Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 35:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 جو میرے بَری ہو جانے کے حق میں ہیں وہ خُوشی اَور شادمانی سے للکاریں؛ اَور وہ ہمیشہ یہ کہیں، ”کہ یَاہوِہ کی تمجید ہو، جو اَپنے خادِم کی سلامتی پر خُوش ہوتاہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 جو میرے سچّے مُعاملہ کی تائِید کرتے ہیں وہ خُوشی سے للکاریں اور شاد ہوں۔ وہ سدا یہ کہیں خُداوند کی تمجِید ہو جِس کی خُوشنُودی اپنے بندہ کی اِقبال مندی میں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 लेकिन जो मेरे इनसाफ़ के आरज़ूमंद हैं वह ख़ुश हों और शादियाना बजाएँ। वह कहें, “रब की बड़ी तारीफ़ हो, जो अपने ख़ादिम की ख़ैरियत चाहता है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 لیکن جو میرے انصاف کے آرزومند ہیں وہ خوش ہوں اور شادیانہ بجائیں۔ وہ کہیں، ”رب کی بڑی تعریف ہو، جو اپنے خادم کی خیریت چاہتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




زبور 35:27
20 حوالہ جات  

کیونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں سے خُوش رہتے ہیں؛ اَور حلیموں کو نَجات کا تاج پہناتے ہیں۔


لیکن جو آپ کی جُستُجو میں ہیں آپ میں خُوش و شادمان ہوں؛ اَورجو آپ کی نَجات کے مُشتاق ہیں وہ ہمیشہ یہ کہا کریں، ”یَاہوِہ عظیم ہیں!“


یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے، وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔ وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے، اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے، وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔


لیکن جو آپ کی جُستُجو میں ہیں آپ میں خُوش و شادمان ہوں؛ اَورجو آپ کی نَجات کے مُشتاق ہیں، وہ ہمیشہ یہ کہا کریں، ”یَاہوِہ عظیم ہیں!“


دولت اَور عزّت میرے پاس ہے، بَلکہ پائدار سرمایہ اَور خُوشحالی بھی۔


یَاہوِہ اُن سے خُوش ہوتے ہیں جو اُن سے ڈرتے ہیں، اَورجو اُن کی لافانی مَحَبّت کے اُمّیدوار ہیں۔


اگر بَدن کا ایک عُضو دُکھ پاتاہے تو سَب اَعضا اُس کے ساتھ دُکھ پاتے ہیں اَور اگر ایک عُضو عزّت پاتاہے تو سَب اَعضا اُس کی خُوشی میں شریک ہوتے ہیں۔


مُجھے میری قَید سے آزاد کر دیں، تاکہ آپ کے نام کی سِتائش کر سکوں۔ تَب راستباز میرے گِرد جمع ہو جایٔیں گے کیونکہ آپ نے مُجھ پر اِحسَان کیا ہے۔


خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خُوشی مناؤ۔ آنسُو بہانے والوں کے ساتھ آنسُو بہاؤ۔


یہی حال تمہارا ہے: اَب تُم غمگین ہو، مگر میں تُم سے پھر ملوں گا اَور تَب تُم خُوشی مناؤگے، اَور تُم سے تمہاری خُوشی کویٔی بھی چھین نہ سکےگا۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی نغمہ سرائی کر؛ یروشلیمؔ، نغمہ سرائی کر؛ اِسرائیل خُوشی سے للکار! یروشلیمؔ شادمان ہو، اَور پُورے دِل سے خُوشی منا۔


میں اُس کے کاہِنوں کو نَجات سے مُلبّس کروں گا، اَور اُس کے مُقدّس ہمیشہ خُوشی سے گاتے رہیں گے۔


لیکن صادق شادمان ہوں اَور خُدا کے سامنے خُوشی منائیں؛ وہ خُوب خُوش اَور مسرُور ہُوں۔


اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش اَور شادمان رہو؛ اَے راست دِلو! تُم سَب نغمہ گاؤ۔


کیونکہ آپ نے میرے حق کی اَور میرے مُقدّمہ کی تائید کی ہے؛ اَور اَپنے تخت پر جلوہ افروز ہوکر راستی سے میری عدالت کی ہے۔


آپ کے کاہِنؔ راستی سے مُلبّس ہوں؛ اَور آپ کے مُقدّسین خُوشی کے نعرے ماریں۔‘ “


میں یَاہوِہ کا طالب ہُوا اَور اُنہُوں نے مُجھے جَواب دیا؛ اَور اُنہُوں نے مُجھے سارے خوف سے آزاد کر دیا۔


اَے خُداوؔند، میں تو مسکین اَور مُحتاج ہُوں؛ اِس لئے مُجھ پر نظرِکرم کریں۔ آپ ہی میرے مددگار اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ ”آپ میرے خُدا ہیں!“ اَب دیر نہ کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات