Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 37:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 بدکار لوگ تلوار کھینچتے اَور کمان کو خم کرتے ہیں تاکہ غریبوں اَور مُحتاجوں کو گرا دیں، اَور سیدھی راہ پر چلنے والوں کو قتل کر دیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 شرِیروں نے تلوار نِکالی اور کمان کھینچی ہے تاکہ غرِیب اور مُحتاج کو گِرا دیں اور راست رَو کو قتل کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 बेदीनों ने तलवार को खींचा और कमान को तान लिया है ताकि नाचारों और ज़रूरतमंदों को गिरा दें और सीधी राह पर चलनेवालों को क़त्ल करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 بےدینوں نے تلوار کو کھینچا اور کمان کو تان لیا ہے تاکہ ناچاروں اور ضرورت مندوں کو گرا دیں اور سیدھی راہ پر چلنے والوں کو قتل کریں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 37:14
15 حوالہ جات  

صادق بدکاروں سے؛ اَور بدکار راستبازوں سے نفرت کرتا ہے۔


اَور قائِنؔ کی مانند نہ بنیں جو اُس شیطان سے تھا۔ جِس نے اَپنے بھایٔی کو قتل کیا اَور کیوں قتل کیا؟ اِس لیٔے کہ اُس کے تمام کام بدی کے تھے مگر اُس کے بھایٔی کے کام راستبازی کے تھے۔


خبردار! کیونکہ بدکار لوگ اَپنی کمان کھینچتے ہیں؛ وہ اَپنے تیر کمان کی ڈوریوں پر رکھتے ہیں، تاکہ چھاؤں میں بیٹھے ہُوئے سیدھے لوگوں کے دِلوں پر تیر چلائیں۔


پطرس کے حواس دُرست ہویٔے تو وہ کہنے لگے، ”اَب مُجھے پُورا یقین ہو گیا کہ خُداوؔند نے اَپنے فرشتہ کو بھیج کر مُجھے ہیرودیسؔ کے پنجہ سے چھُڑا لیا اَور یُوں یہُودیوں کے اِرادہ کو ناکام کر دیا۔“


کیا کویٔی نبی اَیسا بھی گُزرا ہے جسے تمہارے باپ دادا نے نہیں ستایا؟ اُنہُوں نے تو اُن نبیوں کو بھی قتل کر دیا جنہوں نے اُس راستباز کے آنے کی پیشین گوئی کی تھی۔ اَور اَب تُم نے اُنہیں پکڑواکر قتل کروا دیا۔


خُونریز اِنسان دیانتدار آدمی سے کینہ رکھتے ہیں، اَور راستباز کی جان لینا چاہتے ہیں۔


میرا کُل وُجُود یہ کہے گا، ”اَے یَاہوِہ، آپ کی مانند کون ہے؟ آپ غریبوں کو اُن کے ہاتھ سے جو زِیادہ زورآور ہیں، اَور مسکینوں اَور مُحتاجوں کو غارت گروں سے چُھڑاتے ہیں۔“


اَور اُس نے داویؔد سے کہا، ”تُم مُجھ سے زِیادہ راستباز ہو۔ تُم نے میرے ساتھ اَچھّا برتاؤ کیا ہے لیکن مَیں نے تمہارے ساتھ بُرا سلُوک کیا۔


اَبّا، اَپنے جُبّہ کے اِس ٹکڑے کو جو میرے ہاتھ میں ہے دیکھئے! مَیں نے آپ کے جُبّہ کے دامن کو کاٹ لیا لیکن آپ کو قتل نہیں کیا۔ لہٰذا اَب آپ دیکھ لیں اَور سمجھ لیں کہ مَیں نے کویٔی گُناہ نہیں کیا اَور نہ میں بغاوت کا مُجرم ہُوں۔ مَیں نے آپ کو کویٔی نُقصان نہیں پہُنچایا لیکن آپ ہیں کہ میری جان لینے کے لیٔے میرے پیچھے پڑے ہُوئے ہیں۔


چونکہ، ہیرودیسؔ نے خُدا کی تمجید نہ کی اِس لیٔے اُس پر اُسی دَم خُداوؔند کے فرشتہ کی اَیسی مار پڑی کہ اُس کے جِسم کو کیڑے کھاگئے اَور وہ مَر گیا۔


تیری آنکھیں اَیسی پاک ہیں کہ بدی کو نہیں دیکھ سکتیں؛ تُو بدی کو سَہہ نہیں سَکتا۔ تو پھر تُو دغابازوں کو کیوں برداشت کرتا ہے؟ جَب بدکار اَپنے سے زِیادہ راستبازوں کو نگل جاتے ہیں تو تُو کیوں خاموش رہتاہے؟


اُس کی بیوی زِیرشؔ اَور اُس کے دوستوں نے کہا، ”تُو ایک سُولی بنوا جو پچاس ہاتھ اُونچی ہو اَور صُبح کو بادشاہ سے کہہ کہ مردکیؔ اُس پر چڑھایا جائے۔ اُس کے بعد خُوشی خُوشی بادشاہ کے ساتھ ضیافت میں جانا۔“ یہ تجویز ہامانؔ کو بہت پسند آئی اَور اُس نے ایک سُولی بنوانے کا حُکم دے دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات