالی میں گزارے گا، اَور اُس کی اَولاد زمین کی وارِث ہوگی۔


جَب تُو مدد کے لیٔے چِلّایٔے، تَب تیرے جمع کئے ہُوئے بُت ہی تُجھے بچائیں! لیکن ہَوا اُن سَب کو اُڑا لے جائے گی، محض ایک سانس اُن کو اُڑا لے جائے گی۔ لیکن جو شخص مُجھ میں پناہ لیتا ہے وہ زمین کا مالک ہوگا اَور میرے مُقدّس پہاڑ کا بھی وارِث ہوگا۔“


پھر تیرے سَب لوگ راستباز ہوں گے اَور اَبد تک مُلک کے وارِث ہوں گے۔ وہ میری لگائی ہُوئی شاخ، اَور میرے ہاتھوں کا کام ہیں، تاکہ میرا جلال ظاہر ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات