Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 37:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 کچھ ہی دیر باقی ہے، پھر بدکار باقی نہ رہیں گے؛ تُم اُنہیں تلاش کروگے تو بھی اُنہیں نہ پاؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 کیونکہ تھوڑی دیر میں شرِیر نابُود ہو جائے گا۔ تُو اُس کی جگہ کو غَور سے دیکھے گا پر وہ نہ ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 मज़ीद थोड़ी देर सब्र कर तो बेदीन का नामो-निशान मिट जाएगा। तू उसका खोज लगाएगा, लेकिन कहीं नहीं पाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 مزید تھوڑی دیر صبر کر تو بےدین کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ تُو اُس کا کھوج لگائے گا، لیکن کہیں نہیں پائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 37:10
25 حوالہ جات  

چند لمحوں کے لیٔے وہ سرفراز کئے جاتے ہیں اَور پھر چل بستے ہیں؛ وہ پست کئے جاتے ہیں اَوروں کی طرح دفن کیٔے جاتے ہیں؛ اَور اناج کی بالوں کی طرح کاٹ ڈالے جاتے ہیں۔


دُنیا کے خاتِمہ کا وقت نزدیک آ گیا ہے۔ اِس لیٔے ہوشیار رہو، اَور سرگرم ہوکر خُوب دعا کرو۔


جوں ہی اُس کے اُوپر ہَوا چلتی ہے، وہ ضائع ہو جاتا ہے، اَور پھر اَپنی پرانی جگہ دِکھائی نہیں دیتا کہ گُل کس جگہ کھِلا تھا۔


یقیناً خُدا تُجھے ہمیشہ کے لیٔے برباد کر ڈالیں گے؛ وہ تُمہیں تمہارے خیمہ میں سے پکڑکر نکال دیں گے؛ اَور تُجھے زندوں کی زمین سے اُکھاڑ ڈالیں گے۔


وہ اَپنے گھر پھر کبھی نہ لَوٹے گا؛ اُس کی جگہ اُسے پھر نہ پہچانے گی۔


کیونکہ سَب لوگ دیکھتے ہیں کہ اہلِ حِکمت بھی مَر جاتے ہیں؛ احمق اَور جاہل دونوں ہلاک ہو جاتے ہیں، اَور اَپنی دولت دُوسروں کے لیٔے چھوڑ جاتے ہیں۔


لیکن اِنسان مَرجاتا ہے اَور پھر نہیں اُٹھتا؛ وہ آخِری سانس لیتا ہے اَور باقی نہیں رہتا۔


پس اُنہُوں نے ہامانؔ کو اُسی سُولی پر ٹانگ دیا جو اُس نے مردکیؔ کے لیٔے تیّار کروائی تھی۔ تَب کہیں بادشاہ کا غُصّہ ٹھنڈا ہُوا۔


آپ میری خطائیں مُعاف کیوں نہیں کرتے اَور میرے گُناہ کیوں نہیں بخشتے، میں تو بہت جلد خاک میں مِل جاؤں گا؛ آپ مُجھے ڈھونڈیں گے پر میں نہ ملوں گا۔“


تَب یِہُو نے اَپنے رتھ کے سردار بِدقرؔ کو حُکم دیا، ”اُسے اُٹھاکر یزرعیلی نبوتؔ کے کھیت میں پھینک دو۔ یاد کرو جَب مَیں اَور تُم دونوں مِل کر اُس کے باپ احابؔ کے پیچھے پیچھے رتھوں میں سوار ہوکر جا رہے تھے تو یَاہوِہ نے اُس کے متعلّق یہ نبُوّت کی تھی:


بدکار کی عیش و عشرت چند روزہ ہیں، اَور بے دین کی خُوشی دَم بھر کی ہوتی ہے۔


بدکار کا گھر تباہ ہو جائے گا، لیکن راستباز کا خیمہ آباد رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات