Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 37:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 لیکن خُداوؔند بدکار لوگوں پر ہنستے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اُن کی بربادی کا دِن (یعنی عدالت کا دِن) آ رہاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 خُداوند اُس پر ہنسے گا کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ اُس کا دِن آتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लेकिन रब उस पर हँसता है, क्योंकि वह जानता है कि उसका अंजाम क़रीब ही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لیکن رب اُس پر ہنستا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اُس کا انجام قریب ہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 37:13
9 حوالہ جات  

وہ جو آسمان پر تخت نشین ہیں اُن پر ہنستے ہیں، اَور خُداوؔند اُن کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔


اِس لیٔے میں بھی تمہاری مُصیبت پر ہنسوں گی؛ اَور جَب تُم پر دہشت چھا جائے گی تو مضحکہ اُڑاؤں گی۔


داویؔد نے کہا، ”یَاہوِہ کی حیات کی قَسم، یَاہوِہ خُود ہی اُسے ماریں گے یا اُس کے اِنتقال کا وقت آئے گا اَور وہ مَر جائے گا، یا وہ جنگ میں جائے گا اَور فنا ہو جائے گا۔


”اِن الفاظ کا معنی یہ ہے: ”منے‏: خُدا نے آپ کے حُکومت کے دِن گِن کر اُن کا خاتِمہ کر دیا۔


تیرے خِلاف باطِل رُویتیں پانے، اَور تیرے حق میں جھُوٹی پیشن گوئیاں کرنے کے باوُجُود، وہ اُن بدکاروں کی گردنوں پر پڑےگی، جنہیں قتل کیا جاناہے، اُن کے قتل کا دِن آ گیا ہے، اَور اُن کی سزا کا وقت اَپنی اِنتہا کو پہُنچ چُکاہے۔


” ’اَے اِسرائیل کے ذلیل اَور بدکار شہزادے، جِس کا دِن آ چُکاہے، جِس کی سزا کا وقت اِس کی اِنتہا کو پہُنچ چُکاہے۔


اُس کے تمام جَوان بَیلوں کو ذبح کر ڈالو؛ اُنہیں ذبح ہونے کے لیٔے نیچے لے جاؤ! اُن پر ہائے کیونکہ اُن کے سزا کا دِن آ پہُنچا ہے، اُن کو سزا دینے کا وقت آ گیا ہے۔


آنے والی نَسلیں اُس کے اَنجام پر حیران ہُوں گی؛ جَیسے پہلے وقتوں کے لوگ خوفزدہ ہو گئے تھے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ کا ایک دِن ہے جَب تمام مغروُر اَور عالی مرتبہ لوگ، اَور ہر وہ جو سرفراز ہے سَب کے سَب پست کئے جایٔیں گے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات