Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 37:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 لیکن بدکار نِیست و نابود ہو جایٔیں گے: یَاہوِہ کے دُشمن کھیتوں کی شادابی کی مانند ہوں گے، وہ دھوئیں جَیسے دفعتاً غائب ہو جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 لیکن شرِیر ہلاک ہوں گے۔ خُداوند کے دُشمن چراگاہوں کی سرسبزی کی مانِند ہوں گے۔ وہ فنا ہو جائیں گے۔ وہ دُھوئیں کی طرح جاتے رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 लेकिन बेदीन हलाक हो जाएंगे, और रब के दुश्मन चरागाहों की शान की तरह नेस्त हो जाएंगे, धुएँ की तरह ग़ायब हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 لیکن بےدین ہلاک ہو جائیں گے، اور رب کے دشمن چراگاہوں کی شان کی طرح نیست ہو جائیں گے، دھوئیں کی طرح غائب ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 37:20
15 حوالہ جات  

جِس طرح ہَوا دھوئیں کو اُڑا لے جاتی ہے، وَیسے ہی آپ اُنہیں اُڑا دیں؛ جَیسے موم آگ کے سامنے پگھل جاتا ہے، وَیسے ہی بدکار لوگ خُدا کے سامنے فنا ہو جایٔیں۔


کیونکہ میری زندگی کے دِن دھوئیں کی مانند اُڑے جاتے ہیں؛ اَور میری ہڈّیاں دہکتے ہُوئے اَنگاروں کی مانند جَل رہی ہیں۔


میں تُم سے کہتا ہُوں، کہ نہیں! بَلکہ اگر تُم بھی تَوبہ نہ کروگے تو سَب کے سَب اِسی طرح ہلاک جاؤگے۔


”اَے یَاہوِہ، آپ کے سَب دُشمن اِسی طرح پسپا ہُوں! لیکن آپ سے مَحَبّت رکھنے والے اُس آفتاب کی مانند ہُوں، جو اَپنی آب و تاب کے ساتھ طُلوع ہوتاہے۔“ تَب مُلک میں چالیس بَرس تک اَمن رہا۔


مگر یہ جھُوٹے اُستاد جِن باتوں کا علم بھی نہیں رکھتے، اُن پر بھی لعنت بھیجتے ہیں۔ یہ لوگ بے عقل جانوروں کی مانند ہیں جو فطری طور پر شِکار کیٔے جانے اَور ہلاک ہونے کے لیٔے پیدا ہویٔے ہیں اَور یہ لوگ جانوروں کی مانند ہلاک ہو جایٔیں گے۔


کیونکہ ہمارا ”خُدا بھسم کر دینے والی آگ ہے۔“


میں تُم سے کہتا ہُوں کہ نہیں! بَلکہ اگر تُم تَوبہ نہ کروگے تو تُم سَب بھی اِسی طرح ہلاک ہوگے۔“


لیکن اَے یَاہوِہ، دیکھیں! آپ کے دُشمن، ہاں، آپ کے دُشمن یقیناً فنا ہوں گے؛ سَب بد کِردار پراگندہ کر دئیے جایٔیں گے۔


لیکن یَاہوِہ اُسے ہرگز مُعاف نہ کریں گے بَلکہ اُن کا غضب اَور غیرت اُن تمام اَشخاص پر نازل ہوگا۔ اَور اِس کِتاب میں درج کی ہُوئی سَب لعنتیں اُن پر آ پڑیں گی اَور یَاہوِہ آسمان کے نیچے سے اُن سَب کا نام و نِشان مٹا دیں گے۔


اَبراہامؔ نے نیچے سدُومؔ اَور عمورہؔ اَور اُس میدان کے سارے علاقہ پر نظر دَوڑائی اَور دیکھا کہ اُس سرزمین سے کسی بھٹّی کے دھوئیں جَیسا گہرا دُھواں اُٹھ رہاہے۔


اَور کاہِنؔ اُن کو مذبح پر ایک آتِشیں اَور فرحت بخش خُوشبو والی غِذا کی نذر کے طور پر جَلا دے۔ ساری چربی یَاہوِہ کے لیٔے ہے۔


لیکن صادق شادمان ہوں اَور خُدا کے سامنے خُوشی منائیں؛ وہ خُوب خُوش اَور مسرُور ہُوں۔


لیکن بدکار زمین پر سے کاٹ ڈالے جایٔیں گے، اَور بدکار اُس مُلک میں سے اُکھاڑ پھینکے جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات